عرس شریف

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید سعادت رحمتؒ 17 ، 18 رجب کو مقرر ہے ۔ صندل مالی 17 رجب کو بعد نماز مغرب کوچہ خطیب پرانی حویلی سے روانہ ہو کر درگاہ شریف حضرت سعادتؒ کوچہ خطیب پرانی حویلی عقب نیو سالار جنگ میوزیم کو پہنچے گا اور 18 رجب کو بعد نماز فجر چادر گل کا نذرانہ پیش کیا جائے گا ۔ فاتحہ خوانی ہوگی ۔۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ بلقیس جہاں زوجہ جناب محمد نعمت اللہ ( مرحوم ) کا 16 مئی کو 8 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 مئی کو بعد نماز ظہر جامع مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں ادا کی جائے گی ۔ دیگر تفصیلات کے لیے 9885556868 ۔ 9985124061 پر ربط کریں ۔۔

عام انتخابات کے نتائج

بکرما جیت کے جب تخت پر اک گڈریا بیٹھا
تقاضے حکمرانی کے اسے بھی ہوگئے معلوم
عام انتخابات کے نتائج

نارائن پیٹ کے سرکاری اردو میڈیم اسکولس کے شاندار نتائج

نارائن پیٹ۔16مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن کے سرکاری اردو میڈیم ہائی اسکول کے ایس ایس سی کے نتائج شاندار رہے ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول( زکور) اوٹکور کا نتیجہ 100فیصد رہا ۔ 36 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی اور تمام طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ محمد متین طالب علم نے 8.5 نشانات حاصل کئے ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول مدور کا نتیجہ 100فیصد رہا ۔ 35

مدھول سے ڈاکٹر وینو گوپال چاری کو شکست

مدہول۔16مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی مدہول سے مسٹر جی وٹھل ریڈی کانگریس پارٹی امیدوار ایم ایل اے کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ مسٹر جی وٹھل ریڈی کے حریف رامادیوی ایم ایل اے بی جے پی امیدوار کو 14 ہزار 631 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹی آر ایس پارٹی ایم ایل اے امیدوار کو تیسرے مقام پر یعنی ڈاکٹر ایس وینو گوپال چار

نارائن پیٹ میں کانگریس اور تلگودیشم کا شاندار مظاہرہ

نارائن پیٹ۔16مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن کے 15منڈلوں میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں پارٹی واری موقف کے لحاظ سے تلگودیشم کو ایم پی ٹی سی انتخابات میں سب سے زیادہ یعنی 246 ‘ ارکان کے منجملہ 89نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ کانگریس کو 86 ‘ ٹی آر ایس کو 25‘ بی جے پی کو 31 ‘ سی پی آئی کو 02 ‘ سی پی آئی ایم ایل کو ایک جبکہ دیگر

ضلع عادل آباد کی لوک سبھا اور 8اسمبلی نشستوں پر ٹی آر ایس کاقبضہ

عادل آباد۔16مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد میں دس کے منجملہ 8اسمبلی اور عادل آباد لوک سبھا حلقہ پر ٹی آر ایس امیدواروں نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی جے پی ‘ تلگودیشم اور کانگریس امیدواروں کو شکست سے دوچار کردیا جبکہ مدہول اسمبلی حلقہ میں کانگریس اور نرمل اسمبلی حلقہ میں بی ایس پی امیدوار مسٹر اندرا کرن ریڈی نے کامیابی حاصل کیا

رائے دہندوں سے اظہار تشکر

بودھن۔16 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق صدرنشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین ‘ محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ ‘ محمدعبدالکریم‘ محمد عظیم الدین نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں حلقہ اسمبلی بودھن کے رائے دہندوں سے ایک قابل مسلم سیکولر قائد محمد شکیل کو رکن اسمبلی بودھن منتخب کرنے پر انہوں نے رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا اور علاقہ

بودھن سے ٹی آر ایس امیدوار منتخب

بودھن۔16مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد کے 9اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کئے ہوئے امیدواروں کے محصولہ ووٹوں کی ڈچپلی کے سی ایم سی کالج میں آج 16مئی کو رائے شماری انجام دی گئی ۔ حلقہ اسمبلی بودھن سے ٹی آر ایس پارٹی کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والے امیدوار جناب محمد شکیل عامر نے اپنے قریبی حریف کانگریس پارٹی کے امیدوار مسٹر پی سدرشن ریڈی کو پا

کے ٹی آر کی کامیابی پر سرسلہ میں جشن

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 16مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سرسلہ کی نشست پر دوبارہ کلواکنٹہ تارک راما راؤ ( کے ٹی آر) کی 53ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی پرسرسلہ کے مختلف منڈلوں جن میں سرسلہ ‘ مستاآباد‘ یلاریڈی پیٹ ‘ گمبھی راؤ پیٹ شامل ہے ۔ ٹی آر ایس کارکنوں میں جشن کا ماحول دیکھا گیا ۔ جیسے ہی کے ٹی آر کی سرسلہ سے کامیابی اور تلنگا

