فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف لندن میں مظاہرہ

برمنگھم۔26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ مڈ لینڈ فلسطین سالیڈیرٹی کمپین کے زیراہتمام برمنگھم کی معروف ایشیائی شاہراہ آلم راک روڈ پرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی جارحیت‘ ظلم و تشدد اور بربریت کے خلاف برطانیہ بھر کی طرح برمنگھم میں بھی احتجاج جاری ہے۔ آلم راک روڈ پر ایک چرچ کے باہر ویسٹ مڈلی

بغداد میں سینئر سنی قائد کا اغوا

بغداد ۔26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کچھ مسلح افراد نے جو فوجی لباس میں ملبوس تھے ، بغداد کے ایک سینئر سنی قائد کے مکان پر دھاوا کیا اور اُن کے ساتھ اُن کے کئی گارڈس کا بھی اغوا کرلیا۔ دریں اثناء ایک پولیس کرنل نے بتایا کہ گزشتہ شب مسلح افراد نے بغداد کی صوبائی کونسل کے سربراہ ریاض الحداد اور اُن کے چار مسلح گارڈس کااغوا کرلیا اور انھیں

فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں مظاہرے

ایران ۔26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلیے دنیا بھر میں مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کا انعقادکیا گیا۔امریکہ، برطانیہ ،کینیڈا، ایران، لبنان ہندوستان ، افغانستان سمیت کئی ممالک میں جمعتہ الوداع کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے یوم القدس منایاگیا۔ ایران کے 700سے زائد شہروں اور قصبوں میں اسرائیلی جارحیت

اضافی پابندیوں سے تعاون متاثر ہوگا، روس کا یورپی یونین کو انتباہ

ماسکو ، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روس نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے اضافی پابندیاں سکیورٹی تعاون پر اثر انداز ہوں گی۔ آج روسی وزرات خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان نئی پابندیوں کے اعلان سے معلوم ہوتا ہے کہ یورپی یونین کی رکن مملکتیں روس کے ساتھ تعاون نہیں چاہتیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ماحول میں بین الاقوامی اور

سائبیریا میں وسیع و گہرے گڑھے سے سنسنی اور تجسس

ماسکو ۔26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سائبیریا کے ایک دوردراز علاقہ میں جسے مقامی افراد’’دنیا کے اختتامی گوشہ‘‘ کے نام سے جانتے ہیں ، وہاں ایک بہت بڑا اور گہرا گڑھا پایا گیا ہے جس نے پورے روس میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے اور سائنسدانوں کو اُس کی تحقیقات کیلئے روانہ کیا گیاہے ۔ یہاں اس بات کا تدکرہ دلچسپ ہوگا کہ دوردراز کے توانائی کی دول

اٹارنی جنرل کی رائے سیاسی آقاوں کو خوش کرنے کی کوشش

نئی دہلی 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج اٹارنی جنرل مکل روہتگی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قائد اپوزیشن مسئلہ پر ان کی رائے در اصل اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش تھی ۔ مکل روہتگی نے قائد اپوزیشن مسئلہ پر کل اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی یہ عہدہ حاصل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی ۔ کانگریس کے ترجمان آنن

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی

جموں 26 جولائی ( سیات ڈاٹ کام ) جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی افواج نے جموں ضلع میں لائین آف کنٹرول پر ہندوستانی ٹھکانوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔ فوج کی جانب سے بھی فائرنگ کا جواب دیا گیا ۔ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے پلن والا سیکٹر میں سرحدی پوسٹس پر بلا اشتعال فائرنگ کی جارہی

بابری مسجد انہدام مقدمہ کے مفرور ملزم ساکھشی مہاراج حاضر عدالت

لکھنؤ ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بابری مسجد انہدام کے ایک مفرور ملزم ساکھشی مہاراج ایم پی جن کے خلاف گذشتہ دنوں لکھنؤ کی سی بی آئی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا ۔ آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ عدالت نے اس معاملہ پر سماعت 28 جولائی کو مقرر کی ہے ۔ ساکھشی مہاراج بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ ان

سیاست میں داخلہ اور شادی کا منصوبہ نہیں : سلمان خاں

نئی دہلی ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خاں نے کہا کہ وہ سیاست میں داخلہ کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے ۔ اور وہ سماجی خدمات پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی میں بہتری کے لیے وہ تنظیم ’ بئینگ ہیومن ‘ کی سرگرمیوں کو وسعت دیں گے ۔ سلمان خاں نے ایک سوال کے جوا

