ترون تیج پال کو سپریم کورٹ کی باقاعدہ ضمانت

نئی دہلی۔ یکم جولائی ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج تہلکہ کے بانی ایڈیٹر ترونج تیج پال کو جنسی حملہ مقدمہ میں باقاعدہ ضمانت منظور کردی تاہم جسٹس ایچ ایل دتو کی زیر قیادت سپریم کورٹ کی بنچ نے ان کے اس ادعاء کو مسترد کردیاکہ ان کی ضمانت کی درخواست نامنظور کرنے پر ان کی آزادی میں تخفیف ہوگی اور وہ منصفانہ مقدمہ کی یکسوئی تک جیل میں

مظفر نگر فساد : آر ایل ڈی و بی کے یو قائدین کے خلاف مقدمہ

مظفر نگر ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر میں ہوئے گذشتہ سال کے فسادات کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ نے راشٹریہ لوک دل اور بھارتیہ کسان یونین کے گیارہ قائدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان تمام کے خلاف امتناعی احکام کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ ان پر امتناعی احکام کے باوجود احتجاج کرنے کا الزام ہے ۔

علیحدگی پسندوں کی سوچ میں تبدیلی ضروری

نئی دہلی ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ علیحدگی پسندوں کو جموں و کشمیر میں ایک علیحدہ ملک تشکیل دینے کے خواب سے دستبردار ہوجانا چاہئے کیونکہ یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے علیحدگی پسندوں سے اپنی سوچ بدلنے پر زور دیا ۔ بی جے پی نائب صدر نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

منصوبہ بندی کمیشن کا غربت پر رنگا راجن پیانل رپورٹ پر غور

نئی دہلی ۔ یکم جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) منصوبہ بندی کمیشن رنگا راجن کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے ۔ اس کمیشن نے تنڈولکر کمیٹی کی جانب سے غربت کا تخمینہ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا تھا ۔ تاہم ابھی تک اس پر کوئی رائے نہیں دی گئی ہے ۔ وزیر منصوبہ بندی راؤ اندر جیت سنگھ نے آج یہ بات کہی ۔ انہیوں نے کہا کہ ہم نے یہ رپورٹ کل حاصل کی ہے اور ہم ا

تکریت میں ہندوستانی نرسوں کی عمارت کے قریب بمباری و فائرنگ

نئی دہلی ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج کہا کہ عراقی شہر تکریت کی جس عمارت میں 46 ہندوستانی نرسیں مقیم ہیں اس کے آس پاس بمباری اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں لیکن یہ نرسیں بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کوئی گزند نہیں پہونچی ہے ۔ ہندوستان نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشکل صورتحال سے ان نرسوں کو باہر نکالنے میں کامیابی ملے گی ۔

عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس شوروغل اور ہنگامہ آرائی کی نذر

بغداد۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی نومنتخبہ پارلیمنٹ کا اجلاس آج شوروغل اور ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا اور نئی حکومت اور وزیراعظم کا انتخاب نہیں ہوسکا۔عسکریت پسندوں کی جارحانہ کارروائی سے عراق کے ٹکڑے ہوجانے کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ عالمی قائدین اور نامور علمائے دین نے عراق کے گروہوں میں منقسم سیاست دانوں سے اپیل کی ہے کہ و

افغانستان انتخابات : دوبارہ رائے شماری

کابل۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں کئی دن کی تاخیر ہورہی ہے کیونکہ 2000 مراکز رائے دہی پر جہاں دھوکہ دہی کی بناء پر تنازعات پیدا ہوگئے ہیں، دوبارہ رائے شماری کی جارہی ہے۔ شریفہ زرماتی نے کہا کہ اعلان میں کئی دن کی تاخیر ممکن ہے جب تک معائنہ کا کام مکمل نہ ہوجائے جو ہم یقین رکھتے ہیں کہ جم

اسرائیلی نوجوانوں کے قتل کی بانکی مون نے مذمت کی

اقوام متحدہ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے تین اسرائیلی نوجوانوں کو بے رحمانہ طورپر قتل کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدام سے پرہیز کرکے خطہ کے حالات کو ابتر نہ کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ رونگٹے کھڑے کردیانے والے قتل کے اس واقعہ کے پس پشت صرف وہی لوگ ہوسکتے ہیں جوامن کے دشمن ہیں۔

سابق صدر فرانس سرکوزی سے پوچھ گچھ

پیرس۔یکم جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی سے آج بدعنوانی کے ایک معاملہ میں پوچھ گچھ کی گئی ۔ عدالتی ذرائع کے مطابق کسی بھی سابق فرانسیسی صدر کے ساتھ ایسا رویہ شاذ و نادر ہی اختیار کیا جاتا ہے ۔ انسداد رشوت ستانی کی تحقیقات کرنے والے سرکوزی کو پوچھ گچھ کے لئے 24 گھنٹوں تک بھی روک سکتے ہیں یا پھر اُس میں مزید توسیع

فرانس میں حجاب پر امتناع قانون کے خلاف درخواست مسترد

پیرس ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یوروپین یونین کی حقوق انسانی عدالت نے آج فرانس کے اس متنازعہ قانون کو منظوری دیدی جس کے ذریعہ سے عام مقامات پر شہرے پر حجاب کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ یہ خاتون حقوق انسانی عدالت میں یہ مقدمہ دائر کیا تھا جس کا کہنا تھا کہ اس قانون کے نتیجہ میں اس کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ اسٹ

چین میں ایک شخص کو 100 کیلو وزنی رسولی ‘ آپریشن کی تیاری

بیجنگ ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چینی ڈاکٹرس ایک شخص کے آپریشن کی تیاری میں مصروف ہیں جس کی کمر میں 1.2ومیٹر طویل اور 100 کیلو گرام سے زائد وزنی رسولی پائی گئی ہے ۔ اس شخص کو یہ عارضہ بچپن سے لاحق ہے ۔ 30 سال مکمل کرلینے والے تھی یانگ جیان بن کو دواخانہ میں دو بیڈ الاٹ کئے گئے ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ رسولی کا وزن اس شخص کے جملہ وزن کا دو تہائی

وزیراعظم ترکی ملک کے صدارتی انتخابی امیدوار

انقرہ ۔یکم جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم ترکی طیب اردغان کی حکمراں جماعت ملک کے پہلے راست منتخبہ صدارتی انتخابات کے لئے انھیں نامزد کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو طیب اردغان مزید پانچ سال تک برسراقتدار رہیں گے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اردغان 2003 ء سے برسراقتدار ہیں اور پارٹی کے اصول و ضوابط کے مطابق انھیں وزیراعظم کے

الجیریا کیخلاف سخت جدوجہد کے بعد جرمنی کوارٹر فائنل میں

پورٹو الیگرے۔یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جرمنی نے الجزیرا کو ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد 2-1گول سے شکست دے کر ٹورنمنٹ کی آخری 8 ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔پورٹو الیگرے میں منعقدہ مقابلے میں عام خیال یہی تھا کہ جرمنی کی ٹیم باآسانی پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی الجزیرا ک