اِسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ہلاک،50 افراد گرفتار

رملہ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوجیوں نے آج علی الصبح ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا، جبکہ مغربی کنارہ میں 3 لاپتہ اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش میں فوج کی جانب سے مہم چلائی جارہی ہے۔ یہ نوجوان تین دن قبل اغوا کئے گئے تھے۔ مغربی کنارہ کے شہر رملہ کے قریب 19 سالہ نوجوان احمد عرفات کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ اسرائ

مصر میں الجزیرہ ٹرائل کا عدالتی فیصلہ 23 جون کو مقرر

قاہرہ ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک مصری عدالت نے آج کہا کہ وہ الجزیرہ کے جرنلسٹوں کے ٹرائل میں 23 جون کو اپنا فیصلہ جاری کرے گی جبکہ ان صحافیوں پر ممنوعہ اخوان المسلمین کی اعانت کرنے کا الزام ہے۔ آسٹریلیائی پیٹر گریسٹ اور دو دیگر رپورٹرس جو قطر میں قائم الجزیرہ انگلش کیلئے کام کرتے ہیں، 20 ملزمین میں شامل ہیں۔

افغان طالبان کے لب سڑک بم دھماکوں میں 5 ہلاک

کابل۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان کے نصب کئے ہوئے لب ِ سڑک بم دھماکوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ شہری صوبہ قندھار میں ہلاک کردیئے گئے۔ وزارتِ داخلہ کے بیان میں اِن ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مہلوکین میں 3 بچے تھے۔ ہفتہ کے دن صدارتی انتخابات کے موقع پر حملوں کے تسلسل میں آج لب سڑک بم دھماکے کا واقعہ پیش آیا۔ طالبان نے

وزیردفاع کا دورہ ٔوادی کشمیر

آگ بھی اس نے ہی لگائی ہے اور خود ہی بجھانے دوڑا ہے
دشمنی ہے کہ یہ ہے ہمدردی کچھ سمجھ میں ہمیں نہیں آتا
وزیردفاع کا دورہ ٔوادی کشمیر

بیاس سانحہ : حکومت کی رپورٹ پر ہائیکورٹ غیرمطمئن

شملہ ۔16 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بیاس سانحہ پر ریاستی حکومت کی جانب سے پیش کردہ موقف رپورٹ پر انتہائی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہماچل پردیش ہائیکورٹ نے 19 جون تک تازہ رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کارگذار چیف جسٹس منصور احمد میر اور جسٹس ترلوک سنگھ چوہان پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے منڈی ڈیویژنل کمشنر کی سست تحقیقات پر ناراضگی کا اظہا

فیروزآباد میں دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار دی گئی

فیروزآباد ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم شرپسندوں نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں دو پولیس اہلکاروں کو گولی مارکر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ یہاں کے 60 فوٹا روڈ پر معمول کی گشت کر رہے تھے ۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل ایس کے گپتا نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے جس کی نگرانی علاقہ کے سوپر وائزر کر یں گے اور جلد

یوپی کے سابق چیف سکریٹری جاوید عثمانی کو ہنوز پوسٹنگ نہیں دی گئی

لکھنو ۔16 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے سابق چیف سکریٹری جاوید عثمانی آئی اے ایس کو دو ہفتہ کے بعد ہی ریاستی حکومت نے انتظار میں رکھا ہے اور کوئی نیا عہدہ نہیں دیا ہے۔ یاد رہے کہ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے بدایوں میں دو کمسن لڑکیوں کی اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ریاست کے چیف سکریٹری جاوید عثمانی کو 30 مئ