Month: 2014 اپریل
عراق میں مراکز رائے دہی پر عسکریت پسندوں کے حملے ،18 افراد ہلاک
نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے عراقی فوج اور پولیس فورس کی رائے دہی مکمل ،آج عوامی رائے دہی مقرر
بحرین کی اولین خاتون کیپٹن فضائوں میں پہنچ گئی
دبئی 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بحرین کی قومی ایر لائنس گلف ایر کی اولین خاتون کیپٹن یاسمین فریدون اپنی پہلی تجارتی پرواز کیلئے فضاؤں میں پہنچ گئی۔ کیپٹن یاسمین فریدون 2008 میں گلف ایر میں سیکنڈ آفیسر کی حیثیت سے ملازم ہوئی تھیں ۔ قبل ازیں انہوں نے قطر ایروناٹیکل کالج سے گریجویشن کیا تھا ۔ ضروری پرواز کی مدت کی تکمیل کے بعد انہوں نے ضرور
بشار الاسد کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان
صدارتی انتخاب کیلیے سات امیدوار سامنے آ گئے
بنگلہ دیش میں موسمی طوفان سے چودہ افراد ہلاک
ڈھاکہ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )وسیع پیمانے پر دیرپا اور راست متاثر کرنے والے موسمی طوفان سے بنگلہ دیش کا شمالی اور شمال مغرب علاقہ بری طرح متاثر ہوا ۔ دوپہر میں طوفان کالبوئی شاکھی سے ضلع نوٹرو کونا شدید متاثر ہوا ۔ مہلوکین میں ایک ماہ اور اس کے تین نا بالغ بچے ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے مکان کی چھت جو ٹین کی تھی طوفان کے دوران منہدم ہوگئی
سیول سرویسس میں پہلی مسلم خاتون کو پدم شری ایوارڈ
نئی دہلی۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ سیول سروسیس کلاس ۔I
سیمی کے اعلیٰ سطحی کارکنوں سے دہلی پولیس کی تفتیش
انڈین مجاہدین سے روابط کا شبہ، دہلی پولیس کے خصوصی شعبہ کا بیان
جسٹس راجندر مال لودھا سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس
نئی دہلی۔27اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جسٹس راجندر مال لودھا نے آج 41ویں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے حلف لیا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے 64سالہ جسٹس لودھا کو یہ حلف دلایا جو جسٹس (ریٹائرڈ) پی ستھاسیوم کی جگہ لیں گے جو 9ماہ بعد اس عہدہ سے سبکدوش ہورہے ہیں ۔ راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں نائب صدر جمہوریہ حامد انصار
وڈرا کے مبینہ اراضی سودوں پر بی جے پی کا ویڈیو
نئی دہلی۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ گجرات کے مثالی نمونہ پر نریندر مودی پر گاندھی خاندان کی تنقیدوں کے دوران بی جے پی نے آج جوابی وار کرتے ہوئے ایک ویڈیو اور ایک کتابچہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا کے اراضی سودوں کے بارے میں جاری کیا جس کا عنوان ’’رابرٹ وڈرا کا ترقی کا نمونہ‘‘ رکھا گیا ہے، الزام عائد کیا گیا ہے کہ م
مودی کے وزیراعظم بنتے ہی مسلمانوں میں اندیشے ختم ہوجائیں گے: امیت شاہ
وارانسی۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ نریندر مودی کے تعلق سے مسلمانوں میں پائے جانے والے خدشات ایک مرتبہ ان کے وزیراعظم بنتے ہی دور ہوجائیں گے کیونکہ اس تاثر کو ختم کرنے کیلئے پالیسی اقدامات کئے جائیں گے ۔مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اس تنقید کو بھی مسترد کردیا کہ چیف منسٹر گجرات نے پارٹی کو پس پشت ڈال دیا ہ
شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی آخری مہلت ختم
دمشق۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ شام کے قبضہ میں اب بھی 8 فیصد کیمیائی ہتھیار کا ذخیرہ موجود ہے جب کہ ان ہتھیاروں کو تلف کرنے کی قطعی آخری مہلت آج اختتام پذیر ہوگئی۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسداد کیمیائی ہتھیار نے الزام عائد کیا کہ ملک میں اب بھی ایک مخصوص مقام پر 7.8 فیصد کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خط
یوکرین میں روسی اشتعال انگیزی پر تازہ تحدیدات منظور
کوالالمپور۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے آج کہا کہ نئی بین الاقوامی تحدیدات پر عنقریب روس کے خلاف عمل آوری کا آغاز ہوجائے گا۔ اس سے روس کو یہ پیغام پہنچے گا کہ وہ مشرقی یوکرین میں اشتعال انگیزی ترک کردے تاکہ مزید اقدامات ممکن ہوسکیں۔ واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے روس پر زور
شام میں لاپتہ ہونے کے واقعات پر سخت ردعمل
بیروت۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ سینکڑوں افراد کے شام کے شہروں سے لاپتہ ہوجانے کے واقعات پر عراق کی اسلامی ریاست اور شہر لیوانت میں سخت ردعمل ظاہر ہوا ہے۔ یہ علاقہ جہادیوں کے زیر قبضہ ہے۔ گرفتار افراد کی مائیں روزانہ آئی ایس آئی ایل فوجی اڈوں کے روبرو شہر رقہ میں جمع ہورہی ہیں جہاں جہادیوں کی حکومت ہے اور شرعی قوانین نافذ ہیں۔ یہ خ