ہندوستان دنیا کے پرتشدد ترین 20 ممالک میں سے ایک

نئی دہلی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان دنیا کے 20 انتہائی پرتشدد مقامات میں سے ایک ہے۔ ایک عالمی مطالعہ کے بموجب ملک کی معیشت کو ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ رقم گزشتہ سال تشدد کے واقعات سے نمٹنے اور اُن پر قابو پانے کے لئے خرچ کرنی پڑی۔ گلوبل پیس انڈیکس (جی پی آئی) کی تازہ ترین اشاعت میں ہندوستان کو امن کے اعتبار سے دنیا بھر میں 143 وا

دہلی کے لیفٹننٹ گورنر کی نافیڈ کو پیاز خریدنے کی ہدایت

نئی دہلی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر لیفٹننٹ گورنر نئی دہلی نجیب جنگ نے آج قومی زرعی کوآپریٹیو مارکٹنگ فیڈریشن نافیڈ کو حکومت دہلی کی جانب سے پیاز خریدنے اور اُن کا ذخیرہ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ منیجنگ ڈائرکٹر نافیڈ نے گورنر نجیب جنگ کو تیقن دیا کہ ذخیرہ اندوزی ، حمل و نقل اور پیاز محفوظ کرنے کا کام ف

دہلی حکومت کی تشکیل کیلئے بی جے پی کو عام آدمی پارٹی کے ارکان کی تائید ممکن، جے ڈی یو قائدشعیب اقبال کا بیان

نئی دہلی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یونائیٹیڈ) کے قائد شعیب اقبال نے آج کہاکہ عام آدمی پارٹی کے چند ارکان دہلی میں حکومت تشکیل دینے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی تائید کرسکتے ہیں۔ تاہم اُنھوں نے بی جے پی کی کسی بھی قسم کی جے ڈی یو کی جانب سے تائید کے امکانات کو مسترد کردیا۔ اُنھوں نے کہاکہ کانگریس ایک بڑی پارٹی ہے اور اُسے بی جے پی

پریتی زنٹامعاملہ کے سلسلہ میں گنگسٹر کی دھمکیوں کی واڈیا کی شکایت

ممبئی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) پریتی زنٹا ۔ نیس واڈیا تنازعہ نے آج ایک نیا موڑ لے لیا جبکہ واڈیا گروپ نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اُسے ایک انڈر ورلڈ ڈان کی جانب سے دھمکی آمیز ٹیلیفون کالس، ٹکسٹ مسیجس وصول ہوئے ہیں جن میں انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ اداکارہ کو ہراساں کریں گے تو اُن کا کاروبار خطرہ میں پڑجائے گا۔ صنعت کار نسلی واڈیا

اڈوانی کے دورہ کے بعد یشونت سنہا کی درخواست ضمانت

رانچی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد یشونت سنہا جو دو ہفتے سے جیل میں ہیں، سینئر قائد ایل کے اڈوانی کی جیل میں اُن سے ملاقات کے بعد ، جس کا مقصد اُنھیں درخواست ضمانت پیش کرنے کی ترغیب دینا تھا، آج درخواست ضمانت پیش کرنے پر آمادہ ہوگئے۔ اڈوانی نے یشونت سنہا سے کل ملاقات کرکے اُن سے خواہش کی تھی کہ ہزاری باغ میں برقی سربراہی منقطع

ڈاک ٹکٹ 95 لاکھ ڈالر میں فروخت

نیویارک 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) برٹش گیانا کا ایک سینٹ مالیتی ڈاک ٹکٹ 95 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔ اِس ٹکٹ کا گوتھبی نیلام گھر میں نیلام کیا گیا تھا۔ اس طرح اِس ڈاک ٹکٹ نے اپنا ایک تاریخی مقام بنالیا۔ یہ برٹش ویانا کا واحد دستیاب ڈاک ٹکٹ ہے ۔

ملائیشیامیں کشتی غرقاب ،32 افراد لاپتہ، 60 زندہ بچ گئے

کوالالمپور 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ساحل کے قریب ایک کشتی غرقاب ہو گئی ہے جس میں 60 افراد زندہ بچ گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی پر 97 افراد سوار تھے جن میں سے 60 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 32افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر اور پانچ امدادی کشتیاں اس علاقے کیلئے روانہ ک

بدامنی سے سارا علاقہ متاثر : سعودی عرب

جدہ ۔ 18 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ عراق میں خانہ جنگی کے دوررس اثرات سارے علاقہ میں مرتب ہوں گے ۔ وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل نے جدہ میں اسلامک بلاک کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ عراق میں جاری بدامنی خانہ جنگی کی واضح مثال ہے اور سارے علاقہ پر اس کے غیرمعمولی اثرات مرتب ہوں گے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ جنگ

افغانستان میں القاعدہ کی واپسی ناممکن: کرزئی

کابل 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر حامد کرزئی نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ سے وابستہ گروہ دوبارہ طاقتور ہو سکتے ہیں۔کابل میں بی بی سی کی نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے صدر کرزئی نے کہا کہ جو کچھ عراق میں ہو رہا ہے، وہ افغانستان میں کبھی نہیں ہوسکے گا۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں القاعدہ موجود نہیں ہے۔ افغانستان سے

فرانس میں سب سے بڑی دفاعی نمائش کا آغاز

پیرس18 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش کا آغاز ہو گیا، ایکسپو میں روبوٹ گاڑیاں اور جاسوس طیارے توجہ کا مرکز ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی ٹیکنالوجی، جدید ساز و سامان اور سرحدوں کے تحفظ کے لئے سج گئی اسلحہ کی دکان، بارودی سرنگوں کا پتا لگانے سے لیکر فضا سے دشمن کی نگرانی تک فرانس کے آرم سیلون میں سب