شیشہ و تیشہ

انورؔ مسعود
توفیق
چاند کو ہاتھ لگا آئے ہیں اہلِ ہمت
اُن کو یہ دُھن ہے کہ اب جانبِ مریخ بڑھیں
ایک ہم ہیں کہ دکھائی نہ دیا چاند ہمیں
ہم اِسی سوچ میں ہیں عید پڑھیں یا نہ پڑھیں
……………………………
رسم دنیا بھی ہے …!!
آپ بے جرم یقیناً ہیں مگر یہ فدوی
آج اس کام پر معمور بھی مجبور بھی ہے
عید کا روز ہے کچھ آپ کو دینا ہوگا

گرایجویٹی و وظیفہ کی رقم جمع کرنے پر زکوٰۃ کا حکم

سوال : (1) زید کو ریٹائرمنٹ کے بعد گرایجویٹی اور وظیفہ فروختگی کا معاوضہ حاصل ہوا۔ جس پر ایک سال گزرچکا ہے ۔ کیا اس رقم پر زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی ۔
(2) اس رقم سے لڑکی کی شادی کے لئے بینک میں کچھ رقم جمع کردی گئی ہے۔ کیا اس رقم پر بھی زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی ؟
عبدالہادی، شاہین نگر

قائد اپوزیشن مسئلہ :اٹارنی جنرل کی رائے سیاسی آقاوں کو خوش کرنے کی کوشش

نئی دہلی 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج اٹارنی جنرل مکل روہتگی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قائد اپوزیشن مسئلہ پر ان کی رائے در اصل اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش تھی ۔ مکل روہتگی نے قائد اپوزیشن مسئلہ پر کل اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی یہ عہدہ حاصل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی ۔ کانگریس کے ترجمان آنن

ٹاملناڈو کے حج کوٹہ میں اضافہ کیا جائے

چینائی 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر ٹاملناڈو جئے للیتا نے آج مرکز سے خواہش کی کہ ٹاملناڈو کیلئے جاریہ سال حج کوٹہ میںاضافہ کیا جائے کیونکہ اس بار ریاست میں عازمین حج کی درخواستیں زیادہ تعداد میں حاصل ہوئی ہیں اور کوٹہ میں کمی کی وجہ سے کئی عازمین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک مکتوب میں ان

سہارنپور میں فرقہ وارانہ کشیدگی ‘ 2 افراد ہلاک 19 زخمی

سہارنپور 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں دو فرقوں کے مابین ایک اراضی تنازعہ پر پیش آئے پرتشدد جھڑپوں کے واقعات میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہاں دونوں فرقوں کے گروپس کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید سنگباری کی گئی اور آگ زنی کے واقعات بھی پیش آئے جس کے بعد حکام نے یہاں ک

ضمنی انتخاب پر آر جے ڈی ‘ جے ڈی یو کانگریس کا اتحاد

پٹنہ 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتادل یو ‘ آر جے ڈی اور کانگریس نے بہار کی 10 اسمبلی نشستوں پر مقابلہ کیلئے اتفاق کرلیا ہے ۔ یہاں آئندہ ماہ انتخابات ہونے والے ہیں اور ان جماعتوں نے متحدہ مقابلہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ نشستوں کی تقسیم اور مشترکہ مقابلہ کے تعلق سے قطعی اعلان سابق چیف منسٹر مسٹر نتیش کمار ممبئی سے 30 جولائی کو واپس