غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 12 فلسطینی شہید

یروشلم ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج کے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں جارحانہ فضائی حملوں میں 12 فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا ہیکہ منگل کو غزہ شہر میں اسرائیلی طیارے نے حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ پٹی کے جنوبی قصبے خان یونس میں

مرکزی وزارتِ داخلہ نکسلائیٹس علاقوں میں کارروائی کی خواہاں

نئی دہلی۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں سے کہا کہ سی پی آئی (ماؤسٹ) کے اعلیٰ سطحی قائدین کو پابند عہد ٹیموں کے ذریعہ نشانہ بنایا جائے جو پولیس اور انٹلیجنس بیورو (آئی بی) کے ارکان عملہ پر مشتمل ہیں اور اپنے اندیشوں کی بنیاد پر کام کریں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے گہری تشویش ظاہر کی کہ نریندر مودی حکومت کے برسراقتدار آ

جاپان: بھاری سمندری طوفان اوکیناوا سے ٹکرا گیا

ٹوکیو ، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں ایک طاقتور طوفان کی آمد پر جزائر اوکیناوا کی آبادی میں سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔ سمندری طوفان ناگوری منگل کو اوکیناوا کے جنوبی جزائر سے گزر رہا ہے اور اس دوران علاقے میں تیز ہوائیں چلی ہیں اور موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ طوفان کی وجہ سے علاقے میں پروازیں م

تلنگانہ میں برقی قلت سے نمٹنے راماگنڈم میں پلانٹ

حیدرآباد۔ 8؍جولائی (سیاست نیوز؍ پی ٹی آئی)۔ سرکاری شعبہ کا ادارہ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) مجوزہ 4,000 میگا واٹ توانائی پلانٹ کے لئے توقع ہے کہ ریاست تلنگانہ کے علاقہ رام گنڈم میں اپنی پہلی یونٹ پر فی الفور کام کا آغاز کردے گا۔ این ٹی پی سی کے سربراہ اروپ رائے چودھری نے آج یہاں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ

عید کے بعد لوگ ’’بابی جاسوس‘‘ضرور دیکھیںگے :دیامرزا

ممبئی8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ ایکٹر و پروڈیوسر دیا مرزا سے جب ان کی نئی فلم ’’بابی جاسوس‘‘ کو ماہ رمضان میں ریلیز کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے پہلے ٹالنا چاہا لیکن اخباری نمائندوں کے بیحد اصرار پر انہوں نے کہا کہ عید کے بعد کی تقریبا تمام تاریخوں میں فلم کا ٹکراو بڑی اسٹار کاسٹ اور بڑی بجٹ والی فلموں سے ہورہا تھا۔ انہو

پولاورم آرڈیننس کے خلاف صدر جمہوریہ سے نمائندگی کا فیصلہ: کویتا

حیدرآباد۔ 8؍جولائی (این ایس ایس)۔ نظام آباد کی ٹی آر ایس رکن لوک سبھا کے کویتا نے آج مرکز سے مطالبہ کیا کہ پولاورم آرڈیننس بِل پر پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث کی جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤز کے احاطہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ نے اس مسئلہ پر تحریک دی ہے۔ حکمران جماعت اس مسئلہ پر ٹی آر

لوک سبھا میں ترنمول ۔ بی جے پی ارکان ایک دوسرے سے الجھ پڑے

نئی دہلی 8 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس اور برسر اقتدار بی جے پی کے ارکان کے مابین آج لوک سبھا میں تصادم اور ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں ایوان میں لنچ کے بعد کے سشن میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا ۔ یہ ارکان ایک دوسرے کو زد و کوب کرنے کے قریب پہونچ گئے تھے ۔ ایوان میں گڑ بڑ اس وقت شروع ہوئی جب ریل بجٹ کی پیشکشی کے

بہار اسمبلی میں تمام سیاسی پارٹیوں کے احتجاج کی گونج

پٹنہ 8جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی میں آج دوسرے دن بھی شور و غل کے مناظر نظر آئے جہاں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان مختلف مسائل پر ایوان کے وسط میں پہنچ گئے جس کے بعد اسپیکر کو ایوان کی کارروائی کی درمیانی وقفہ تک ملتوی کرنی پڑی ۔ جے ڈی (یو) ، آر جے ڈی کانگریس اور بی جے پی ارکان کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان کے وسط میں پہنچ گئے ۔ حکمر

قومی ضمانت روزگار اسکیم کی برخواستگی کے خلاف انتباہ : چیف منسٹرتریپورہ

اگرتلہ 8 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر تریپورہ مسٹر مانک سرکار نے آج مرکز کو خبردار کیا کہ اگر این ڈی اے حکومت قومی ضمانت روزگار اسکیم کو برخواست کرتی ہے تو اسے احتجاج اور عوامی تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریل کرایوں میں اضافہ اور پٹرول و ڈیزل کی قیمت بڑھانے کے بعد بی جے پی زیر قیادت حکومت قومی ضمانت روزگار اسکیم ک

راشن کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے جیون ریڈی کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 8؍جولائی (آئی این این)۔ سابق وزیر ٹی جیون ریڈی نے حکومت تلنگانہ کو مشورہ دیا کہ راشن کارڈس کو آدھار کارڈس سے مربوط کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے کارڈس کے استفادہ کنندگان کی آنکھ کی پتلیوں سے مربوط کرتے ہوئے عوامی نظام تقسیم کو نقائص سے پاک بنانے کی تجویز رکھی تھی۔ یہ اسکیم شروع نہیں کی جاسکی، لیکن ٹی آر ا

جاریہ اقتصادی سال میں ملک کی شرح ترقی 5.3 فیصد رہیگی : فکی سروے

نئی دہلی 8 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) معاشی سروے سے قبل صنعتی ادارہ فکی ( فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری ) نے آج جاریہ اقتصادی سال کیلئے جملہ گھریلو پیداوار کی اپنی پیش قیاسی میں کمی کی ہے اور کہا کہ سابقہ تخمینہ جہاں 5.5 فیصد ترقی کا تھا وہاں اب یہ تخمینہ 5.3 فیصد تک رہے گا ۔ کہا گیا ہے کہ معمول سے کم مانسون کی پیش قیاسی کی وجہ

پرواز سے قبل 100 پائلٹس حالت نشہ میں پائے گئے

نئی دہلی 8 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریبا 100 پائلٹس کے خلاف 2011 سے جاریہ سال 30 جون تک پروازوں سے عین قبل شراب نوشی کرنے پر تادیبی کارروائی کی گئی ہے حالانکہ طیاروں کے عملہ میں شراب نوشی کے واقعات میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ راجیہ سبھا کو آج اس بات سے مطلع کیا گیا ۔ منسٹر آف اسٹیٹ شہری ہوا بازی مسٹر جی ایم سدیشورا نے ایوان میں ایک سوال کا جوا

حکومت بہار کو ہریانہ بھیجی جانے والی لڑکیوں کی تفصیلات مطلوب

پٹنہ8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر او پی دھانکر نے ہریانہ کے لڑکوں کیلئے بہار کی دلہنوں کا جو متنازعہ بیان دیا تھا۔ وہ ہر گذرنے والے دن کے ساتھ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ حکومت بہار نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت یہ معلوم کیا جائے گا کہ اب تک بہار سے ہریانہ کو کتنی لڑکیاں بھیجی گئی ہیں اور ان کا