2019ء میں بھی مودی ہی وزیر اعظم ہوں گے: نائیڈو

نئی دہلی۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز میں نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا بہت جلد دنیا کی چند گنی چنی طاقتوں میں شمار کیا جائے گا اور خصوصی طور پر امریکہ اور چین کے ساتھ ہندوستان کی اصل مسابقت ہوگی۔ این ڈی اے کے سابق کنوینر اور ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ا

میں ابھی استعفیٰ کے موڈ میں نہیں ہوں:اکھلیش

لکھنؤ۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات میں سماجو ادی پارٹی کی شکست فاش کے بعد وزیر اعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو نے ایسے 36لیڈروں کو برطرف کردیا جو ریاستی وزراء کا درجہ رکھتے تھے لیکن خود اپنے استعفی کو خارج از امکان قرار دیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جن وزراء پربجلی گری ہے ان میں اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے چھ وزراء بھی شام

کشمیر میں بس کھڈ میں گر پڑی ۔ 17ہلاک

بنی ہال( رامبان)۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مسافر بس کے400فیٹ گہری کھائی میں گرجانے سے 17افراد ہلاک اور34زخمی ہوگئے۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں رامبان میں واقع جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر یہ حادثہ رونما ہوا۔ بس سرینگر سے جموں کے سفر پر تھی۔ رات 2:30 بجے بس اچانک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپ

مودی کے ساتھ کام کرنے تیار:کیری

واشنگٹن ۔ 20 ۔مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ دوستی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور وہ نریندر مودی کی زیر قیادت نئی حکومت کے ساتھ باہمی روابط اور سیکوریٹی کے استحکام کیلئے مل کر کام کرنے تیار ہے۔ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا کہ دنیا کی قدیم ترین جمہوریت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے مابین دوستی اہمیت کی

مودی کی بحیثیت وزیراعظم پیر کو حلف برداری

نئی دہلی 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور این ڈی اے کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے والے رہنما نریندر مودی کو آج وزیراعظم نامزد کردیا گیا ۔صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کے بعد باہر نکلتے ہوئے نریندر مودی نے وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ ’’میں صدرجمہوریہ سے ملاقات کے لئے پہونچا تھا۔ صدرجمہوریہ ن

سعودی عرب میں مرد ڈاکٹروں کو خاتون مریضوں کے معائنہ کی اجازت

ریاض ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت صحت نے سرکاری اسپتالوں اور مراکز صحت میں مریضہ خواتین کے طبی معائنے کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت مرد ڈاکٹر حضرات کسی خاتون نرس کی موجودگی ہی میں خواتین کا معائنہ کرسکیں گے۔ وزارت صحت نے اس ضمن میں مریضہ خواتین اور ان کے لواحقین کی جانب سے موصول ہونے والی بہت سی شکایات کے بع

مودی نے پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر پیشانی ٹیک دی

نئی دہلی 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نامزد وزیراعظم نریندر مودی جیسے ہی پارلیمنٹ میں آج پہلی مرتبہ داخل ہوئے، وہ عقیدت و احترام کے ساتھ جھک گئے اور سیڑھیوں پر پیشانی ٹیکتے ہوئے ’جمہوریت کی مندر‘ کیلئے اپنی زبردست عقیدت و احترام کا مظاہرہ کیا۔ پارلیمنٹ بلڈنگ کے باب الداخلہ پر آمد کے فوری بعد وہاں موجود بی جے پی قائدین نے گلدستوں کے سات

کجریوال کی نجیب جنگ سے ملاقات، تشکیل حکومت کی کوشش

نئی دہلی 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال نے آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔ جبکہ اُن کی پارٹی کے ارکان اسمبلی کا ایک گوشہ حکومت کے دوبارہ قیام کے امکانات تلاش کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ نجیب جنگ کے ساتھ نصف گھنٹے کی ملاقات کے دوران کجریوال کے ساتھ اُن کی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سیسوڈیہ بھی موجود تھ

کشن باغ کے متاثرہ مسلمانوں میں 6.4 لاکھ روپیوں کی تقسیم

سیاست ملت فنڈ کے توسط سے فیض عام ٹرسٹ اور عنایت ملت ویلفیر چیارٹیبل ٹرسٹ کا اقدام، جناب خداداد خاں کی ہدایت پر امانت خاں کی متاثرین سے ملاقات

تین شہداء کے ورثاء میں 3 لاکھ کی تقسیم اور بیٹی کا جہیز جلنے پر پریشان خاتون کو ایک لاکھ روپئے کی امداد