راہول وزیراعظم بنے تو مودی جیل میں نظر آئیں گے : بینی پرساد ورما

بلرام پور (یوپی) ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد اور مرکزی وزیر بینی پرساد ورما نے آج ایک اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے نریندر مودی کو انتباہ دیا کہ اگر راہول گاندھی ملک کے وزیراعظم بن گئے تو اندرون 6 ماہ مودی جیل میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے مودی کو ’’ڈکٹیٹر‘‘ قرار دیتے ہوئے اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ک

تلگودیشم ۔ بی جے پی مفاہمت پر تجسس برقرار ‘ فہرست کی اجرائی ملتوی

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) تلگودیشم اور بی جے پی کے درمیان انتخابی مفاہمت پر تجسس اب بھی برقرار ہے ۔ دونوں جماعتوں کے درمیان گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری بات چیت غیر مختتم ہے ۔ آج شام صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو نے تلگودیشم امیدواروں کی پہلی فہرست کی اجرائی کا اعلان کیا تھا لیکن زائد از ایک گھنٹہ صحافیوں کو انتظار کروانے کے بعد پر

حیدرآباد و سکندرآباد حلقوں سے مزید کوئی پرچہ داخل نہیں ہوا

حیدرآباد۔/4 اپریل(سیاست نیوز) انتخابات 2014میں حیدرآباد اور سکندرآباد لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کیلئے آج کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا۔ اسمبلی انتخابات کیلئے مشیر آباد، ملک پیٹ، چارمینار، چندرائن گٹہ، یاقوت پورہ، بہادرپورہ، صنعت نگر، سکندرآباد کنٹونمنٹ اور عنبر پیٹ حلقوں سے مقابلہ کیلئے بھی آج کسی امیدوار نے اپنا پر

عام آدمی پارٹی کی فہرست : ملک پیٹ سے آٹو ڈرائیور کو ٹکٹ

حیدرآباد 4 اپریل ( پی ٹی آئی ) عام آدمی پارٹی نے سیما آندھرا اور تلنگانہ میں اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ ملک پیٹ حلقہ سے ایک آٹو ڈرائیور سریدھر کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ بصارت سے معذور وکیل چندر سپریہ کو ملکاجری سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ پاڈیرو سے قبائلی نوجوان سیداری سرینو کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔ موہن کمار یمگنور سے امیدوار ہونگے جب

کنچن باغ میں کرکٹ کھیلنے کے دوران معمولی جھگڑے پر کشیدگی

حیدرآباد 4 اپریل ( سیاست نیوز ) کنچن باغ علاقہ میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی تنازعہ پر ہلکی سے کشیدگی پیدا ہوگئی تاہم پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے وہاں بھاری جمیعت کو متعین کرکے حالات پر قابو پالیا اور مقدمہ درج کرلیا ۔ ذرائع کے بموجب چمپا پیٹ ایم سی ایچ گراونڈ میں آج شام کرکٹ کھیلنے کے دوران گیند قریب میں ایک مندر میں چلی گئی جس کے

ستیم کمپیوٹرس کے بانی راما لنگا راجو کی عدالت میں حاضری

حیدرآباد 4 ااپریل ( پی ٹی آئی ) ستیم کمپیوٹرس کے بانی راما لنگا راجو اور ایک اور ملزم انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کردہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ایک مقدمہ میں آج عدالت میں پیش ہوئے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گذشتہ سال اکٹوبر میں یہ مقدمہ درج کیا تھا ۔ عدالت نے اس شکایت کا نوٹ لیتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کی اور عدالت میں حاضر ہونے کو

مسافر کی طیارہ میں خود کشی کی کوشش

حیدرآباد 4 اپریل ( پی ٹی آئی ) ایک مسافر نے آج شمس آباد ائرپورٹ پر طیارہ میں خود کشی کی کوشش کی ۔ اس شخص کی محمد امتیاز کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے اور اس نے دوبئی سے آنے والی پرواز کے واش روم میں بلیڈ کے ذریعہ اپنا گلا کاٹنے کی کوشش کی ۔ آر جی آئی انسپکٹر اے کرشنیا نے بتایا کہ امتیاز کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا جہاں وہ بیہوش ہے ۔

ریاست میں 83 کروڑ روپئے کی غیر محسوب رقم ضبط : بنور لال

راجمنڈری 4 اپریل ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں مختلف مقامات سے 83 کروڑ روپئے کی غیر محسوب رقم ضبط کی گئی ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر مسٹر بنور لال نے بتایا کہ 83 کروڑ روپئے اب تک 1,500 چیک پوسٹس پر ضبط کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں پیسے اور شراب کے غیر قانونی استعمال کو روکنے بے شمار چیک پوسٹس قائم کئے گئے ہیں اور ہر ضلع میں ایک ک

صدارتی انتخابات کے پیش نظر افغانستان، ہندوستان سے مؤثر تعاون کا خواہاں

نئی دہلی ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ افغانستان میں تاریخی صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں تو اس نے ہندوستان سے خصوصی طور پر یہ خواہش کی ہیکہ سیکوریٹی اور استحکام جیسے حساس معاملات پر وہ افغانستان کے ساتھ مزید تعاون کرے۔ ایسا تعاون جو انتہائی فعال اور مؤثر ہوتا کہ سرحدوں کے قریب سرگرم دہشت گرد انفراسٹرکچر کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر

انتخابی مہم چلانے کجریوال نے اپنی کار پارٹی امیدوار کو دیدی

روہتک ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال کی نیلی رنگ کی ویگن آر کار اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار نوین جے ہند جنہیں کجریوال نے یہ کار بطور تحفہ دی ہے، کا کہنا ہیکہ اس کار کے ذریعہ عوامی توجہ کو اپنی جانب راغب کرتے ہوئے وہ 10 اپریل کو منعقد شدنی انتخابات میں کامیابی ضرور حاصل کریں گے۔ ی

اجتماعی عصمت ریزی کی شکار لڑکی کو 18 سال بعد انصاف، کلیدی ملزم کو سزائے عمرقید

کوچی ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوریانیلی اجتماعی ریزی کا دلدوز واقعہ 18 سال قبل رونما ہوا تھا اور اتنے طویل عرصہ کے بعد عدالت کے ذریعہ فیصلہ سنایا جانا یقیناً ایک خوشگوار بات ہوسکتی ہے کیونکہ کیرالا ہائیکورٹ نے اجتماعی عصمت ریزی کے کلیدی ملزم دھرماراجن کو سزائے عمرقید کے علاوہ دیگر 23 ملزمین کی سزاؤں کو بھی برقرار رکھا ہے۔ اس حکمنامہ

ووٹنگ مشینوں کی جانچ کرانے الیکشن کمیشن سے مطالبہ

نئی دہلی ۔ 4 اپریل (فیکس) شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے آج جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو تاکید کی کہ بیداری کا ثبوت دیں اورملی معاملات میں بھی پوری دلچسپی لیں۔ عنقریب الیکشن شروع ہورہا ہے۔ اس میں بھی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیں اور باکردار سیکولر امیدوار کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا