حضرت سید ہاشم الدین جیلانی قادری بغدادی کی بگدل شریف آنے کی توثیق

بگدل۔/23جون، ( پریس نوٹ ) جلسہ ولادت غوث الاعظم ؒ کیلئے بمقام آستانہ قادریہ بگدل شریف 28 شعبان بروز جمعہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا۔ بیرونی ممالک کے مہمان خصوصی جگر گوشہ غوث الثقلین حضرت سید ہاشم الدین جیلانی قادری بغدادی جو روضہ پیران پیر کی خاص خدمات جن کے ذمہ ہے، حضرت والا انتہائی خوش مزاج باکمال صفات کے حامل ہیں اور فن خطابت میں بھی

عازمین حج کیلئے سہولتیں بہتر بنانے حکومت ِ ہند کا تیقن

نئی دہلی۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج تیقن دیا کہ عازمین حج کی سہولتوں کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جائے گا اور سعودی عرب سے درخواست کی جائے گی کہ سالانہ عازمین حج کے ہندوستانی کوٹہ میں 20% تخفیف سے دستبرداری اختیار کرلی جائے۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ عازمین حج کیلئے انتظامات میں کوتاہیاں ہیں، وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایرانڈیا پر ب

مودی حکومت کا اوّلین عام بجٹ 10 جولائی کو پیش کیا جائیگا

نئی دہلی۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام)پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آغاز 7 اگست سے ہوگااور یہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔ نریندر مودی حکومت کا پہلا عام بجٹ 10 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔ ریل بجٹ 8 جولائی کو پیش ہوگا جبکہ معاشی سروے 9 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔ کابینی کمیٹی برائے پارلیمانی اُمور نے آج مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو کے کمرہ

عراقی بحران کے تیل کی قیمتوں پر اثرات کے بارے میں مرکزی حکومت فکرمند

نئی دہلی۔23 جون (سیاست ڈا ٹ کام) عراق سے درآمد کئے جانے والے تیل پر زبردست انحصار کی وجہ سے وہاں کی خانہ جنگی کی بناء پر ہندوستان مخدوش حالت میں ہے۔ نئی حکومت کے عراقی بحران کے تیل کی قیمتوں پر اثرات کی بہت زیادہ فکر ہے۔ امکان ہے کہ وہ معیشت بحال کرنے کے لئے تیل کی قیمتوں کے بارے میں کوئی منصوبہ تیار کرے۔ خام تیل کی قیمتوں میں آج تیسرے د

شکر کارخانوں کو مزید بلاسودی قرض ، درآمدی ٹیکس

نئی دہلی۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج فیصلہ کیا کہ شکر کارخانوں کو مزید بلاسودی قرض 4,400 کروڑ روپئے تک فراہم کیا جائے گا اور درآمد کی ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ نیشکر کے کاشت کار وں کو ادا شدنی زبردست بقایاجات ،رقم کی قلت کی شکار صنعت کو ادا کرسکے۔ شکر کی درآمد کی ڈیوٹی میں 15% سے اضافہ کرکے اسے 40% اور درآمدات کی سبسڈی کو جاریہ

سوئٹزرلینڈ سے بینک معلومات میں شراکت داری کی خواہش

نئی دہلی۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) یورپی ملک سے معلومات میں شراکت داری حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ حکومت سوئٹزرلینڈ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہندوستانیوں کے غیرمحسوب رقم کی تفصیلات سوئز بینکوں سے حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ مرکزی وزیر فینانس کا یہ تبصرہ حکومت سوئٹزرلینڈ کے ایک عہدیدار کی جانب سے

کارروائی پر مبنی اقدامات کا وزارتِ داخلہ سے بی جے پی کا مطالبہ

ایٹا نگر۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش کی بی جے پی شاخ نے مرکزی وزارت داخلہ پر زور دیا ہے کہ خصوصی توجہ دیتے ہوئے ریاست میں انفراسٹرکچر قائم کرنے کے لئے کارروائی پر مبنی اقدامات کئے جائیں۔ پارٹی نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے خواہش کی ہے کہ سماجی بھلائی اسکیموں کا آغاز کریں اور ریاست کے سرحدی علاقوں میں عوام کو سہولتیں ف

چوٹالہ کی عبوری ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع

نئی دہلی۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج سابق چیف منسٹر ہریانہ اوم پرکاش چوٹالہ کی عبوری ضمانت کی مدت میں 10 جولائی تک توسیع کردی۔ وہ اساتذہ کے تقررات کے مقدمہ میں 10 سال کی سزائے قید بھگت رہے ہیں۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر 89 سالہ چوٹالہ کو 3 جون کو 3 ہفتہ کی عبوری ضمانت منظوری کی تھی۔ ان کے چھوٹے بھائی پرتاپ سنگھ کا یکم جون کو ان

جان کیری کی قاہرہ آمد

بغداد۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری ’’عراق بحران‘‘ پر مذاکرات کیلئے آج مشرقِ وسطیٰ پہنچ گئے۔ واشنگٹن کی نئی سفارتی کوشش یہ ہے کہ عراق کے منقسم گروپس کو متحد کیا جائے تاکہ وہ باغیوں کا موثر مقابلہ کرسکیں۔ اس مقصد کے تحت جان کیری آج قاہرہ پہنچے۔ یہاں سے وہ عمان بھی جائیں گے۔

پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کے شیڈول کو آج قطعیت دی جائیگی

نئی دہلی 22 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کے بجٹ سشن کے شیڈول کو کل قطعیت دی جائیگی جبکہ یہ اشارے مل رہے ہیں کہ یہ اجلاس 7 جولائی سے شروع ہوگا اور 11 جولائی کو مرکزی بجٹ 2014 – 15 پیش کیا جائیگا ۔ پارلیمانی امور کی کابینی کمیٹی کا ایک اجلاس وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں کل منعقد ہونے والا ہے جس میں صدر جمہوریہ سے پارلیمنٹ شیڈول ک

پریتازنٹا امریکہ سے واپس ‘ دو دن میں پولیس کو بیان

ممبئی۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا جس نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور صنعت کار نس واڈیا پر برسرعام اس کی عزت نفس مجروح کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ آج امریکہ سے ممبئی واپس آگئیں۔ امکان ہے کہ وہ اپنا بیان آئندہ دو دن میں پولیس میں درج کروادیں گی ۔ 39سالہ اداکارہ واڈیا کے خلاف 12جون کو ایف آئی آر درج کروانے کے فوری بعد ہن

گیس قیمتوں کا جلد اعلان متوقع وزیراعظم کی ارون جیٹلی اور دھرمیندر پردھان سے ملاقات

نئی دہلی۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر تیل دھرمیندرپردھان سے گذشتہ تین دنوں میں دوسری بار ملاقات کی ‘ جس کا مقصد واضح طور پر قدرتی گیس کی قیمت میں قابل قبول اضافہ تھا جس کا عنقریب اعلان متوقع ہے ۔ توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل پر تقریباً پانچ گھنٹے غوروخوض کیا گیا ۔ نریندر مودی نے آج دوبارہ اجلاس طلب کیا

بہار میں جے ڈی یو کا باغیوں کے خلاف سخت موقف : اسپیکر کو مکتوب

پٹنہ۔22جون( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا ضمنی انتخابات میں دو نشستوں پر 18جنتادل (یو) ارکان اسمبلی کی بغاوت اور پارٹی امیدوار کے خلاف ووٹ دیئے جانے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی نے سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ارکان اسمبلی نے بھی ڈسپلن کی حد پار کرلی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی

مغویہ شہریوں کی رہائی کیلئے حکومت ہند ِ سرگرم

نئی دہلی۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ وہ عراق میں انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ، دیگر ممالک اور تمام فریقین سے ربط میں ہے تاکہ موصل میں مغویہ 39 ہندوستانی ورکرس کی بحفاظت رہائی یقینی بنائی جائے۔ حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ مغویہ شہریوں کی رہائی یقینی ہوسکے۔ 40 ہندوستانی ورکرس کا موصل میں اغوا کیا گیا جن میں ایک فرار ہونے میں