ریلوے مسافر کرایوں میں 14.2، شرح بار برداری میں 6.5 فیصد اضافہ
نئی دہلی /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ماقبل بجٹ فیصلہ کے ذریعہ ریلوے کرایہ میں زبردست اضافہ کرتے ہوئے تمام زمروں میں 14.2 فیصد کا اضافہ کیا ہے، جب کہ شرح بار برداری میں 6.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا، جس سے ریلوے کو سالانہ 8000 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی۔ مالی بحران سے دوچار ریلوے کو سہارا دینے کے لئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے، جس کا 25 جون سے اطلا