نئی فلسطینی حکومت ، اسرائیل کو تسلیم کرے گی

راملہ ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلسطینی صدر محمود عباس نے آج کہا کہ حماس کی تائید سے تشکیل پائی جانے والی نئی فلسطینی حکومت ، تشدد کو مسترد کرے گی ۔ اسرائیل کو تسلیم کرے گی اور تمام موجودہ سمجھوتوں کا احترام کیا جائے گا ۔ محمود عباس یہاں تنظیم آزاد فلسطین ( پی ایل او ) کی سنٹرل کونسل سے خطاب کررہے تھے جو اسلام پسند تنظیم حماس سے دو

امریکی خاتون کی چھاتی سوا لاکھ شہد کی مکھیوں کا مسکن

دبئی ، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شہد کی مکھیاں کسی آدمی، زندہ یا متحرک چیزوں سے دور اپنے ٹھکانے بناتی اور محفوظ مقامات پر شہد تیار کرتی ہیں لیکن امریکہ میں ایک خاتون کے نازک برہنہ جسم پر ایک لاکھ بیس ہزار شہد کی مکھیوں کے ہجوم نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ خاتون کے جسم میں آخر ایسا کیا راز ہے کہ شہد کی مکھیوں کی فوج اس سے چمٹی ہوئی ہے

پرویز رسول کی شمولیت ہنوز توجہ کا مرکز

حیدرآباد۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر سے ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پرویز رسول جو انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے سن رائیزرس حیدرآباد میں شامل کئے گئے ہیں جن کی شمولیت کے بعد حیدرآبادی ٹیم کا بولنگ اور بیٹنگ شعبہ مستحکم ہونے کی امید کی گئی تھی لیکن ابتدائی تین مقابلوں می

سن رائیزرس حیدآباد کا آج چینائی سے سخت مقابلہ متوقع

شارجہ۔26 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل) کے ساتویں سیزن میں کامیابی کا آغاز کرنے والی سن رائیزرس حیدرآباد کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی اس کامیابی سے حوصلے بلند ہوچکے ہیںلیکن کل یہاں طاقتور تصور کی جانے والی چینائی سوپر کنگس کے خلاف اسے کافی سخت مقابلہ متوقع ہے ۔ سن رائیزرس حیدرآباد نے رواں سیزن کا مایوس کن آغاز کیا ہے ج

واٹراسپورٹس سمر کیمپ کا یکم مئی کو آغاز

حیدرآباد۔26اپریل ( سیاست نیوز) واٹراسپورٹس کے انچارج اور اڈمنسٹریٹر عبدالعلیم خان کے بموجب حسین ساگر نے اسپورٹس کے تین مختلف زمروں میں سمر کوچنگ کیمپ کا آغاز یکم مئی کو ہورہا ہے اور یہ 31مئی تک جاری رہے گا ۔

بوسٹن کپ 2014ء کا مئی کے دوسرے ہفتہ میں آغاز

حیدرآباد۔25 اپریل ( راست ) اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 15واں بوسٹن کپ 2014ء ڈے /نائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ ماہ مئی کے دوسرے ہفتہ میں منعقد ہوگا ۔ بوسٹن مشن ہائی اسکول کالا پتھر تاڑبن کی جانب سے گذشتہ 14برسوں سے اس ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا جارہاہے جس میں انڈر 12‘ انڈر 14 اور انڈر 16 زمروں میں دونوں شہروں کے اسکولی طلبہ کے درمیان مقابلے ہوتے ہیں

آئیے جنوبی ایشیا کو خوشحال بنائیں

میں ٹورنٹو میں سرد موسم کا لطف اٹھارہا ہوں ۔دہلی میں ایک ہفتہ گزارنے کے صرف چار دن بعد ۱۵ گھنٹے کی لگاتار اڑان سے یہاں پہنچے دس ہزار میل کے فاصلے پر اپنا وطن اور آس پاس یاد آرہا ہے۔ ہم پاکستانی ہندوستانی جب چند میل کے فاصلے پر ہوتے ہیں تو ایک دوسرے سے بہت دور ہوتے ہیں لیکن جب علاقے سے ہزاروں میل دور ہوتے ہیں تو فاصلے گھٹ جاتے ہیں۔

ہے آستین بھی اُجلی مرے کفن کی طرح

کے این واصف
پچھلے ہفتہ روزنامہ ’’سیاست‘‘ کے صفحہ اول پر یہ سرخی لگی تھی ’’اگر میں مجرم ہوں تو پھانسی پر لٹکادیاجائے‘‘ یہ الفاظ نریندرمودی کے تھے جو انھوں نے اے این آئی کو دئے گئے انٹرویو میں کہے تھے۔ اس گفتگوکی تفصیل کچھ یوں تھی ۔

تعلیمی کورس کی وجہ جماعت چھوٹنا

سوال : ہم دنیاوی تعلیمی کورس کر رہے ہیں جس کا وقت عصر کی اذاں سے لیکر مغرب سے پہلے تک ہے جس کی وجہ سے ہماری عصر کی جماعت چھوٹ رہی ہے۔ ہمارے گاؤں کی مسجد تین منزلہ ہے۔ نیچے کے حصے میں جماعت ہوتی ہے‘ اوپر کے دو حصے خالی رہتے ہیں۔ اس کورس سے واپسی کے بعد کیا ہم چند طلباء مل کر اوپر کے منزلوں میں جماعت بناسکتے ہیں یا نہیں یا انفرادی پڑھنا ب

انتخابی مہم میں ٹی آر ایس آگے

تلنگانہ میں سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ قائدین کی انتخابی مہم میں شمولیت کے بعد انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے اور 30 اپریل کو تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الکٹرانک ووٹنگ مشین میں محفوظ ہو جائے گا۔ سارے ملک میں سب سے زیادہ ریاست میں اب تک 120 کروڑ روپئے تلاشی مہم کے دوران پولیس کے ہاتھ لگے ہیں، جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ تلنگانہ کی انتخ

محبوب نگر میں کانگریس امیدوار عبیداللہ کوتوال کی انتخابی مہم

محبوب نگر۔/26اپریل،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس ہی وہ واحد پارٹی ہے جس نے مساوات کا درس دیا اور خود بھی عمل کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ اسمبلی محبوب نگر کے کانگریس امیدوار عبیداللہ کوتوال نے اپنی مہم کے دوران کیا۔ کانگریس نے ریاست میں جو ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات رائج کی ہیں اس کی مثال کوئی دوسری جماعت نہیں دے سکتی۔ ریاست کی کان

اقلیتوں میں مقبول لیڈر سریش کمار شیٹکار

نارائن کھیڑ۔/26اپریل، ( ایم اے رشید سلفی ) مسٹر سریش کمار شیٹکار جو حلقہ پارلیمان ظہیرآباد کی نشست سے کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں ہیں۔ نارائن کھیڑ سے تعلق رکھنے والے ہندو مسلم اتحاد کے حامی 53سالہ مسٹر سریش کمار شیٹکار جو سابق رکن اسمبلی نارائن کھیڑ و مجاہد آزادی آنجہانی شیو راؤ شیٹکار کے فرزند کلاں اور سابق رکن

ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب کرنے کی اپیل

سنگاریڈی۔/26اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے 25اپریل کی شب نعل صاحب گڈہ چوراہا سنگاریڈی میں انتخابی جلسہ عام منعقد ہوا جس کو جناب ایم اے حکیم سابق وائس چیرمین آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی و قائد ٹی آر ایس پارٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تلنگانہ 1969ء سے سرگرمی کے ساتھ چل رہی تھی لیکن اس کو عروج ٹی آر ایس پارٹی اور