نیالکل منڈل کے وفد کی ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات

نیالکل /10 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر مسلم اقلیتی ٹی آر ایس پارٹی نیالکل منڈل موضع وڈی جناب محمد محبوب علی کی قیادت میں نیالکل منڈل کی مسلم وفد نے سکریٹریٹ حیدرآباد پہونچ کر ریاست تلنگانہ کے پہلے مسلم ڈپٹی چیف منسٹر محمد محود علی سے ملاقات کی ۔ ان کے ہمراہ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی سے بھی ملاقات کرکے ان کی گلپوشی کی اور تلنگ

ضلع میدک میں 12 تا 19 جون صفائی مہم

سنگاریڈی /10 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں 12 تا 19 جون اسپیشل ’’ سانیٹیشن ڈرائیو ‘‘ پروگرام کے تحت صاف صفائی کے کام انجام دئے جائیں گے ۔ منڈل اور ریونیو ڈیویژنل عہدیداروں کو اس خصوص میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی سعی کریں ۔ ڈاکٹر اے شرتھ انچارج کلکٹر ضلع میدک نے کہا کہ ضلع میں پینے کے پا

انتقال

حیدرآباد۔ 9 جون (راست) محترمہ سیدہ طاہرہ بیگم بنت جناب سید محمد آزاد (شاعر فلک نما حیدرآباد) زوجہ جناب سید فضل الرحمن مرحوم عرف فضل بھائی آئی ڈاٹ انجینئر شکاگو کا بعمر 72 سال اتوار کی صبح شکاگو (امریکہ) میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ہدیٰ شامبرگ ایوا شکاگو میں پڑھائی گئی۔ تدفین الحبین قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگا

نئے کیمپ آفس پر چیف منسٹر کی پوجا

حیدرآباد۔9جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کندن باغ میں واقع اپنے جدید کیمپ آفس پر آج خصوصی پوجا کی ۔ انہوں نے پنجہ گٹہ کے علاقہ میں واقع متحدہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر کے موجودہ کیمپ آفس کے بجائے کندن باغ میں اپنے کیمپ آفس کا انتخاب کیا ہے ‘ جس میں آج پہلی مرتبہ داخلے سے قبل انہوں نے خصوصی پوجا کی ۔

غذائی اجناس کی قیمتوں اور افراط زر پر قابو پانا نئی حکومت کی اولین ترجیح

اقلیتوںکو ترقی کے ثمرات میں مساوی حصہ داری‘ فرقہ وارانہ تشدد کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ کا خطاب

٭ سرکاری اسکیمات کے فوائد نہ ملنے سے اقلیتیں ہنوز غربت کا شکار
٭ مدرسوں کو عصری بنانے کا قومی پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پارلیمنٹ میں خیر سگالی کا ماحول ،مودی کی راہول سے ملاقات

نئی دہلی9 جون (سیاست ڈاٹ کام)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے عام انتخابات کے بعد پہلے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کے خطاب کے موقع پر ایوان میں عدیم المثال خیر سگالی کا ماحول دیکھا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سیاسی حریف راہول گاندھی کو اُن کا ہاتھ گرمجوشی سے تھامتے ہوئے مبارکباد پیش کی جبکہ صدر کانگریس سونیا گاندھ

ملک میں تمام ایرپورٹس پر سخت چوکسی

نئی دہلی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام ) کراچی انٹرنیشنل ایر پورٹ پر طالبان کے حملے کے بعد ہندوستان میں تمام ایر پورٹس پر انتہائی سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ۔ وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج سرکردہ سکیوریٹی عہدیداروں بشمول قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول اور ڈائرکٹر انٹلی جنس بیورو آصف ابراہیم کے ساتھ جائزہ اجلاس

ارونا چل پردیش کے عوام کو منسلکہ ویزا کی اجرائی خیر سگالی :چین

نئی دہلی 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے اروناچل پردیش کے شہریوں کو منسلکہ ویزا جاری کرنے کی پالیسی کو درست قرار دیتے ہوئے اسے ’’جذبہ خیر سگالی‘‘ کے مظاہرے سے تعبیر کیا۔ چین نے کہا کہ اس طرح کی پالیسی سے ہندوستان اور چین کے موقف کی اہمیت کو کم نہیں کیا جاسکتا ۔ ارونا چل پردیش کے بڑے حصوں پر دونوں ممالک کے مابین تنازعہ برقرار ہے ۔ چین ک