عراق میں انتخابات، نوری المالکی کو سبقت

بغداد ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں گذشتہ ماہ منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جن کے مطابق وزیراعظم نوری المالکی کی قیادت میں سیاسی بلاک نے برتری حاصل کر لی ہے لیکن وہ حکومت بنانے کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔عراق کے آزاد اعلیٰ الیکٹورل کمیشن کی جانب سے سوموار کو اعلان کردہ

ایرانی صدر کو نیوکلیر معاملت طئے پانے کی امید

تہران ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر حسن روحانی نے آج کہا کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ کوئی جامع معاہدہ طئے پاجانے کے تعلق سے بدستور پُرامید ہیں حالانکہ ایران کے متنازعہ نیوکلیر پروگرام کے بارے میں مذاکرات میں ’’مشکلات‘‘ پائی جاتی ہیں۔ بات چیت کے تازہ دور میں کوئی قابل قدر پیش رفت نہیں ہوئی، جو ویانا میں جمعہ کو اختتام پذیر ہوا، اور 20 ج

بلقان میںبدترین سیلاب کی تباہ کاریاں ، 44 ہلاک

بلغراد ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یورپ کے خطہ بلقان میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سربیا اور بوسنیا میں وسیع رقبہ زیر آب آیا ہے جبکہ مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک کم از کم 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سیلابی ریلوں کے سات

نائجیریا میں خودکش حملے ، 10 ہلاک

ابوجہ ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے شمالی شہر کانو میں ایک خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاکتوں کی تعداد 10 بتائی گئی ہے۔ یہ دھماکہ کانو کی گولڈ کوسٹ اسٹریٹ میں ہوا جہاں معروف بار اور ریسٹورینٹ واقع ہیں۔ مہلوکین میں ایک 12 سالہ لڑکی شامل ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

مودی کو دورۂ نیپال کیلئے سشیل کوئرالا کی دعوت

کٹھمنڈو ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم سشیل کوئرالا نے آج ہندوستان کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کو دورۂ نیپال کیلئے مدعو کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان باہمی روابط اُن کے وزارت عظمیٰ کے تحت مزید مضبوط ہوں گے۔ کوئرالا کے مشیر امور خارجہ دنیش بھٹارائے نے بتایا کہ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران نیپالی وزیراعظم نے مود

گنڈی پیٹ میں تلگو دیشم کا مہاناڈو،تیاری کمیٹیوں کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی کا مہاناڈو اجلاس جاریہ ماہ کی 27 اور 28 تاریخ کو گنڈی پیٹ پر منعقد ہوگا ۔ صدر تلگو دیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج مہاناڈو اجلاس کی تیاریوں کے سلسلہ میں تشکیل دی گئی 17 کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے انہیں ذمہ داریاں تفویض کیں ۔ اجلاس کے دوران مختلف امور بالخصوص دونوں ریاستوں میں