ایک وزیر کی خود سوزی کی دھمکی

چیف منسٹر نتیش کمار کے استعفیٰ پر جنتادل (یو ) کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا ۔ یہاں تک کہ ایک رکن اسمبلی نے خود سوزی کی دھمکی دی ۔ کئی ارکان اسمبلی نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ کر استعفیٰ کو غیر ضروری قرار دیا ۔ ایک رکن اسمبلی نریندر پانڈے نے کہا کہ اگر نتیش کمار اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتے تو وہ خود سوزی کرلیں گے ۔۔

پارلیمنٹ میں مسلم ارکان کی تعداد 24

نئی دہلی ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں اب مسلمانوں کی نمائندگی گھٹ گئی ہے جو 1952ء کے عام انتخابات کے بعد سے اب تک کی سب سے کم ترین تعداد ہے۔ نئی 16 ویں لوک سبھا میں صرف 24 مسلم ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 15 ویں لوک سبھا میں 30 مسلم ارکان پارلیمنٹ تھے۔ اس طرح ایوان کی جملہ عددی طاقت کا 4.4 فیصد مسلم نمائندگی ہے۔ 1952ء میں پہل

میری میعاد کھلی کتاب، منموہن سنگھ کا وداعی خطاب

نئی دہلی، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کی حیثیت سے قوم سے وداع لیتے ہوئے منموہن سنگھ نے آج کہا کہ انھوں نے اس ملک کی خدمت میں اپنی بہترین سعی کی اور اُن کی 10 سالہ میعاد ’’کھلی کتاب‘‘ ہے۔ قوم سے ٹیلی ویژن کے ذریعہ راست خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں عوام کے دیئے گئے فیصلے کا تمام کو احترام کرنا چاہئے اور آنے والی

انٹر نیٹ پر بچوں کا زیادہ بیٹھنا ضرر رساں

لندن ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آن لائن زیادہ وقت گزارنے والے بچوں میں دماغی امراض اور سماجی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انٹر نیٹ کا زیادہ استعمال کرنے والے بچوں کو تنہائی، ڈپریشن، بے چینی، ذاتی توقیر میں کمی اور جارحیت پسندی میں اضافہ جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) کی رپورٹ کے حوالے سے ڈ