سنگاریڈی میں آج جلسے

سنگاریڈی۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ نسواں سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب النعمان اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ ختم بخاری شریف 13اپریل بروز اتوار بمقام مدرسہ عربیہ نعمانیہ نسواں نعل صاحب گڈہ سنگاریڈی بوقت 12بجے تا سہ پہر 3بجے تک منعقد ہوگا جس کو محترمہ عالمہ امتہ العز

سنگاریڈی میں یونائٹیڈ مسلم کونسل کی تشکیل

سنگاریڈی۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانان سنگاریڈی کا ایک اجلاس بمقام مسجد دیندار خاں سنگاریڈی میں زیر نگرانی حافظ و قاری محمد عبدالرزاق منعقد ہوا۔ جس میں تمام شرکائے اجلاس کی جانب سے ایک کمیٹی یونائٹیڈ مسلم کونسل تشکیل دی گئی جس کے تحت دینی، سماجی ، ملی، فلاح و بہبود کے لئے کام انجام دیئے جائیں گے۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر

بودھن میںدو امیدوار دستبردار

بودھن۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی بودھن سے مقابلہ کرنے جملہ 13امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ آج نامزدگی واپس لینے کے آخری دن بی جے پی کے باغی امیدوار کیپٹن کروناکر ریڈی اور ایک آزاد امیدوار ایم این خان نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا۔ اس طرح حلقہ اسمبلی بودھن سلسلہ نشان 12سے اسمبلی کے عام انتخابات میں حص

محمد رفیق باغبان کی کانگریس میں شمولیت

شاہ آباد۔12اپریل، ( راست ) جناب ایم اے رشید مرچنٹ صدر بلاک کانگریس کمیٹی شہر شاہ آباد کے پریس نوٹ کے مطابق شہر شاہ آباد میں کانگریس کارکنوں کا ایک عظیم الشان اجلاس روبرو اولڈ پولیس تھانہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر جناب محمد رفیق باغبان صدر جمعیت الباغبان حلقہ شاہ آباد اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ جناب بی ایس یدی یورپا کی جماعت کے جے پی کو

حلقہ اسمبلی بودھن سے 18امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل

بودھن۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی اسمبلی کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے کے آخری روز 9اپریل کو حلقہ اسمبلی بودھن سے جملہ 18 امیدواروں نے23سٹس پرچہ نامزدگیاں داخل کیا۔ سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بودھن مسٹر سدرشن ریڈی نے11:25کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور فہیم الدین ایڈوکیٹ ، ستیم ٹاؤن صدر وغیرہ موجود

کریم نگر میں آج دینی معلومات پر مبنی مقابلے

کریم نگر ۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متولی محمد خواجہ مسجد محبوبیہ کریم نگر کی اطلاع کے مطابق مسجد محبوبیہ حسینی پورہ کریم نگر میں ایک عرصہ دراز سے مسلم طلباء و طالبات میں دینی شعور پیدا کرنے کے لئے دینی معلومات پر مبنی مقابلے منعقد کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دیئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلہ کے تحت 13اپریل بروز اتوار ابت

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات درج

جگتیال۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جگتیال سے پرچہ نامزدگی ادخال کے موقع پر الیکشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ قائدین پر مقدمات درج کئے گئے۔ یہ بات جگتیال سرکل انسپکٹر نریش کمار نے ایک پریس نوٹ میں بتائی۔ کانگریس پارٹی امیدوار ٹی جیون ریڈی کے بیانرس پر جمعرات بازار علاقے میں برقی کھمبے پر

این محمد فاروق کو ٹکٹ ملنے پر اظہار مسرت

نندیال۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ پارلیمان نندیال کے لئے 2014 کے عام انتخابات میں ٹکٹ دیئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ این محمد فاروق کو ٹی ڈی پی کا ٹکٹ حاصل ہونے کی اطلاع ملنے پر شہر نندیال میں مسلمانوں نے بڑی مسرت کے ساتھ نندیال شہر پہنچ کر حیدآباد سے ٹکٹ کے ساتھ آنے والے محمد فاروق کا بڑ

محبوب نگر سے آخری دن اہم امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل

محبوب نگر۔/12اپریل،(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے آخری دن تقریباً اہم سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے۔ حلقہ پارلیمان محبوب نگر سے کانگریس امیدوار و مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی نے ریٹرننگ آفیسر و ضلع کلکٹر ایم گریجا شنکر کو اپنے پرچہ نامزدگی حوالے کئے۔جئے پال ریڈی کو

