کلکٹر پردیومنا کی جانب سے میڈیا سل کا معائنہ

نظام آباد:3؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن آفیسر مسٹر پی ایس پردیو منا نے کل شام میڈیا سیل کا معائنہ کیا اور اس موقع پر ہرروز اخبارات میں اور نیوز چینل پر نشر ہونے والی خبروں کی کی تفصیلات اور امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات کی رپورٹ نوڈل آفیسر کے حوالے کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر نے ضلع ایس پی ترون جوشی کیساتھ م

ویملواڑہ میں اسمبلی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل

ویملواڑہ /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ حلقہ اسمبلی کے انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ ویملواڑہ کے تحصیلدار دفتر میں نامزدگیوں کے وسط کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ۔ صبح 11 بجے سے دوپہر کے 3 بجے تک نامزدگیوں کا ادخال کیا جاسکتا ہے اور امیدواروں کے ساتھ 3 افراد کو ہی اجلاس پر جانے کی اجازت ہے ۔ ویملواڑہ حلقہ ا

بچکنڈہ میں ایم پی ٹی سی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر

بچکنڈہ۔/3اپریل،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کے ایم پی ٹی سی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جارہا ہے۔ انتخابی ماحول دن بہ دن شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور ہر امیدوار کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہا ہے۔ رائے دہندوں کو راغب کرنے کیلئے نئے نئے طریقے استعمال کئے جارہے ہیں۔ بچکنڈہ میں کانگریس پارٹی ک

مدور سے کانگریسی امیدوارہ جیاشیلہ دیوی کو کامیاب بنانے کی اپیل

مدور۔/3اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل مستقر کی ایم پی ٹی سی نشست جو کہ ایس سی جنرل زمرہ کے تحت محفوظ قرار دی گئی ہے سے مقابلہ کرنے والی کانگریس پارٹی امیدوارہ شریمتی راچا کنڈہ جیاشیلہ دیوی وینکٹیشورلو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے سینئر کانگریس قائدین مسٹر راچا کنڈہ اپلیا سابق ایم پی ٹی سی، محترمہ نجم الن

گورنر کے دو مشیروں کی تعیناتی

حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کے مشیروں کی حیثیت سے تعینات کئے گئے ۔ مسٹر این رائے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مہاراشٹرا اور مسٹر صلاح الدین احمد ( آئی اے ایس ) سابق چیف سکریٹری حکومت راجستھان نے ریاستی گورنر سے ملاقات کی اور اپنی نئی ذمہ داریوں کا ریاستی سکریٹریٹ میں جائزہ حاصل کرلیا۔

پراناشہرمیں سمیت غذا کا واقعہ، کئی افراد متاثر

حیدرآباد۔/2اپریل، ( این ایس ایس ) پرانا شہر کی ایک بیکری سے اشیاء خورد ونوش کے استعمال سے مبینہ سمیت غذا کے سبب20افراد متاثر اور دیگر تین بری طرح بیمار ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ حافظ بابا نگر کی ایک بیکری کے برگر کے استعمال کے بعد 29افراد متاثر ہوئے جن میں اکثر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 20متاثرین کو فیور ہاسپٹل

تلنگانہ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں پہلے مرحلہ کے تحت علاقہ تلنگانہ کے 17 لوک سبھا اور 119 اسمبلی حلقوں میں انتخابات منعقد کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے آج انتخابی اعلامیہ جاری کردیا۔ اس انتخابی اعلامیہ کی روشنی میں علاقہ تلنگانہ کے 17لوک سبھا اور 119 اسمبلی حلقہ جات میں پرچہ جات نامزدگیوں کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔ پرچہ جات نام

بی جے پی۔ تلگودیشم ، کانگریس۔ سی پی آئی مفاہمت کا امکان

حیدرآباد۔/2اپریل، ( پی ٹی آئی) علاقہ تلنگانہ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے 30اپریل کو انتخابات کیلئے آج اعلامیہ جاری کردیا ہے اس دوران ایک طرف بی جے پیاور تلگودیشم تو دوسری طرف کانگریس اور سی پی آئی انتخابی مفاہمت کیلئے ایک دوسرے کے قریب پہنچ رہی ہیں۔ ان حالات میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹی آر ایس کو شاید تنہا م

تلنگانہ کی ترقی کیلئے کے سی آر کے دعوے غلط:پونالہ لکشمیا

حیدرآباد۔/2اپریل، ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر پونالہ لکشمیا نے آج الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ ترقی کے جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔ ریاست میں انتخابی مہم کے دوران دونوں پارٹیوں کے مابین لفظی بحث جاری ہے۔ پونالہ لکشمیا نے کے چندر شیکھر راؤ کے بعض تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے صدر اب تلنگا

