مودی کی مخالفت کرتا رہوں گا ، خواہ پاکستان جانا پڑے: عمر عبداﷲ
سرینگر۔ 21 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداﷲ نے آج کہا کہ بی جے پی لیڈر بہار گری راج سنگھ کے اس بیان کے باوجود کے نریندر مودی کے مخالفین کو پاکستان چلے جانا چاہئے وہ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار مودی کی مخالفت کرنا بند نہیں کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ آج ہمیں دھمکیوں پر دھمکیاں مل رہی ہے۔ شکر اس بات کا ہے کہ یہاں سر