مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ عادل آباد کا جلسہ

عادل آباد 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے محلہ ٹائی گوڑہ میں واقع مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ کا چوتھا سالانہ جلسہ 22 جون بروز اتوار بعد نماز عشاء ریلوے میدان نزد نگینہ مسجد ٹائی گوڑہ مفتی عبدالواجد مظاہری مہتمم مدرسہ روضۃ المومنات ضلع لاتور مہاراشٹرا کی صدارت میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی مولانا محمد اکبرال

مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی محبوب نگر کا مشاورتی اجلاس

محبوب نگر 20 جون (فیاکس) مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی محبوب نگر کا مشاورتی اجلاس 22 جون بروز اتوار بعد مغرب بمقام کہکشاں ہال نیو ٹاؤن زیرصدارت جناب محمد حنیف صدر سوسائٹی منعقد کیا جارہا ہے۔ سوسائٹی کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کیلئے مسرز سید نصیرالدین سرپرست سوسائٹی، ڈاکٹر شیخ سیادت علی اسوسی ایٹ پریسڈنٹ و صدر سوسائٹی ایک جامعہ لا

بچوں کو سرکاری مدرسہ فوقانیہ (قدیم) میں شریک کروانے کی اپیل

کریم نگر 20 جون (فیاکس) سرکاری مدرسہ فوقانیہ (قدیم) کریم نگر میں ہفتہ جشن تعلیم منایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں بیادگار پروفیسر جئے شنکر طلباء، اولیائے طلباء اور اساتذہ کی جانب سے ایک ریالی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مدرس وینو گوپال راؤ اور چیرمین اسکول مینجمنٹ کمیٹی احمد علی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 75 سالہ قدیم اور تاریخی اس مد

جگتیال میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ

جگتیال 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال میں عازمین حج ضلع کریم نگر کیلئے ایک خصوصی تربیتی کیمپ روبی فنکشن ہال، ہزاری محلہ میں بروز پیر 23 جون صبح 10 بجے تا عصر رکھا گیا ہے جس کو مولانا محمد مزمل رشادی بنگلور اور مولانا سید ومیض احمد ندوی حیدرآباد کے علاوہ مولانا سید مظہرالقاسمی پروجیکٹر کے ذریعہ تربیت دیں گے۔ مالکین روبی فنکشن پ

خدمت بینک کے ذریعہ غریب تاجرین کو بلاسودی قرض

سنگاریڈی 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد اشفاق حسین صدر خدمت میوچولی ایڈڈ کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹیڈ سداسیو پیٹ نے شکیب احمد انجینئر رکن، محمد معزالدین رکن خدمت بینک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے چھوٹے کاروباری افراد کو سود کی لعنت سے محفوظ رکھنے کا منصوبہ ترتیب دیتے ہوئے خدمت بینک

مدور میں تہنیتی تقریب، رکن اسمبلی متی ریڈی کا خطاب

مدور 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نومنتخبہ رکن اسمبلی جنگاؤں مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی نے آج مدور منڈل مستقر پر منعقدہ تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی جنگاؤں کو ہر لحاظ سے ترقی یافتہ بناکر ریاست بھر میں مثالی حلقہ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ گزشتہ پندرہ سالوں میں سابق رکن اسمبلی پنالہ لکشمیا نے ک

وعدوں کی تکمیل ٹی آر ایس حکومت کی اوّلین ترجیح

پٹلم 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہیمنت شنڈے کی پٹلم آمد پر مقامی ٹی آر ایس پارٹی قائدین کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہاتوں سے کرتے ہوئے ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ بعدازاں منڈل پٹلم کے منڈل پریشد کے میٹنگ ہال میں سرکاری عہدیداروں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے اُن کا وال

پیاز ، مودی حکومت کو رُلا دے گی

نئی دہلی۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) پیاز کی قیمت میں تیزی سے اضافہ مودی حکومت کو ُرلا دے گا ۔ 90ء کے دہے میں اسی پیاز نے اٹل بہاری واجپائی حکومت کو گرا دیا تھا۔ ملک بھر میں پیاز کی قیمت اکتوبر تک 100 روپئے فی کیلو گرام ہونے کا اندیشہ ہے۔ آلو کی قیمت بھی عام خریداروں کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ مودی حکومت نے برآمدات پر پابندی عائد کرنے کیلئ

حسنی مبارک گر پڑے ، کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی

قاہرہ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ معزول صدر حسنی مبارک قاہرہ کے فوجی ہاسپٹل میں باتھ روم میں گر پڑے جس سے اُن کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ رشوت کے الزامات میں وہ تین سال کی قید کی سزائے کاٹ رہے ہیں۔ ان کی سرجری کی جائے گی۔ انہیں 2011ء میں اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا۔

ہندی کو فروغ دینے مودی حکومت کے اقدامات پر تنازعہ

نئی دہلی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سوشیل میڈیا پر ہندی زبان کو سرکاری طور پر فروغ دینے مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ دو سرکیولرس پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ ڈی ایم کے نے مرکز پر الزام عائد کیا کہ وہ غیرہندی علاقوں پر زبان کو مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی کی جانب سے مرکزی حکومت کے فیصلے پر کی گئی نکتہ چین

اُدھو ٹھاکرے چیف منسٹر امیدوار

ممبئی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج اُدھو ٹھاکرے کو زعفرانی اتحاد کا چیف منسٹر امیدوار نامزد کیا ہے۔ بعدازاں شیوسینا صدر نے کہا کہ شیوسینکوں نے انہیں جو اعزاز بخشا ہے ، وہ اس کا احترام کرتے ہیں۔ چیف منسٹر کے مسئلہ پر بی جے پی سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرادآباد میں تشدد

سنبھل۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرادآباد کے علاقہ سنبھل میں واقع درگاہ حضرت میاں رحمتہ اللہ شاہ میں آتشزنی اور مقدس کتاب کو نذرآتش کئے جانے پر برہم عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پُرتشدد احتجاج کیا۔ مشتعل عوام نے سنگباری بھی کی۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے چوکسی اختیار کرلی ہے۔

عالم اِسلام میں اتحاد کیلئے او آئی سی کی اپیل

جدہ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) تنظیم اسلامی کوآپریشن (او آئی سی) جس میں 1.5 بلین مسلم دُنیا کی نمائندگی کرنے والے رکن ممالک شامل ہیں، آج عہد کیا کہ عالم اسلام میں اتحاد کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ او آئی سی نے تمام مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ باہمی اتحاد کو فروغ دیں ، گروہ واری اختلافات اور پالیسیاں کو ختم کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔ جدہ میں منعقدہ د

عراق جنگجوؤں کی مدد کرنے کا الزام مسترد : سعودی عرب

جدہ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے وزیراعظم نوری المالکی کے اِن الزامات کو مسترد کردیا کہ سعودی عرب ، عراق کے دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ جدہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم رابطہ ٔ اِسلامی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام کے بعد وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے المالکی پر شدید نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے آئی ایس آئی ای

گورنروں کی مزاحمت پر مرکز چراغ پا

نئی دہلی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے کے دورِ حکومت کے دوران تقرر کردہ گورنروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنے والے مرکز نے اِن گورنروں کو بہرحال ہٹادینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو گورنرس مرکز کی ہدایت کو مسترد کرتے ہوئے استعفیٰ دینے سے انکار کررہے ہیں، اس پر چراغ پا ہوتے ہوئے مرکز نے فیصلہ کیا ہے کہ جو گورنرس مستعفی ہونا نہیں چاہتے، انہی