رگھوویرا ریڈی نئی دہلی روانہ

حیدرآباد۔/2اپریل، ( این ایس ایس ) سیما آندھرا کانگریس کمیٹی کے صدر این رگھوویرا ریڈی آج نئی دہلی روانہ ہوگئے جنہیں اسمبلی اور لوک سبھا امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دینے کیلئے اے آئی سی سی نے طلب کیا تھا۔ وہ مزید دو دن دہلی میں قیام کریں گے۔ اے آئی سی سی قیادت سے ان کی ملاقات کے موقع پر مرکزی وزیر کے چرنجیوی اور پردیش کانگریس کمیٹی کے سا

پولاورم پراجکٹ کے ڈیزائن کی تبدیلی ناگزیر

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے پولاورم پراجکٹ کے ڈیزائن کی تبدیلی کو ناگزیر قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے والی حکومت کو جے اے سی پراجکٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کیلئے مجبور کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پولاورم پراجکٹ کی موجودہ ڈیزائن کے ذریعہ تعمیر

ایس ایس سی امتحانات، دو پرچوں کے اوقات پر نظر ثانی

حیدرآباد۔/2اپریل، ( پریس نوٹ ) ایس ایس سی امتحانات 2014ء کے لئلے قبل ازیں جاری نظام الاوقات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی طرف سے نظر ثانی کی گئی ہے جس کے مطابق 7اپریل کو جنرل سائنس پرچہ اول11بجے دن تا دوپہر 1:30 منعقد ہوگا۔ اس طرح 12اپریل کو سوشیل اسٹڈیز ( سماجی علم ) پرچہ اول بھی 11بجے دن تا دوپہر 1:30 بجے منعقد ہوگا۔

طیرانگاہ پر دیڑھ کروڑ روپئے مالیتی سونا ضبط

شمس آباد۔/2اپریل،( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے تین خواتین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.5کروڑ روپئے مالیتی سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح سنگاپور سے ٹائیگر ایرویز فلائیٹ نمبر9G2624 کے ذریعہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی تین خواتین آئیں ان کی تلاشی لینے پر ان کے کمر میں پٹے بندھے ہوئے تھ

ماں کی موت سے دلبرداشتہ بیٹے کی خودکشی

وشاکھاپٹنم۔ /2اپریل، ( پی ٹی آئی) وشاکھاپٹنم میں ایک 22سالہ نوجوان نے اپنی ماں کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے اپنے گھر میں برقی پنکھے سے لٹک کر پھانسی لے لی۔ یہ واقعہ ضلع کے کبری ٹوٹا علاقہ میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت ایس مہیش کی حیثیت سے کی گئی ہے جو شہر کے ایک فوٹو اسٹوڈیو میں ملازم تھا۔ پولیس کے مطابق مہیش کی ماں 55سالہ ایس اپلا کو

تلگودیشم۔ بی جے پی مفاہمت پر آج قطعی فیصلہ

نئی دہلی۔/2اپریل، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش میں توقع ہے کہ بی جے پی کی تلگودیشم پارٹی سے انتخابی مفاہمت ہوجائے گی۔ ان دونوں جماعتوں کے مابین بات چیت قطعی مرحلہ میں پہنچ گئی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہآندھرا پردیش میں تلگودیشم سے مفاہمت کی صورت میں بی جے پی کو لوک سبھا کے13 اور اسمبلی کی 55نشستیں دیئے جائیں گے۔ بی جے پی کے ترجمان پرکاش جاوڈیکر ن

پاکستان سعودی عرب کو لڑاکا جیٹ طیارہ فروخت کرنے کوشاں

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سعودی عرب کو اپنے لڑاکا جیٹس طیارہ اور چھوٹے اسلحہ فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ پاکستان کے اسلحہ شام کو فروخت نہیں کئے جارہے ہیں۔ پاکستان کے قومی سلامتی مشیر اور خارجی امور سرتاج عزیز نے کہا کہ شام کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور پاکستان شام کی صورتحال پر اپنا غیرجانبدارانہ موقف

دہلی میں دہشت گرد حملے کرنے انڈین مجاہدین کا منصوبہ

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ انڈین مجاہدین کارکن تحسین اختر ممنوعہ تنظیم کے دیگر ارکان کی مدد سے قومی دارالحکومت دہلی پر دہشت گرد حملہ کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ دہلی پولیس نے آج عدالت کو یہ بات بتائی۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے مطابق تحسین اختر عرف مونو نے گرفتاری کے بعد یہ انکشاف کیا کہ وہ انڈین مجاہدین کا رکن ہے اور دہلی

مولانا عبدالقوی کی رہائی کیلئے سرگرم ٹیم پر حملہ

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالم دین مولانا عبدالقوی کی گرفتاری کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔ مہاراشٹرا جمعیتہ العلماء کے صدر حافظ ندیم صدیقی کی کار کو ٹرک نے ٹکر دے دی، جس کے نتیجہ میں حافظ ندیم صدیقی اور دیگر زخمی ہوگئے۔ مولانا عبدالقوی کی رہائی کیلئے قانونی راہ تلاش کرنے کے مقصد سے مہاراشٹرا، آندھرا