انصار برنی کو انسانی حقوق ایوارڈ

لندن ، 14جون (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کے شہرت یافتہ علمبردار، سابق پاکستانی وزیر برائے انسانی حقوق اور انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ انصار برنی ایڈوکیٹ کو کل یہاں وانتھم فوریسٹ بورڈ اف لندن کے میئر نے انسانی حقوق کے شعبہ میں تاریخی خدمات پر انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

چیلسی کی تنخواہ 6 لاکھ ڈالر سالانہ

واشنگٹن ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کی دختر چیلسی کلنٹن جو این بی سی نیوز میں ملازمت کرتی ہیں، انھیں سالانہ چھ لاکھ ڈالرز تنخواہ دی جاتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ این بی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ چیلسی کو ہر ماہ باقاعدہ تنخواہ ادا کی جائے اور ان کا نام بھی دیگر ملازمین کی طرح رجسٹر میں درج کیا جائے گا لیکن اگر چیلسی کی و

، TS کے بجائے AP کے سی آر کی گاڑیوں پر رجسٹریشن کوڈ تبدیل

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( آئی این این ) : تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں گاڑیوں کے رجسٹریشن میں تبدیلی کے عمل کا آغاز کردیا ہے جس کے ساتھ ہی موجودہ AP کے بجائے TS کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ سب سے پہلے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی گاڑی کے نمبر پلیٹ سے AP کوڈ ہٹاتے ہوئے TS کوڈ درج کیا گیا ۔ ٹی ایس دراصل تلنگانہ اسٹیٹ کا مخفف ہے۔

Categories زمرے کے بغیر

عوام دہشت گردوں کیخلاف ہتھیار اٹھالیں

بغداد ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مذہبی رہنما آ یت ا للہ علی السیستانی نے عراقی عوام پر زور دیا کہ وہ ملک میں تشدد کی آگ بھڑکانے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھالیں اور اپنے ملک کا دفاع کریں ۔ دوسری جانب دولت اسلامیہ عراق و شام کے جنگجوؤں کی پیشقدمی جاری ہے اور جمعہ کو جنگجوؤں نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال مغرب میں مزید دو

Categories زمرے کے بغیر