آنندی بین پٹیل گجرات کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ
احمدآباد ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آنندی بین پٹیل نے آج دوپہر گجرات کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ گورنر کملا بینی وال نے انہیں حلف دلایا۔ اس وقت شہ نشین پر ان کے پیشرو نریندر مودی بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ بی جے پی کے دیگر سینئر قائدین جیسے ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، ارون جیٹلی ا