کے ٹی آر کا تلنگانہ عوام سے اظہار تشکر

گمبھی راؤ پیٹ۔ 16مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمانی ‘ اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ راشٹریہ امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر رکن اسمبلی سرسلہ کلواکنٹہ تارک راما راؤ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ تلنگانہ کے عوام سے اظہار تشکر کیا ۔ کے ٹی آر نے نمائندہ ’’سیاست‘‘ گمبھی راؤ پیٹ سے بذریعہ فون بات کی اور گذشتہ پانچ سالوں تک عوا

مودی کی کامیابی ’’صف بندی کی سیاست‘‘ کا نتیجہ ، کانگریس کا الزام

نئی دہلی 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپنی انتخابی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہاکہ اُسے انتخابی نتائج پر ’’انتہائی مایوسی‘‘ ہوئی۔ تاہم نریندر مودی پر ’’صف بندی کی سیاست‘‘ کا الزام عائد کیا۔ کل ہند کانگریس کے ہیڈکوارٹرس پر انتخابی رجحانات اور کانگریس کی اب تک کی بدترین کارکردگی کے مظاہرہ کے بارے میں پریس کانفرنس سے خط

عوام نے خاندانی حکمرانی کو مسترد کردیا

نئی دہلی 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی کے مستحکم مظاہرہ سے بلند حوصلہ بی جے پی نے آج کہاکہ ملک کے عوام نے خاندانی حکمرانی کو مسترد کردیا ہے اور سخت جدوجہد کرنے والوں کو انعام دیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ورثہ میں ملنے والی سیاست اور خاندانی حکمرانی کی سیاست کو ہندوستان کے عوام نے سزا دی ہے اور سخت محنت کرنے والوں کی سیاست کو انعام دیا ہے۔ ی

کانگریس پر عوامی برہمی کا مودی کو مکمل فائدہ: بایاں بازو

نئی دہلی 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے کانگریس اور اُس کی پالیسیوں اور غیر کانگریسی، غیر بی جے پی متبادل کی عدم موجودگی کا نریندر مودی نے بھرپور فائدہ اُٹھایا ہے۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈی راجہ نے کہاکہ کانگریس پر عوامی برہمی اور غیر کارکرد پالیسیوں کے نتیجہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور بیروزگاری میں اضافہ سے بی جے پی کو ف

خالص بی جے پی کی کامیابی : سشما سوراج

بھوپال 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی کامیابی کے اشارے ملنے پر سشما سوراج نے آج کہاکہ یہ خالص بی جے پی کی کامیابی ہے کیوں کہ اِسے اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ لیکن اُنھوں نے وزیراعظم کے بارے میں سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی کی ذمہ داری ہے۔ مودی حکومت میں اُن کی شمولیت کے بارے میں سوال پر سشما سوراج

فرقہ پرست طاقتوں کی کامیابی : سماج وادی پارٹی

لکھنو 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی کامیابی کو فرقہ پرست طاقتوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے کہاکہ وہ ملک میں سیکولر طاقتوں کو مستحکم کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ سماج وادی پارٹی ترجمان راجندر چودھری نے کہاکہ پارٹی عوامی فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ تاہم سیکولر طاقتوں کو مستحکم کرنے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ نئی دہل

پرینکا گاندھی سے عملی سیاست میں داخلہ کا مطالبہ

نئی دہلی 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کو شرمناک شکست ہونے کے پس منظر میں پارٹی کارکنوں کے گروپ نے آج کل ہند کانگریس کے ہیڈکوارٹرس کے باہر جمع ہوکر مطالبہ کیاکہ پارٹی کو ’’بچانے‘‘ کے لئے پرینکا گاندھی عملی سیاست میں حصہ لیں۔ تقریباً 12 کارکن جن کی قیادت پارٹی کارکن جگدیش شرما کررہے ہیں، پرینکا گاندھی کی تائید میں نعرے بازی کرتے ہ

تیواری کی اپنے حیاتیاتی بیٹے کی ماں سے شادی

لکھنو 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس قائد این ڈی تیواری نے اپنے حیاتیاتی بیٹے روہت شیکھر کی ماں اوجولا شرما سے جن کے ساتھ اُنھوں نے 6 سال تک قانونی جنگ کی تھی، شادی کرلی۔ کل اُن کی مال ایونیو پر واقع رہائش گاہ میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ 67 سالہ اوجولا شرما نے کہاکہ شادی روایتی انداز میں ہوئی۔ تیواری چاہتے تھے کہ اپنے رشتہ کو س