رجنی کانت۔ مودی ملاقات پر کروناندھی کا لب کشائی سے گریز

چینائی۔/15اپریل،( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی نے بھی آج مودی کے خلاف محاذ کھول لیا کیونکہ مودی نے ڈی ایم کے پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے جو کچھ کہا اس سے انہیں صرف تملناڈو کے عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ البتہ کروناندھی نے حال ہی میں رجنی کانت کی مودی سے ملاقات پر لب کشائی سے گریز کیا۔ اخباری نمائ

اعظم خاں کے خلاف تازہ ایف آئی آر

بجنور(یو پی )۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے متنازعہ قائد اعظم خان کے خلاف ایک تازہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیونکہ انہوں نے افضل گڑھ میں ایک اور اشتعال انگیز تقریر کرکے نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 13اپریل کی شب کو اعظم خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے افضل گڑھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی درج ک

امیدوار کے پرچہ نامزدگی کے عدم ادخال پر بی جے پی برہم

چینائی۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی تملناڈو یونٹ نیلگیریز میں اپنے ایک امیدوار کے پرچہ نامزدگی داخل نہ کئے جانے پر سخت برہم ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے برہم حامیوں کا کہنا ہے کہ اس میں کہیں نہ کہیں کوئی سازش ضرور ہے اور اس بات کے خواہاں ہیں کہ پارٹی کو اس معاملہ کی تہہ تک پہنچنا چاہیئے تاکہ پرچہ نامزدگی داخل نہ کئے جانے کے معاملہ

یو پی اے حکومت میںمنموہن سنگھ واحد سوپر وزیر اعظم

امیتھی/ سلطان پور 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پرینکا گاندھی نے آج کہا کہ یو پی اے حکومت میں منموہن سنگھ واحد سوپر وزیر اعظم ہیں جبکہ سنجئے برواکی تصنیف میں ان کے سیاسی اختیارات پر کئی اعتراضات کئے گئے ہیں۔ اپنے بھائی راہول گاندھی کے انتخابی حلقہ میں مہم چلاتے ہوئے 42 سالہ پرینکا نے سونیا گاندھی کے یو پی اے حکومت میںریمورٹ کنٹرول اور منم

کانگریس کی تائید سے تیسرا محاذ مستحکم حکومت قائم کرے گا

لکھنو 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جمہوریت ملک میں پختہ ہوچکی ہے یہ ادعا کرتے ہوئے چیف منسٹر اتر پردیش اکھیلش یادو نے آج کہا کہ تیسرا محاذ لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس کی تائید سے مستحکم حکومت قائم کرے گا۔وہ پی ٹی آئی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے رجحان سے محسوس ہوتا ہے کہ بی جے پی سادہ اکثریت بھی حاصل کر کے حکومت

ممبئی اور کولکتہ مقابلہ کے ساتھ آج آئی پی ایل 7 کا آغاز

ابوظہبی۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسپاٹ فکسنگ تنازعہ کی وجہ سے بدنام ہوچکی انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا کل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دفاعی چمپیئن ممبئی انڈینس اور کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلہ کے ساتھ آغاز ہورہا ہے۔ متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے اس دولتمند ترین ٹورنمنٹ کی میزبانی

تلگو دیشم۔ بی جے پی اتحاد کیلئے مودی اور پون کلیان کی انتخابی مہم

حیدرآباد 15 اپریل (سیاست نیوز ) تلنگانہ میں تلگودیشم بی جے پی اتحاد کی انتخابی مہم میں نریندر مودی، تلگودیشم صدر چندرا بابو نائیڈو اور فلم اسٹار پون کلیان کی مشترکہ شرکت کے امکانات ہیں۔ تلنگانہ میں بی جے پی اس اتحاد کا فائدہ اٹھانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے دوسری طرف ریاست کی تقسیم کے سبب تلنگانہ میں کمزور تلگودیشم اپنے موقف کی بحالی

طلباء کی قربانیوں کے باعث تلنگانہ ریاست کا قیام : غدر

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) انقلابی شاعر غدر نے آج بعض سیاسی پارٹیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے حصول میں سب سے زیادہ کامیابی طلباء کو ملی ہے۔ تلنگانہ کا قیام شہیدان تلنگانہ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا کہ کانگریس نے تلنگانہ بنایا ہے اور ٹی آر ایس نے تلنگانہ حاص