پاکستان میں تازہ داخلی لڑائی ،13 عسکریت پسند ہلاک

پشاور ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان کے میران شاہ میں ریموٹ کنٹرول بم اور راکٹ حملہ میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں حملے گاڑی پر کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے،

یہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دوسرا حملہ شوال تحصیل میں کیا گیا، جس میں ایک گاڑی پر راکٹ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔ طالبان گروپوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ وزیرستان میں طالبان کے دو گروہوں کے درمیان ایک ماہ سے لڑائی جاری ہے۔