ہزاروں پاکستانی افغانستان فرار

اقوام متحدہ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) موجودہ پاکستانی فوجی جارحیت جو شمالی وزیرستان کے قبائیلی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری ہے، ہزاروں افراد کو اُن کے مکانوں اور روزگار سے محروم کرچکی ہے، وہ پڑوسی ملک افغانستان میں پناہ لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین افراد نے کہاکہ 75 ہزار سے زیادہ افراد اپنے مکانوں سے

کویت میں اپوزیشن جلوس روکنے آنسو گیس کا استعمال

کویت سٹی 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کویت کی پولیس نے آنسو گیس استعمال کی اور اسٹن دستی بم استعمال کئے تاکہ اپوزیشن کے جلوس کو منتشر کیا جاسکے جو نامور ناراض قائد مسلم ال براق کی رہائی کا مطالبہ کررہا تھا۔ وکیل استغاثہ نے کل سابق رکن پارلیمنٹ براق کو 10 دن کے لئے حراست میں لے لینے کا حکم دیا تھا۔ کیونکہ اُنھوں نے مبینہ طور پر عدلیہ کے خلا

میانمار بدھسٹ ۔ مسلم فساد میں دو افراد ہلاک ۔ کرفیو نافذ

منڈالے ( میانمار ) 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) میانمار کے دوسرے بڑے شہر میں آج کرفیو نافذ کردیا گیا جہاں دو افراد بدھسٹ ۔ مسلم تشدد میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہاں گذشتہ کچھ مہینوں سے اس طرح کے تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ درجنوں مسلح پولیس اہلکاروں کو مانڈالئے کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں حالات کشیدہ ہیں اور کئی دوک

مشرقی یروشلم میں کشیدگی میں اضافہ ۔ اسرائیلی افواج غزہ پٹی کی سرحد پر جمع

یروشلم 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی یروشلم کی عرب آبادی والے علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ اسرائیلی تخریب کاروں کے انتقامی حملہ میں ایک عرب لڑکا فوت ہو گیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد سے یہاں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور اسرائیل نے اپنی افواج کو غزہ پٹی سے ملنے والی اپنی سرحد پر مجتمع کرلیا ہے ۔ اسرائیل کی جانب سے ادعا کیا گیا ہے ک

گجرات میں بی سی طالبات کو زعفرانی رنگ کی سیکلوںکی فراہمی

گاندھی نگر 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت گجرات کی جانب سے بی سی طبقات کی طالبات کو زعفرانی رنگ کی سیکلیں فراہم کرنے پر ہنگامہ پیدا ہوگیا ہے اور کانگریس نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اسے سیاسی پروپگنڈہ قرار دیا ہے جبکہ برسر اقتدار بی جے پی نے کہا کہ یہ حفاطتی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ رات کے اوقات میں اس رنگ کو بہتر طور پر دیکھا

مادھاپور میں ایک شخص کی مشتبہ موت سے سنسنی

حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شحص کی مشتبہ موت کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ڈانیل کی نعش مادھاپور کے علاقہ میں سنسان علاقہ سے دستیاب ہوئی جو مشتبہ حالت میں تھی ۔

مسئلہ کشمیر کو انسانیت ‘ کے دائرہ میں حل کرنے کی ضرورت

سرینگر ۔ 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ وادی کشمیر سے ایک دن قبل اعتدال پسند حریت کانفرنس نے آج کہا کہ مودی کو چاہئے کہ وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے معلنہ طریقہ کار کو اختیار کریںاور مسئلہ کشمیر کو انسانی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ حریت کانفرنس کے صدر نشین میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ مودی

مہاراشٹرا میں کیڈر کی حوصلہ افزائی کیلئے این سی پی سرگرم

ممبئی 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات میں زبردست ہزیمت کا سامنا کرنے والی این سی پی نے آج کہا کہ وہ سارے مہاراشٹرا میں ریلیوں کا اہتمام کر رہی ہے تاکہ ریاست میں مجوزہ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا کیا جاسکے ۔ این سی پی کے مہاراشٹرا یونٹ کے سربراہ سنیل ٹٹکارے نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرت

تپس پال کا بیان مغربی بنگال میں دہشت کے ماحول کا عکاس

نئی دہلی 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ تپس پال کی جانب سے خواتین کی عصمت ریزی کے تعلق سے کئے گئے ریمارکس کو مغربی بنگال میں دہشت گردی اور دھمکانے کی سیاست سے تعبیر کرتے ہوئے سی پی ایم نے کہا کہ وہ تپس پال کے خلاف کارروائی کیلئے پارلیمنٹ سے رجوع ہوگئی ۔ سینئر پارٹی لیڈر سیتا رام یچوری نے لوک سبھا کی اسپیکر سم

سبرتا رائے 40 دن پیرول کے خواہاں

نئی دہلی ۔ 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سہارا گروپ کے سربراہ سبرتا رائے نے ‘ جو گذشتہ چار ماہ سے جیل میں ہیں ‘ آج سپریم کورٹ میں درخواست کی کہ انہیں کم از کم 40 دن کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنی جائیدادیں فروخت کرکے 10,000 کروڑ روپئے جمع کرسکیں ۔ یہ رقم جمع کرنے پر انہیں عدالت سے ضمانت مل سکتی ہے ۔ انہوں نے عدالت سے کہا کہ وہ نیویارک

اداکارہ جیہ خان کی موت کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد

ممبئی 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بمبئی ہائیکورٹ نے آج اداکارہ جیہ خان کی موت کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کردی ہیں۔ ایک قبل اداکارہ کی موت ہوئی تھی اور پولیس کا کہنا تھا کہ یہ خود کشی تھی ۔ 3 جون کو جوہو کے اپنے گھر میں جیہ خان سیلنگ فین سے لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی ۔ جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس پی ڈی کوڈے پر مشتمل ایک بنچ نے کہا کہ عدالت چاہت