ورلڈ کپ فٹبال: فیفا قطری حکام سے تفتیش کریگا
زورِک (سوئٹزرلینڈ)، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے تفتیش کار مائیکل گارشیا قطری حکام سے ملاقات میں 2022 ء کے عالمی کپ کی بولی کے عمل کی قانونی حیثیت کے بارے میں الزامات کے سلسلے میں سوالات کریں گے۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے گزشتہ اتوار کو الزام لگایا تھا کہ قطر کو 2022ء کے فٹبال کی عالمی کپ کی میزبانی کا حق دیئے جانے