حلقہ اسمبلی نلگنڈہ سے ذاکر علی کا پرچہ نامزدگی داخل

نلگنڈہ۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی حج کمیٹی رکن و نائب صدر نشین ریاستی کانگریس پارٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ جناب محمد ذاکر علی نے آج حلقہ اسمبلی نلگنڈہسے بحیثیت آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حلف نامہ اردو میں دستیاب نہ رہنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ ضلع میں ا

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا سفر میں مرنا شہادت ہے ۔
(ابن ماجہ)

امریکی خاتون نے ہلاری کلنٹن پر جوتا اچھال دیا

لاس اینجلس ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سکیورٹی کے ’فول پروف‘ انتظامات بھی امریکی حکمرانوں کو اکثر عوام کے غیض و غضب سے بچانے میں ناکام رہتے ہیں۔ سابق صدر جارج بش کے بعد اب سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن پر بھی جمعرات کی شام تقریب میں ایک خاتون نے جوتا اچھال دیا۔ دونوں واقعات میں فرق یہ ہے کہ صدر بش کی طرف جوتا پھینکنے کا واقعہ عراق میں ہو

پاکستان میں تازہ داخلی لڑائی ،13 عسکریت پسند ہلاک

پشاور ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان کے میران شاہ میں ریموٹ کنٹرول بم اور راکٹ حملہ میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں حملے گاڑی پر کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے،

نیویارک ٹائمز کی لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی پر تنقید

نیویارک ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) معروف امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے ہندوستان کے لوک سبھا انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے اداریے میں بی جے پی کی غیر واضح پالیسیوں پر کڑی تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے پاکستان کے خلاف قرار دیا ہے جس سے چین کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے یہ تاثر ظاہر کیا ہے کہ نریندر مودی کی جیت کی صورت

بحری جہاز ٹائٹینک کے حادثے کی وجہ چاند

لندن ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے سائنسدانوں نے اس مفروضے کو رد کر دیا ہے کہ بحری جہاز ٹائٹینک اس لئے ڈوبا کیونکہ وہ ایسے سال سفر پر روانہ ہوا جب شمالی بحراوقیانوس میں برف کے بہت زیادہ تودے موجود تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق ٹائٹینک بحری جہاز 102 سال قبل اپنے پہلے سفر کے دوران ڈوب گیا تھا۔ اس واقعے میں 1500 سے زیادہ افراد

یورپ کو روسی گیس کی سپلائی روکی جا سکتی ہے : پوٹن

ماسکو ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر قرضوں کی ادائیگی کے معاملے میں یورپ نے یوکرین کی مدد نہ کی تو یورپی ممالک کو روسی گیس کی سربراہی میں خلل پڑسکتا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے گزشتہ روز 18 یورپی مملکتوں کو ارسال کردہ پیغام میں متنبہ کیا گیاکہ اگر مغربی ممالک کی حمایت یافتہ کیئف کی عبوری حکومت نے گیس کی سپل

روس کیخلاف مزید سخت پابندیوں کی امریکی دھمکی

واشنگٹن ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ماسکو حکومت یوکرین کے تنازعے کو ہوا دینے میں مصروف رہی تو روس کے خلاف مزید سخت پابندیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔ صدر اوباما کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین کے مشرقی حصوں میں متعدد سرکاری عمارتوں پر قابض روس نواز مظاہرین کو اسلحہ پھینک دینے کیلئے ک

کیلیفورنیا : ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک

لاس اینجلس ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔ شہر ریڈنگ میں بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثہ کے بعد ایک اور گاڑی اِن دو گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد بس اور ٹرک میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق بس میں ہائی اسکول کے 46 طلبہ سوار

آسٹریلیائی ساحل سائیکلون کے خطرے کے بعد خالی

سڈنی ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی آسٹریلیائی ساحل کو سمندری طوفان کے خطرے کے بعد خالی کرا لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سائیکلون ’ایٹا‘ گزشتہ تین برس کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ہے، جو آج ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ حکام کے مطابق کیٹیگری فائیو کے اس طوفان کی وجہ سے کیرنز شہر کا شمالی حصہ متاثر ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفا

اسرائیل اور فلسطینی اختلافات گھٹانے کیلئے کوشاں : امریکہ

واشنگٹن ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی مذاکرات کاروں نے قیام امن کے سلسلے میں جمعرات کو مذاکرات منعقد کئے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کے بقول ان مذاکرات میں فریقین کے درمیان اختلافات کم ہوئے ہیں۔ تاہم انھوں نے واضح کیا کہ فی الحال کسی معاہدہ کے حوالے سے کچھ بھی کہنا غلط اور قبل از و