کمس پر دوسری جی آئی موٹیلٹی میٹ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : جنوبی ہند کے مشہور ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل ، کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( کمس ) حیدرآباد پر 22 جون کو دوسری حیدرآباد جی آئی موٹیلٹی میٹ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس ایک روزہ کانفرنس کا افتتاح ڈاکٹر بھاسکر راؤ چیف کارڈیو تھوراسک سرجن اور منیجنگ ڈائرکٹر و سی ای او کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نے کی

سڑک حادثہ میں 4 افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔ 23 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول خاتون ہلاک اور تقریباً 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 75 سالہ ضعیف شخص محمد چنو پٹیل جو پیشہ سے تاجر ہے، جہاں نما (فلک نما) علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں۔ وہ 17 جون کی رات اپنی موٹر سائیکل پر پنجہ گٹہ علاقہ سے گزر رہے تھے کہ حادثہ

جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد۔ 23 جون (سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ مونیکا جو چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن پربھاکر ریڈی کی بیوی تھی۔ 12 جون کو خاتون اپنے گھر میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔

ماں کے بیٹے کے ساتھ خودکشی

شمس آباد۔ 23 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع مون پلی میں ایک خاتون نے بیٹے کے ساتھ خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب رماوتی لیلا 30 سالہ پیشہ لیبر ساکن مون پلی نے شوہر اور ساس کی ہراسانی سے تنگ آکر آج صبح اپنے 6 سالہ بیٹے سری ہری کو پیٹھ پر باندھ کر مون پلی میں واقع اورینٹل گارڈن میں موجود زرعی باؤلی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ شمس آباد

ریلوے پٹریوں پر نعش دستیاب

مریال گوڑہ۔23مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مریال گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹراک پر آج صبح ریلوے پولیس کو ایک 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی ۔ متوفی کے جسم پر سفید شرٹ اور سرمئی رنگ کا پائنٹ موجود تھا جبکہ حادثہ میں مہلوک شخص کا سر اور ہاتھ جسم سے جدا ہوگیا تھا اور نعش کے قریب پلاسٹک کور میں ٹفن باکس اور اچار کا ڈبہ موجود تھا ۔ ریلوے پو

خرابی بیسیار

اس سے پہلے کہ یہ حالات مزید ابتر ہوں
آپ اعمال سے اقوال کو ثابت کردیں
خرابی بیسیار

الجزیرہ کے 3 نامہ نگاروں کو 7 سال سزائے قید

قاہرہ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے الجزیرہ کے تین صحافیوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 7 سال کی سزائے قید سنائی۔ ان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات عائد کئے گئے تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کی گرفتاری کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا۔ آسٹریلیائی نامہ نگار پیٹر گریسٹے ، کینیڈا کے مصری نژاد شہری قاہرہ میں کارگزار بیورو چیف م

بنگلہ دیش میں ہوجی کے 8 ارکان کو سزائے موت

ڈھاکہ ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) حرکت الجہاد الاسلامی (ہوجی) کے آٹھ عسکریت پسندوں بشمول اس کے سربراہ کو آج بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بنگالی سالِ نو کی تقاریب کو نشانہ بناتے ہوئے 2001ء میں کئے ہوئے ایک بم حملے کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں سزائے موت سنا دی۔ اس حملے میں 10 جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ زبردست حفاظتی انتظامات کے تحت قائم عدالت میں صدر م

افغانستان کے چیف الکٹورل آفیسر مستعفی

کابل ۔ 23 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے چیف الکٹورل آفیسر آج مستعفی ہوگئے جو اس ماہ کے اوائل منعقدہ دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر فراڈ کے الزامات کے بارے میں پیداشدہ سیاسی بحران کو حل کرنے کی کوشش ہے۔ ضیاء الحق امر خیل نے آج میڈیا والوں کو بتایا کہ وہ کسی بھی فراڈ میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہیں لیکن وہ قومی مف

موصل آزاد کرانے کے مشن پر مامورعراقی جنرل فرار

بغداد ۔ 23 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی گورنری نینوا کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج کے ساتھ کئی دنوں کی لڑائی کے بعد جنگجووں نے موصل کے شمال مغربی شہر تلعفر کے گرد و نواح کا کنڑول سنبھال لیا ہے۔ادھر ذرائع نے تصدیق کی ہے وزیر اعظم نوری المالکی نے فوج کے جنرل محمد القریشی المعروف ابو الولید کو موصل شہر کو جنگجووں سے آزاد

سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل، مشرف پاکستان نہیں چھوڑ سکتے

اسلام آباد ۔ 23 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یعنی ’ای سی ایل‘ سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ آج معطل کر دیا ہے۔عدالت نے اس ضمن میں وفاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور کہا ہے کہ اس درخواست کی سماعت کے بعد دیکھا جائے گا کہ آیا مشرف کا نام ای س

گولان پہاڑیوں کی شامی چوکیوں پر اسرائیل کے فضائی حملے

بیروت ؍ یروشلم ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) اِسرائیل نے کل رات فضائی حملے کرتے ہوئے شام کے فوجی مراکز کو نشانہ بنایا جس میں تقریباً 10 سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے۔ حکومت ِ شام نے ان فضائی حملوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے شام کے علاقوں میں 9 نشانوں پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کارروائی ایک دن پہلے سرحد پار حملے کے ج