Month: 2014 مئی
مودی نے بالآخر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر ہی دیا
نئی دہلی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ مودی ملک کے نئے وزیراعظم بن چکے ہیں، ان کی آمد سے ہندوستانی سیاست کا منظرنامہ یکسر تبدیل ہوگیا ہے جہاں نہ صرف کانگریس کی اجارہ داری کا خاتمہ ہوا بلکہ ملک میں معلق پارلیمنٹ کا تصور بھی ختم ہوگیا۔ قبل ازیں عوام نے کچھ ایسے فیصلے کئے تھے جس سے کسی بھی واحد سیاسی پارٹی کو واضح اکثریت نہ ملنے کی وجہ
شاہ رخ خان کو پاکستان بھیجنے کا ریمارک مضحکہ خیز
لکھنؤ ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندو سینا نے فلم اداکر شاہ رخ خان کا پتلا نذر آتش کرکے ان کی فلموں پر ہندوستان میں پابندی عایدکرنے اور انھیں فوراً پاکستان بھیجنے کا جو مطالبہ کیا ہے اس پر سوشلسٹ فرنٹ، مسلم سماج پریشد اور اسمارٹ پارٹی نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سماج دشمن عناصر پر ملک مخالف ہونے کا مقدمہ چلا کر فوری طور پر
گولکنڈہ کے قیمتی ہیرے کا آج 10 کروڑ ڈالر میں ہراج متوقع
نئی دہلی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک نادر و نایاب نیکلس جو درمیان میں بڑے گولکنڈہ ہیرے سے مزین ہے، 27 مئی کو ہانگ کانگ میں مقرر کرسٹی ہراج میں 10 کروڑ امریکی ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے۔ ہیرے اور زمرد سے مزین یہ نیکلس ’چشم گولکنڈہ‘ سے موسوم و معروف ہے جو ایشیاء کے کسی بھی ہراج میں اب تک نیلام کیا جانے والا گولکنڈہ کا سب سے بڑا ہیرا ہے۔ دکن
جنگ گروپ کی ’آئی ایس آئی‘ کے خلاف نشریات پر معافی
کراچی ، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ذرائع ابلاغ کے بڑے ادارہ ’جنگ گروپ‘ نے گزشتہ ماہ فوج کے انٹلیجنس ایجنسی ادارہ آئی ایس آئی کے خلاف کئی گھنٹوں کی نشریاتی مہم چلانے پر معافی مانگ لی ہے۔ جنگ گروپ کی طرف سے تسلیم کیا گیا کہ حامد میر پر حملے کے بعد ان کی نشریات ’’متجاوز، پریشان کن اور جذباتی‘‘ تھیں۔ ’’ان نشریات سے آئی ایس آ
بیت اللہ میں 500 ’ویمن گائیڈز‘ تعینات
انگریزی اور کمپیوٹر تعلیم بھی دی جائے گی
عراقی کردستان میں انگریزی زبان میں خطبات نماز جمعہ
سلیمانیہ ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کردستان کی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے غیر معمولی طور پر السلیمانیہ شہر کی ایک مسجد کو انگریزی زبان میں خطبہ جمعہ کے لیے مخصوص کردیا ہے۔ کردستان میں یہ تجربہ پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے۔ خطہ کردستان کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل جمال خضر نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘کو بتایا کہ اس فیصلے کا مقص
آسٹریلیا کے سنیٹر بم کے ساتھ پارلیمنٹ میں داخل
سڈنی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے آج ایک عجیب چیز کے ساتھ قومی پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے جو بقول ان کے ایک پائپ بم ہوسکتا ہے۔ وہ دراصل عملی طور پر اپنے اس نظریہ کا ثبوت پیش کرنا چاہ رہے تھے کہ جدید سلامتی ضابطہ غیرمحفوظ ہیں۔ حکمراں قدامت پسند لبرل پارٹی کے رکن سنیٹر بل ایفرنن میں کینبرا میں منعقدہ کمیٹی
مودی کی حلف برداری ،پاکستانی ٹی وی چینلس پر راست ٹیلی کاسٹ
اسلام آباد۔ 26 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کی حلف برداری تقریب کا کئی پاکستانی ٹیلی ویژن چینلوں نے راست ٹیلی کاسٹ کیا جس میں سارک ممالک کے قائدین نے شرکت کی ہے ۔