مودی کی تائید کا مطلب بی جے پی کی تائید نہیں : راج ٹھاکرے ۔ الیکشن کے بعد محصول وصولی کے خلاف پھر احتجاج کیا جائے گا
تھانے۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی تائید ضرور کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ بی جے پی ان کی (ٹھاکرے) پسندیدہ پارٹی ہے۔ انہوں نے مستقبل قریب میں ایم این ایس کے بی جے پی کے ساتھ انضمام کے امکانات کو مسترد کردیا۔ راج ٹھاکر