یمن میں باغیوں اور قبائیلی سرداروں کی جھڑپیں‘ 35 ہلاک

صنعاء۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ باغیوں اور حکومت کے وفادار قبائیلی سرداروں میں جھڑپوں کے دوران کم ازکم 35 افراد ہلاک اور دیگر 40 زخمی ہوگئے۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ مہلوکین میں 15 فوجی اور 20 باغی شامل ہیں۔ حوتی باغیوں اور قبائیلی سرداروں کے درمیان جن کا تعلق اسلامی اصلاح پارٹی سے ہے، دارالحکومت صنعا

ایندھن کی قیمت میں اضافہ کے خلاف عوامی برہمی مسترد

قاہرہ۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم مصر ابراہیم مہلاب نے ایندھن کی قیمت میں 78 فیصد اضافہ پر عوامی برہمی کو مسترد کرتے ہوئے ابنائے وطن سے اپیل کی کہ وہ قومی بجٹ کے خسارہ میں اضافہ سے نمٹنے کے لئے کئے ہوئے اس فیصلہ کو قبول کرلیں۔ ٹی وی چینل ’المحور‘ کے 90 منٹ طویل پروگرام کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے مہلاب نے کہا کہ اس سے قیمت

غزہ پٹی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے

یروشلم۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں آج علی الصبح عسکریت پسندوں کے 10 پوشیدہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جب کہ ہفتہ کے دن اسرائیلی پولیس اور یروشلم اور شمالی اسرائیل کے عرب قصبوں میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جھڑپوں سے کشیدگی پھیلی ہوئی تھی۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں بشمول

برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کا خواہاں

نئی دہلی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ عالم انسانیت کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات جو ہندوستان میں منعقد ہوئے تھے، اس پر پوری دُنیا کی نظریں جمی ہوئی تھیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی تاریخی کامیابی اور ان کے ہندوستان کے مستقبل کے لئے جرأت مندانہ منصوبے دُنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ہندوستانی عوام نے ان کی حکومت کو تبدیلی اور اصلاح کا

سابق وزیر مہاراشٹرا 27ماہ سے جیل میں، ضمانت کی درخواست

ممبئی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ مہاراشٹرا کے سابق وزیر امکنہ سریش دادا جین نے ممبئی ہائیکورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے صحت کی بنیاد پر ضمانت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہیں بدنام زمانہ جلگاؤں ہاؤزنگ اسکام کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت ہوگی ۔ 71سالہ جین نے اپنی درخواست میں عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ 27ماہ سے جیل میں ہیں

عراق سے مزید 201 ہندوستانی وطن واپس

نئی دہلی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ عراق کے گڑبڑ زدہ علاقہ نجف سے آج مزید 200 ہندوستانی شہری وطن واپس ہوئے۔ عراقی ایرویز کے خصوصی چارٹرڈ طیارہ سے انھیں یہاں لایا گیا۔ عراقی ایرویز طیارہ نمبر 18445 آج صبح 4 بجکر 30 منٹ کو نئی دہلی ایرپورٹ پر 201 ہندوستانیوں کو لے کر اُترا۔ مزید مسافروں کو عراق سے ہندوستان واپس لائے جانے کی توقع ہے۔ آئندہ

ملک کی کئی ریاستوں میں خشک سالی کا امکان ‘ ہنگامي منصوبے

نئی دہلی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ملک کے کئی حصوں میں اس سال بڑی شدت سے خشک سالی کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ مانسون کی کمزور پیش قیاسی کے ساتھ غذائی اجناس کی پیداوار میں بھی کمی کا خدشتہ بڑھ گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پینے کا پانی اور برقی پیداوار کی شرح بھی گھٹ جائے گی ۔ مرکزی حکومت نے خشک سالی کی صورتحال پر ریاستوں سے رابطہ قائم کرکے مسئلہ

پارلیمنٹ بجٹ سیشن کا آج آغاز‘ قیمتوںمیں اضافہ پر ہنگامہ آرائی کا امکان

نئی دہلی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ نریندر مودی حکومت کی جانب سے پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے کل سے شروع ہونے والے ایک ماہ طویل بجٹ سیشن میں کئی ایک منصوبوں اورپالیسیوں کو متعارف کروایا جائے گا جبکہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے مسئلہ پر بجٹ سیشن کے ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے پاس نئی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے کئی

رمضان : سحر وافطار کا اہتمام

مسلمان خواتین اور مرد حضرات سب ہی اس مبارک مہینے کے منتظر ہوتے ہیں اور اس کا استقبال دل کی گہرائیوں سے کرتے ہیں۔یہ اقدار مسلمانوں میں نسل در نسل منتقل ہوتے رہے ہیں۔ ماہِ رمضان المبارک کے لئے مسلمانوں کی محبت و عقیدت ہمیشہ ہی بے مثال رہی ہے۔ ماہِ رمضان میں گھر کی فضاء کو پُر نور بنانے میں خواتین خانہ کا بہت اہم حصہ ہوتا ہے۔ سحر و افطا

دہی بڑے

اجزاء : دھلی ہوئی ماش ارد دال ایک کپ، پانی تین گلاس، نمک چٹکی بھر، زیرہ ایک چائے کا چمچ ، ادرک ( باریک کٹی ہوئی ) ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچ ( باریک کٹی ہوئی) دو عدد، تیل ایک کپ۔

حلیم

پہلے ایک دیگچی میں ایک کیلو گوشت، ایک پیالی گھی یا تیل، دو کھانے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچہ پسا ہوا گرم مصالحہ، ایک کھانے کا چمچہ پسی ہوئی لال مرچ، تین عدد باریک کٹی درمیانی پیاز، ایک چائے کا چمچہ ہلدی، دیڑھ کھانے کا چمچہ پسا ہوا دھنیا اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اب دیڑھ کیلو کٹا ہوا گیہوں الگ دیگچی

دال مسالہ

اجزاء:چنے کی دال ایک پاؤ، ہلدی آدھا کھانے کا چمچہ، نمک حسب ضرورت، لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، ادرک ایک چمچہ، ہری مرچ چار یا پانچ عدد، ٹماٹر دو عدد، ثابت گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچہ زیرا ایک چائے کا چمچہ، سرکہ آدھا چائے کا چمچہ، لہسن آٹھ جوے، ہرادھنیا، پانی تین پیالی اور تیل حسب ضرورت۔

گینڈے کا غرور ٹوٹا…!

جب شام ہوگئی تو گینڈے نے کہا اچھا اب میں چلتا ہوں باقی دوست انتظار کرتے ہوں گے خرگوش نے کہا کہ ارے گینڈے بھائی آج تم یہاں میرے پاس رہ جاو، صبح چلے جانا رات کو یہاں بہت ٹھنڈی ہوا چلتی ہے یہاں سونے کا بہت مزہ آتا ہے ۔ گینڈا خرگوش کے اصرار پر رک گیا اور اس نے کہا اچھا ٹھیک ہے میں یہیں رہ جاتا ہوں لیکن میں سوچ رہا ہوں کہ کوئی مجھے یہاں دیکھ

علم

٭ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔
٭اللہ نے علم قلم سے سکھایا۔
٭اے رب میرے علم میں اضافہ فرما،تاکہ پیدائش سے موت تک علم حاصل کرتے رہوں۔
٭علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین تک جانا پڑے۔
٭جو شخص علم حاصل کرنے کیلئے نکلا وہ واپسی تک اللہ کی راہ میں ہوتا ہے۔
٭جو شخص طلب علم کے دوران مرگیا وہ شہید ہے۔
٭علم جہاں دنیا کی جان ہے۔