بائیک سے گرکر ایک شخص فوت

شمس آباد /17 جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع مدن پلی میں بائیک سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب بی سدھاکر 38 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن شیخ پیٹ گولکنڈہ کل بائیک پر شادنگر جاکر واپس ہو رہا تھا کہ شمس آباد کے موضع مدن پلی میں بائیک سے گر گیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس اباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

نئے صدر افغانستان کے ساتھ مخلصانہ تعاون کا اعلان

کابل۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دونوں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی ہندوستان کے اچھے دوست ہیں اور ہندوستان چاہتا ہے کہ نئے صدر افغانستان کے ساتھ قریبی تعاون کرے۔ ہندوستانی سفیر برائے افغانستان امر سنہا نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ہندوستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوجائیں گے۔ دونوں امی

چینی وزیراعظم کیقیانگ کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات

لندن ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) چینی وزیراعظم لی کیقیانگ کے سرکاری دورہ برطانیہ کے پہلے روز ملکہ ایلزیبتھ نے ان کا استقبال کیا۔ کیقیانگ اپنے دورہ میں میزبان وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ڈاوننگ اسٹریٹ میں بات چیت بھی منعقد کریں گے۔ یہ 2012ء میں کیمرون کی جلاوطن تبتی روحانی رہنما دلائی لامہ کے ساتھ میٹنگ پر پیدا شدہ تنازعہ کے بعد سے کسی چینی وز

متحدہ عرب امارات میںعرب سماجی ذرائع ابلاغ ایوارڈس کا آغاز

دوبئی۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام)متحدہ عرب امارات میں خلیجی علاقہ میں عرب معاشروں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے عرب سماجی ذرائع ابلاغ ایوارڈس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے برادری کو لاحق مسائل کے بارے میںعوام کے شعور کی بیداری میں اضافہ ہوگا۔

اوسلو میں امام پر کلہاڑی سے حملہ ، شدید زخمی

اوسلو۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) اوسلو کی جامع مسجد کے امام پر کلہاڑی سے حملے کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں دواخانہ میں شریک کردیا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔ حملہ آور نقاب پوش تھا اور مبینہ طور پر اس نے پیچھے سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے قلب میں ایک چھوٹی کلہاڑی سے ان پر حملہ کیا تھا۔ امام علی شاہ جماعت اہل سنت کی مرکزی تنظیم سے و

تہران میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کیلئے برطانیہ تیار

لندن 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے آج کہاکہ وہ ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کیلئے تیار ہے کیونکہ حالات اِس وقت سازگار پائے جاتے ہیں۔ برطانیہ کا یہ موقف تہران کے ساتھ مغربی ممالک کے روابط میں اضافہ کا ایک مثبت اشارہ ہے جبکہ پڑوسی ملک عراق میں جنگجو مسلسل پیشرفت کرتے جارہے ہیں۔ برطانوی خارجہ سکریٹری ولیم ہیگ نے برطانیہ

مصر میں نئی حکومت کی حلف برداری

قاہرہ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی نئی کابینہ کو آج ملک کے نئے منتخبہ صدر عبدالفتّاح السیسی نے حلف دلوایا۔ تقریب حلف برداری دارالحکومت قاہرہ میں منعقد کی گئی اور سرکاری ٹی وی اس کی راست جھلکیاں قصر صدارت سے نشر کی گئیں۔