بہار میں جے ڈی یو قائدین کا شکست کی وجوہات پر غور

پٹنہ 2 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں حالیہ لوک سبھا انتخابات میں برسر اقتدار جنتادل یونائیٹیڈ کے ناقص مظاہرہ کے بعد یہاں تمام قائدین نے شکست کی وجوہات پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور بہار وزارت کے ایک سینئر وزیر گوتم سنگھ نے آج اپنا استعفی پیش کردیا ہے ۔ مسٹر گوتم سنگھ بہار کی جیتن رام مانجھی کابینہ میں سائینس و ٹکنالوجی کے وزیر تھے او

وزیر کوئلہ نے لاپتہ فائیلس کی تفصیلات طلب کیں

نئی دہلی 2 جون ( سیاست نیوز ) وزیر کوئلہ مسٹر پیوش گوئل نے کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ کی لاپتہ فائیلوں کے تعلق سے معلومات حاصل کی ہیں اور انہوں نے تمام دستاویزات کی مکمل فلم بندی کرنے پر زور دیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے مسائل کا تدارک ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس بات کی مکمل رپورٹ دینے کو کہا ہے کہ اصل میں کونسی فائیل لاپتہ ہے ۔ وہ چ

بریلی میں اجتماعی عصمت ریزی اور قتل

بریلی۔ 2 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کا ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ اس لڑکی کی مسخ شدہ نعش بریلی کے آئیت پورہ گاؤں میں واقع کھیت سے ہفتہ کو برآمد کی گئی اور آج موصولہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ پتہ چلا کہ اُس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی اور زبردستی ایسیڈ پلایا گیا

مودی کا مجلس وزراء کے ساتھ اجلاس ، مختلف تجاویز

نئی دہلی۔ 2 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے بہتر حکمرانی اور عوام تک اس کے فوائد پہنچانے کے مقصد سے آج 45 رکنی مجلس وزراء کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جو تقریباً 3 گھنٹے جاری رہا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مودی نے معیشت کے فروغ ، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اپنے منصوبوں سے واقف کروایا ۔ اجلاس میں تمام تر تو

نئی ریاست تلنگانہ میں پہلی حکومت کی حلف برداری

حیدرآباد ۔ 2 جون ۔ ( سیاست نیوز ) صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹر کے چندراشیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے عہدے کا حلف لیا ۔ تلنگانہ چیف منسٹر اور کابینی وزراء کو عہدے و رازداری کا حلف دلانے راج بھون کے سبزہ زار پر پراثر تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے مسٹر چندرشیکھر راؤ کو چیف منسٹر کی حیثیت سے

سیاسی کرپشن کے خاتمہ اور سرکاری کام کاج میں شفافیت کو اولین ترجیح

حیدرآباد 2 مئی (سیاست نیوز ) ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ کرپشن سے پاک اور موافق غریب حکومت فراہم کریں گے اور کمزور طبقات و اقلیتوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد چندرا شیکھر راو نے پریڈ گراونڈ سکندرآباد میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب

فلسطینی اتحادی حکومت کی حلف برداری

رملہ ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی صدر محمود عباس نے آج اتحادی حکومت میں حلف لیتے ہوئے مسائل سے دوچار علاقہ کا اضطراب اور سیاسی انتشار ختم کرنے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھایا جس میں حریف حماس عسکری گروپ کا تعاون حاصل ہے اور اتنا ہی نہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ نمٹنے کیلئے ایک نئی بنیاد بھی قائم کرلی ہے۔ عباس کے مغربی کنارہ میں واقع ہیڈکوارٹ

ممبئی دھماکے مقدمہ : یعقوب میمن کی سزائے موت پر حکم التواء

نئی دہلی۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج یعقوب میمن، رزاق میمن کی سزائے موت پر حکم التواء جاری کردیا۔ 1993ء کے ممبئی سلسلہ وار دھماکوں مقدمہ میں یعقوب میمن داؤد ابراہیم کے ساتھ کلیدی سازشی قرار دیا گیا ہے۔ جسٹس جے ایس کیہر اور جسٹس سی ناگپن نے حکومت مہاراشٹرا اور دیگر کو میمن کی درخواست پر نوٹسیں جاری کردیں۔ عدالت نے کہا کہ دری

انسانی ساختہ مسائل فکرمندی کی بنیادی وجہ

ممبئی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) تبت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ نے آج کہا کہ انہیں انسانوں کے ساختہ مسائل پر زیادہ فکر ہے جیسے کہ کرپشن جو آفات سماوی سے زیادہ تباہ کن ہے۔ وہ سومیا کالج کے طلبہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کی موجودہ صورتحال پر مطمئن نہیں ہیں۔ تشدد میں کمی آئی ہے لیکن استحصال اور کرپشن حد سے زیادہ ہوگیا ہے۔

عبوری ضمانت میں توسیع کی تیج پال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں آج سماعت

نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) تہلکہ کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال نے آج سپریم کورٹ میں درخواست پیش کرتے ہوئے جنسی حملہ کے مقدمہ میں اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کی خواہش کی۔ جسٹس جے ایس کیہر اور جسٹس سی ناگپن پر مشتمل بنچ نے صحافی کی درخواست کی سماعت کل کیلئے ملتوی کردی۔ تیج پال اپنی عبوری ضمانت میں 6 ہفتوں کی اس بنیاد پر توسیع چاہتے ہیں

فضائیہ کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ اروپ رانا نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہیکہ انہیں فوج کی کارروائی کیلئے تیاری کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ فضائیہ کے سربراہ اور وزیراعظم کی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ فضائیہ نئی حکومت کو اپنی ضروریات کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں اور خواہش

بی جے پی کے خواتین شعبہ کے کارکنوں کا چیف منسٹر کے دفتر تک جلوس روک دیا گیا

لکھنؤ ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے شعبہ خواتین کا ایک احتجاجی جلوس جس نے ریاست میں خواتین پر مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف بطور احتجاج چیف منسٹر کے دفتر کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیف منسٹر کے دفتر واقع لال بہادر شاستری بھون کی سمت ریاستی صدر لکشمی کانت باجپائی کی زیرقیادت جارہا تھا لیکن پولیس نے اسے لال بہادر شاستری

مودی مخالف تبصرہ : فیس بک صارف کا پولیس کی جانب سے بیان کا اندراج

نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک کے 21 سالہ سارف دیوو چوڑانکر جنہیں وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر منوہر پاریکر کے خلاف نیٹ ورکنگ سائیٹ پر تبصرے اپ لوڈ کرنے کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔ گوا پولیس کے سائبر سیل میں انہوں نے آج اپنا بیان درج کروایا۔ چوڑانکر کے ہمراہ ان کے وکیل صفائی بھی تھے جنہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا وہ شپ ب