مودی کے جائزہ لینے کے بعد گورنروں کی تبدیلی متوقع

حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) مرکز میں مسٹر نریندر مودی کی زیر قیادت برسر اقتدار آنے والی بی جے پی حکومت مسٹر مودی کی بحیثیت وزیر اعظم حلف برداری کے بعد ریاستی گورنروں کی تبدیلی کے سلسلہ میں پالیسی فیصلہ کرے گی۔ دہلی کے باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ دن بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کے منعقدہ اہم اجلاس میں متعدد قائدین ب

ملے پلی میںمقدس اوراق کی بے حرمتی سے کشیدگی

حیدرآباد۔ 21 مئی (سیاست نیوز) ملے پلی علاقہ میں آج شرپسندوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مانگوڑ طبقہ کی شادی کی بارات کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شادی کی بارات میں بینڈ باجہ بجایا جارہا تھا اور اسی دوران بعض اشرار نے قرآنِ پ

شہر میں سڑکوں کی بہتری کو اولین ترجیح: کمشنر جی ایچ ایم سی

حیدرآباد ۔ /21 مئی (سیاست نیوز) کمشنر بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر سومیش کمار نے سڑکوں کو بہتر بنانے کے علاوہ فٹ پاتھوں کو قابل استعمال بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں کی صورتحال کو بھی درست کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں جو برقی ٹرانسفارمرس ش

ملازمین کی تقسیم کے مسئلہ پر ناانصافیوں کی شکایات

حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی صدر و نامزد چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کل یعنی 22مئی کو تلنگانہ ملازمین یونینوں کے ساتھ اجلاس طلب کرکے سکریٹریٹ میں سرکاری ملازمین کی تقسیم کے معاملہ میں تلنگانہ کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں سے متعلق شکایات کا جائزہ لیں گے۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ ملازمین یون

تلنگانہ کے ساتھ کوئی بھی ناانصافی ناقابل برداشت

حیدرآباد۔/21مئی،( سیاست نیوز) قائد تلنگانہ بی جے پی ڈاکٹر این جناردھن ریڈی نے ریاست کی تقسیم میں تلنگانہ کے ساتھ ہونے والی کسی بھی نوعیت کی ناانصافی کو برداشت نہ کرنے کا سخت انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیما آندھرا تلگودیشم قائدین ریاست کی تقسیم کے معاملہ میں جو تذکرے کررہے ہیں بی جے پی کو پابند رہنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے کیونکہ انتخا

مودی کی تقریب حلف برداری میں نواز شریف اور دیگر مدعو

نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کی بحیثیت وزیراعظم 26 مئی کو تقریب حلف برداری میں سارک سربراہان مملکت بشمول وزیراعظم پاکستان نواز شریف، صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسا اور وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے سارک ہم منصبوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے

اقلیتوں کے ساتھ ممبئی پولیس کا بہیمانہ سلوک ، حراست میں اذیت

وڈالا ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقلیتوں پر ممبئی پولیس کے مظالم اور بہیمانہ رویہ پر انسانیت لرز اٹھی ہے۔ معمولی چوری کی ایک واقعہ پر گرفتار کردہ 4 اقلیتی نوجوانوں میں سے ایک کی زیرحراست موت واقع ہوئی۔ اس متوفی کے دوستوں نے وڈالا ریلوے پولیس کی تحویل میں ان کے ساتھ کی گئی ہولناک اور بربریت انگیز اذیت رسانی کا دردناک اظہار کیا ہے۔ گورنمن

حکومت چھوڑنے پر اروند کجریوال کا اظہارمعذرت

نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی میں حکومت تشکیل دینے کیلئے اپنی کوششوں کو ترک کردیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے یہ اعتراف کیا کہ موجودہ حالات میں اقتدار پر واپس ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔ انہوں نے 49 دن کے اندر چیف منسٹر دہلی کی حیثیت سے استعفیٰ دینے پر معذرت خواہی کی۔ ان کا یہ بیان اس وقت آیا جب انہی

انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : جناب قیصر حسین ریاست حسین طیبی کا منگل 20 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان داؤدی بوھرہ جماعت قطبی باغ میں رات 9 بجے عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9848692897 پر ربط کریں ۔۔