ممبئی نے کھاتہ کھولا، پنجاب کو پہلی شکست

ممبئی ، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ انڈین پریمیر لیگ میں ڈیفنڈنگ چمپینس ممبئی انڈینس نے پوائنٹس ٹیبل میں آج یہاں آخرکار اپنا کھاتہ کھولا جب انھیں کنگس الیون پنجاب کے خلاف 5 وکٹس سے کامیابی ملی۔ روہت شرما زیر قیادت ٹیم کو اس فتح کیلئے آئی پی ایل 7 کی یو اے ای سے وطن واپسی تک انتظار کرنا پڑا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں جارج بیلی نے ٹاس جیتا او

بنگلور کو آج ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ، حیدرآباد سے مقابلہ

بنگلور ، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپنے گزشتہ تین مقابلوں میں لگاتار حوصلہ شکن ناکامی کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور بلاشبہ جیت کی راہوں پر واپسی چاہیں گے جب وہ آئی پی ایل 7 کے اپنے اولین ہوم میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کا کل یہاں سامنا کریں گے۔ ویراٹ کوہلی اور ان کے ساتھیوں کو متحدہ عرب امارات میں اپنے غیراطمینان بخش مظاہرے کو جلد فراموش کرتے

لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کے والد کا انتقال

لاہور ، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کے والد چودھری محمد اکرم طویل عرصہ علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ وہ لاہور کے خانگی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 85 سالہ چودھری اکرم چہارشنبہ کی صبح زندگی اور موت کی کشمکش میں ہار گئے۔ اس وقت وسیم اکرم ابوظہبی میں منعقدہ انڈین پریمئر لیگ میں کولکاتا نائٹ رائڈرز کے بولنگ کو

کاؤنٹی کرکٹ: اجمل آتے ہی چھاگئے، 8 وکٹیں لئے

لندن ، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کائونٹی کرکٹ میں آتے ہی چھاگئے۔ انھوں نے ڈربی شائر کے خلاف میچ میں 8 وکٹیں لے کر ووسٹرشائر کو اننگز اور 64 رنز سے کامیابی دلادی۔ اجمل نے دوسری اننگز میں بھی 40 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آٰؤٹ کیا، یہاں تک کہ ڈربی شائر ٹیم 149 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی پاکستانی جادوگ

باکسر عامر خان اور لوئیس کولازو کا آمنا سامنا

لاس ویگاس، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر لوئیس کولازو ہفتہ کو مدمقابل آرہے ہیں۔ عامر خان ایک سال کے بعد رِنگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ عامر خان اب تک 31 بار رِنگ میں اترے ہیں اور 28 کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں، جس میں سے انہوں نے 19 بار مخالفین کو ناک آؤٹ کیا۔ اُن کے مدمقابل امریکی باکسر لو

وقار یونس پاکستان کے ہیڈ کوچ ہوں گے : ذرائع

لاہور ، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان 6 مئی کو کیا جائے گا جبکہ سابق کپتان وقار یونس عین ممکن ہے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔پاکستا ن کرکٹ بورڈ ان دنوں ٹیم کیلئے کوچنگ اسٹاف کی تلاش میں ہے جس کیلئے 5مئی تک ہیڈ کوچ سمیت کئی عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک موصولہ درخواستوں کے مطا

برائن لار کی 45 ویں سالگرہ

سانتا کروز، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز برائن لارا نے جمعہ کو اپنی 45 ویں سالگرہ منائی۔ اسٹائلش بیٹسمن کے کیریئر پر کئی اہم کامیابیاں آئیں۔ ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے۔ لارا نے انگلینڈ کے خلاف 2004ء میں 400 رنز (ناٹ آؤٹ) بنا کر آسٹریلیا کے میتھیوہیڈن کا 380 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ لارا نے 131 ٹ

شیشہ و تیشہ

ڈاکٹر معین امر بمبوؔ
لیڈر
نہ فکر عوام کی نہ دیش کے وقار کی فکر
ہے لیڈروں کو فقط اپنے اقتدار کی فکر
غریب عوام کو بھٹکا کے ووٹ لیتے ہیں
بتا کے نوٹوں کو بہلا کے ووٹ لیتے ہیں
گھروں پہ لوگوں کے جا جا کے ووٹ لیتے ہیں
بڑے خلوص سے سمجھا کے ووٹ لیتے ہیں
یہ رہنما بڑے اعلیٰ صفات رکھتے ہیں
پڑا جو وقت تو غنڈوں کو ساتھ رکھتے ہیں

شیشہ و تیشہ

ڈاکٹر معین امر بمبوؔ
لیڈر
نہ فکر عوام کی نہ دیش کے وقار کی فکر
ہے لیڈروں کو فقط اپنے اقتدار کی فکر
غریب عوام کو بھٹکا کے ووٹ لیتے ہیں
بتا کے نوٹوں کو بہلا کے ووٹ لیتے ہیں
گھروں پہ لوگوں کے جا جا کے ووٹ لیتے ہیں
بڑے خلوص سے سمجھا کے ووٹ لیتے ہیں
یہ رہنما بڑے اعلیٰ صفات رکھتے ہیں
پڑا جو وقت تو غنڈوں کو ساتھ رکھتے ہیں

مجھ کو بھی پڑھ کتاب ہوں مضمون خاص ہوں

ڈاکٹر مجید خان
سب سے پہلے میں قارئین کو ایک زندہ زبان کی حرکیاتی خصوصیات کے بارے میں چند اہم عصری معلومات پہنچانا چاہوں گا تاکہ اردو کے اساتذہ اس پر غور کریں ۔