منموہن سنگھ کو حقوق مقدمہ میں استثنا کا مسئلہ زیرغور

واشنگٹن۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک عدالت نے محکمہ انصاف سے خواہش کی ہے کہ سابق وزیراعظم ہند منموہن سنگھ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمہ میں استثنا کے مسئلہ پر 10 جولائی تک جواب داخل کرے۔ یہ مقدمہ نیویارک کی ایک سکھ تنظیم نے دائر کیا ہے۔ محکمہ انصاف نے حال ہی میں واشنگٹن کی وفاقی عدالت کو اطلاع دی تھی کہ منموہن سنگھ

سنکیانگ میں کارروائی، 380 افراد گرفتار

بیجنگ ، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کے مغربی صوبے سنکیانگ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایک ماہ کی طویل کاروائی کے دوران انھوں نے دہشت گردی کے 32 سیل توڑتے ہوئے 380 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان کاروائیوں کا آغاز مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں تیزی کے بعد دیکھنے میں آیا۔ چین ماضی میں سنکیانگ میں ہونے وال

خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری، 13 شدت پسند ہلاک

پشاور، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13 شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے راج گل میں سکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کی مدد سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 13 شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے تباہ ہو گئے

سرحد پار دھاوں کا افغان الزام، پاکستان کی تردید

اسلام آباد۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج افغانستان کے الزامات کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا کہ پاکستانی فوج بغیر وردی کے سرحد پار شورش زدہ صوبہ کونار میں حملہ کرتے ہوئے 3 افغان فوجیوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔ وزیر دفاع افغانستان بسم اللہ محمدی نے اتوار کے دن الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی فوجی شہریوں کے لباس میں صوبہ

شمالی وزیرستان : خود کش دھماکہ میں تین ہلاک

اسلام آباد ، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شورش زدہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے ایک گاؤں میں کار میں سوار ایک خودکْش بم حملہ آور نے کم از کم دو فوجیوں اور ایک شہری کو ہلاک کر دیا۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے کہا،’’آج منگل کو اس خود کْش بم دھماکے میں کم از کم دو فوجی اور ایک شہری نے جام شہادت نوش کیا ہے‘‘۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے

مسلح افواج کیلئے خریداری کے عمل میں سست رفتاری باعث ِ فکر

نئی دہلی۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسلحہ کے نظاموں کا حصول سست رفتار ہونا نئی حکومت کیلئے بہت زیادہ فکرمندی کا معاملہ ہے اور خریداری کے عمل کو مسلح افواج کی بروقت تکمیل کا ذریعہ بنانے کے لئے نئی حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی نے بحریہ کے کمانڈرس کانفرنس میں شرکت کے بعد اشارہ دیا کہ مسلح افواج کا مزید رقوم کے لئے مطالبہ ا

ریلوے کرایہ میں اضافہ سے ’’اچھے دن کیسے آئیں گے‘‘

نئی دہلی۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس قائد سری پرکاش جیسوال نے برسراقتدار بی جے پی سے سوال کیا کہ اگر ریلوے کرایوں اور مال برداری شرحوں میں اضافہ کیا جائے تو ’’اچھے دن کیسے آئیں گے‘‘، اس کا بی جے پی تیقن دے چکی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ریلوے کرایہ میں اضافہ سے افراطِ زر کم ہوجائے گا، کیا مال برداری کی شرحوں میں اضافہ سے ا

امیر قطر کو صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی مبارکباد

نئی دہلی۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج قطر کی حکومت اور عوام کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ ان کے دفتر سے جاری کردہ پیام مبارکباد میں کہا گیا ’’حکومت اور ہندوستان کے عوام کے علاوہ خود میری جانب سے مَیں امیر قطر اور مملکت قطر کے عوام کو امیر قطر کی تخت نشینی کی سالگرہ پ

ٹی وی اینکر امرتا رائے سے ڈگ وجئے سنگھ کی عنقریب شادی

نئی دہلی 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ، ٹی وی اینکر امرتا رائے سے عنقریب شادی کرینگے ۔ ایک چیانل کے بموجب کانگریس کے 67 سالہ جنرل سیکریٹری اپریل میں ٹی وی اینکر سے اپنے تعلقات کا اعتراف کیا تھا جبکہ دونوں کی قربت کی تصاویر سماجی نیٹ ورکنگ سائیٹ پر شائع کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں امرتا سے تعلقات کا

مظفر نگر فسادات ، 10 طبقاتی قائدین کیخلاف مقدمہ

مظفر نگر۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام)ضلع عہدیداروں نے 10 سیاسی اور طبقاتی قائدین بشمول بی ایس پی کے سابق رکن پارلیمان قادر رانا اور ان یو پی کے سابق وزیر کانگریس کے سعیدالزماں پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریریں کرنے کے الزام میں مقدمے درج کئے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ گریما چودھری کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا جو مبینہ طور پر شہر کے علاقہ کھ

نیا عراق اور نئے حقائق ابھرے ہیں ‘ کرد لیڈر کا ادعا

اربل ( عراق ) 24 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے اعلی کرد رہنما مسعود برزانی نے آج امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کو خبردار کیا ہے کہ وہاں عسکری گروپس کی پیشرفت کے نتیجہ میں ایک نیا عراق اور ایک نئی حقیقت ابھر کر سامنے آگئی ہے ۔ اس طرح انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ امریکہ کو عراق میں منقسم گروپس کے مابین اتحاد کو فروغ دینے کی کوششوں میں مشکلات