غسل کعبہ کی تقریب 30 مئی کو ہو گی

مکہ مکرمہ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ رمضان کی آمد آمد ہے ، استقبال رمضان کے سلسلے میں کعبۃ اللہ شریف کو غسل دینے کی تقریب جمعہ 30 مئی بمطابق یکم شعبان کو ہو گی۔ ہر سال رمضان سے پہلے خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے۔ اس سال مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشال بن عبداللہ کعبۃ اللہ شریف کو غسل دینے کی سعادت حاصل کریں گے۔

اندرون 24 گھنٹے 16 افغان پولیس ملازمین ہلاک

کابل ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں شورش پسندوں نے ایک یوم کے وقفے میں 16 پولیس ملازمین کو ہلاک کردیا اور ان میں سے آٹھ کے سر قلم کردیئے، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی، جبکہ سکیورٹی فورسیس دوسرے دور کے الیکشن کے حفاظتی انتظامات کی تیاری کررہے ہیں۔ صوبہ زبول کے نائب گورنر محمد جان رسول یار نے بتایا کہ اس جنوبی صوبے میں دیہاتیوں کو ک

روسی صدر پوتین کا رویہ ہٹلر کی مانند پرنس چارلس کا متنازعہ ریمارک

لندن ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے پرنس چارلس نے دورۂ کناڈا کے دوران تنازعہ چھیڑ کر روسی صدر ولادیمیر پوتین کے حالیہ اقدامات کا اڈالف ہٹلر کی کارروائیوں سے تقابل کیا۔ ایک برطانوی اخبار نے کہا کہ کئی گواہ ہیں جنھوں نے پرنس کو 78 سالہ میرین فرگوسن سے گفتگو میں یہ تبصرہ کرتے ہوئے سنا، جو بہ عمر 13 سال نازیوں کو چھوڑ کر فرار ہوئے اور

نائجیریا: کار بم دھماکے، مہلوکین کی تعداد 118 ہوگئی

جوس (نائجیریا)، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے وسطی شہر جوس میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 118 ہو گئی ہے۔ حکام نے اس سے قبل دھماکوں میں 46 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔ نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے واردات پر بکھرے ہوئے ملبے کے نیچے سے درجنوں لاشیں برآمد ہوئی

تقسیم ریاست کے بعد تقسیم بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ نا انصافی

حیدرآباد ۔21 ۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) آندھراپردیش کی دو ریاستوں میں تقسیم کے بعد بجٹ اور ملازمین کی دونوں ریاستوں میں تقسیم کے سلسلہ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے جس کے باعث نہ صرف ملازمین بلکہ عہدیداروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ حکومت نے مختلف محکمہ جات کے بجٹ ، اثاثہ جات اور ملازمین کی تقسیم کے سلسلہ میں جو کمیٹی تشکیل دی ہے، ا

کرن کمار ریڈی کی عملی سیاست میں برقراری پر تجسس

حیدرآباد /21 مئی (سیاست نیوز) انتخابات کے بعد سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی عوام کی نظروں سے اوجھل ہو گئے، جب کہ ان کی جماعت ’’جے سمکھیا آندھرا‘‘ سیما۔ آندھرا اور تلنگانہ میں ایک بھی نشست حاصل کرنے سے قاصر رہی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کی مخالفت کے سبب سیما۔ آندھرا میں عوامی تائید حاصل ہونے کی امید پر سابق چیف منسٹر نے تلنگانہ کے چند