نائب وزیر اعظم روس کی آج ہندوستان آمد

نئی دہلی 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے اعلی سطح کے دورہ میں نائب وزیر اعظم روس ڈمٹتری او روگوزین کل ہندوستان آئیں گے ۔ ان کا یہ دورہ دو روزہ ہوگا اور اس موقع پر دونوں ممالک امکان ہے کہ اہم باہمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ مسٹر روگوزن کل ہی وزیر خارجہ سشما سواراج سے ملاقات کرکے

دیسی ساختہ بحری جہاز آئی این ایس کولکتہ کی جلد بحری بیڑہ میں شمولیت کا امکان

نئی دہلی 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ کو قوم کے نام معنون کرنے کے بعد اب وزیر اعظم نریندر مودی امکان ہے کہ ہندوستان میں تیار کردہ سب سے بڑے بحری جہاز آئی این ایس کولکتہ کو ممبئی میں آئندہ چند دن میں قوم کے نام معنون کرینگے ۔ وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس جہاز کو بحری بیڑہ میں شامل کرنے کیل

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ریاستوں کو ہدایت

نئی دہلی 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) افراط زر کی شرحوں میں مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے مرکز نے آج ریاستوں نے کہا کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرے اس کے علاوہ مرکز نے اناج ‘ میوہ جات اور ترکاریوں کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ مرکز نے آلو اور پیاز کی برآمدات پر تحدیدات بھی عائد کردی ہیں۔ مئی کے مہینے میں ا

گورنر یو پی بی ایل جوشی مستعفی ‘ مزید گورنرس کو استعفوں کی ترغیب

نئی دہلی 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر اتر پردیش مسٹر بی ایل جوشی نے آج استعفی پیش کردیا جبکہ نریندر مودی حکومت نے سابقہ یو پی اے حکومت کے تقرر کردہ گورنرس کی تبدیلی کی مہم شروع کردی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ کچھ گورنرس نے ‘ جن سے استعفی کیلئے کہا گیا تھا ‘ مزاحمت بھی شروع کردی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ گورنر کیرالا شیلا ڈکشت اور چار دوسر ے گورنر

عراق میںپھنسے تلنگانہ کے افراد کیلئے ہیلپ لائن

حیدرآباد 17 جون (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے عراق میں پھنسے ہوئے تلنگانہ کے افراد کا پتہ چلانے تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت کی ہے۔ اور اُن کے خاندانوں کو معلومات کی فراہمی کے لئے ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا

بغداد کے قریب گھمسان کی لڑائی، عراق کا وجود خطرہ میں : اقوام متحدہ

بغداد 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں دہشت گردوں کی ایک ہفتہ سے جاری لڑائی اب دارالحکومت بغداد سے صرف 60 کیلو میٹر کے فاصلہ تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے وجود کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ اس دوران امریکہ نے بغداد میں اپنے سفارت خانہ کے تحفظ کے لئے زائد فوج تعینات کردی ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف فضائی حملوں کے ام

سری لنکا میں مسلم ۔ بدھسٹ جھڑپیں : 4 ہلاک

کولمبو 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا میں بدھسٹوں اور اقلیتی مسلمانوں کے مابین جھڑپیں ایک سیاحتی علاقہ تک پھیل گئی ہیں جہاں کرفیو کے باوجود کشیدگی پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔ ان واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور آج سری لنکا حکومت نے فوج کو متعین کردیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان جھڑپوں میں کئی مکانات اور دوکانیں تباہ ہوگئی ہیں۔ عہد