عالمی تجارتی تنظیم میں ہندوستان کے موقف پر امریکہ ناراض

واشنگٹن ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ نے آج تجارتی سہولیات کے عالمگیر اصلاحات پر ہندوستان کے اختیار کردہ موقف پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ مخالفانہ تبصروں پر عالمی تجارتی تنظیم میں بحران پیدا ہوگا ۔ 160 رکنی عالمی تجارتی تنظیم کے اجلاس میں جو کل جنیوا میں منعقد ہوا ہندوستان نے غذائی سلامتی کے لیے عوامی ذخیرہ اندوزی کا کوئی

غزہ میں 12 گھنٹے جنگ بندی ، مہلوکین کی تعداد 1000 سے متجاوز

غزہ / یروشلم ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : غزہ کے مکین آج اقوام متحدہ کی اپیل پر اسرائیل اور حماس کی جانب سے 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر رضا مندی کے بعد اپنے گھر پہنچے جو شدید ترین بمباری کے بعد ملبے میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔ یہاں سے مزید نعشیں برآمد کی گئیں جس کے ساتھ ہی جاں بحق ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 1000 سے متجاوز ہوگئی ہے ۔ اسرائیل او

سہارنپور میں مسلم ۔ سکھ فسادات ، 3 ہلاک ، کرفیو نافذ

سہارنپور / لکھنؤ ۔ 26 ۔ جولائی : ( نافع قدوائی کی رپورٹ ) : اترپردیش کے سہارنپور میں آج دو فرقوں کے مابین اراضی کے تنازعہ پر جھڑپ ہوگئی جس میں تین افراد ہلاک اور 19 دیگر بشمول ملازمین پولیس زخمی ہوگئے ۔ پر تشدد جھڑپوں میں سنگباری ہوئی اور کافی لوٹ مار مچائی گئی جس کے بعد حکام نے غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا ہے اور دیکھتے ہی گولی مارن

شام میں جہادیوں کی پیشقدمی، 85 فوجی ہلاک

بیروت ، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں نے 85 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شامی تنازعے میں یہ شدت پسند گروہ بھی جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ خبررساں ادارہ اے ایف پی نے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ

حماس کے جنگجو تربیت یافتہ اور بلند حوصلہ

غزہ ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام) : اسرائیلیوں نے حماس کی قابلیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقابلہ ایک مضبوط دشمن سے ہے ۔ فلسطین میں اسرائیل نے زمینی کارروائی اور فضائی حملے بھی کئے ۔ تاہم ابھی تک اسرائیلی فوج علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ حماس کے جنگجوؤں نے پچھلی تمام لڑائیوں کے مقابلے میں اسرائیلی فوج کو

پیرس میں امتناع کے باوجود موافق فلسطین مظاہرہ ، آنسو گیس کا استعمال

پیرس ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پیرس میں ہزاروں عوام نے امتناع کی پرواہ کئے بغیر آج موافق فلسطین ریالی منظم کی جس کی وجہ سے کشیدگی بڑھ گئی اور پولیس نے احتجاجی عوام پر آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ منتظمین امتناع کے حکومت کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہوئے لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی ۔ وزیر داخلہ برنارڈ کیزنیوف نے خبردار کیا کہ بدا

بندرا کو گولڈ اور ملائیکا کو سلور میڈل

نئی دہلی ۔26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اسٹار اتھلیٹ ابھنیو بندرانے اپنے پسندیدہ 10میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں یہاں گلاسگو کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستان کیلئے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔ بیسویں کامن ویلتھ گیمس میں 31سالہ بندرا نے اعصاب شکن لمحات میں خود پرقابو رکھتے ہوئے یہ کامیابی 205.3نشانات کے ذریعہ حاصل کی ہے ۔ ہندوستان کی

ای سی بی کی سیاست ‘ کُک ہنوز کپتان :پیٹرسن

لندن۔26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ٹیم سے متنازعہ ٹیم سے باہر ہونے والے کیون پیٹرسن نے اپنے ٹیلی گراف کیلئے تحریر کردہ تازہ مضمون میں لکھا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) کی سیاست کی وجہ سے الیسٹرکُک ہنوز ٹیم کے کپتان برقرار ہیں کیونکہ انتظامیہ میں کئی ایسے عہدیدار موجود ہیں جن کی کپتان کو مکمل حمایت حاصل ہے ۔