بی جے پی سے مفاہمت نہ کرنے تلگودیشم قائدین کا ہائی کمان سے مطالبہ

سنگاریڈی۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگودیشم اور بی جے پی کی مفاہمت کے سلسلہ میں تلگودیشم کے قائدین کا کہنا ہے کہ بی جے پی سے انتخابی مفاہمت ہو تو تلگودیشم پارٹی کو اقلیتوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ضلع میدک میں تلگودیشم قائدین ابھی سے ہی پریشان ہیں۔ لیکن بی جے پی اور تلگودیشم کے درمیان انتخابی مفاہمت میں بی جے پی کی جانب س

جیون ریڈی کا ادخال پرچہ نامزدگی

جگتیال۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جگتیال سے کانگریس امدیوار سابق ریاستی وزیر جیون ریڈی اور ٹی آر ایس امیدوار ڈاکٹر سنجے کمار کے پرچہ نامزدگی فارم کو سب کلکٹر آفس میں داخل کیا گیا ہے۔ پرچہ نامزدگیلئے امیدوار نہیں آئے بلکہ کانگریس پارٹی سے ٹی جیون ریڈی کا پرچہ نامزدگی فارم محمد بدر الدین سابق بلدیہ وائس چیرمین اور وار

بیدر: بارش متاثرین کیلئے امدادی پیاکیج کا مطالبہ

بیدر۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر موسمی بارش سے کروڑہا روپئے کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ ضلع بیدر میں متاثرہ کسانوں کیلئے اسپیشل پیاکیج کا اعلان کیا جائے ۔ یہ مطالبہ اکھل بھارتیہ کسان سبھا نے کیا ہے۔ ضلع صدر سائنا و سکریٹری بابو راؤ نے اس تعلق سے چیف منسٹر کو ایک یادداشت روانہ کرکے مطالبہ کیا کہ نقصانات کا مکمل سروے کیا جائے۔ فی ا

ضلع عادل آباد میں 26پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

عادل آباد۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے دس اسمبلی اور دو پارلیمانی حلقہ جات میں تین دن کے دوران جملہ 26 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں جن میں پارلیمانی حلقہ کے لئے دو ہیں۔ ابتدائی دو دن کے دوران امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگیاں اسمبلی حلقہ جات کیلئے صرف سات داخل کئے گئے جبکہ تیسرے دن جمعہ کو ضلع کے دس اسمبلی حلقہ جات ک

اسمبلی حلقہ مریال گوڑہ میں کانگریس اور سی پی ایم میں مقابلہ

مریال گوڑہ۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مریال گوڑہ حلقہ اسمبلی میں 1957 سے 2014ء تک اصل مقابلہ کانگریس اور سی پی ایم کے درمیان رہا جبکہ تلگودیشم پارٹی کو دو مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب تک ہوئے12اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے6مرتبہ ، سی پی ایم نے پانچ مرتبہ اور پی ڈی ایف نے ایک مرتبہ کامیابی حاصل کی جس کی تفصیل اس طرح ہے:1957 وینکٹ ریڈی

سیاسی شعبہ میں مسلمانوں سے ناانصافی

کریم نگر۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ منعقدہ میونسپل کارپوریشن، نگر پنچایتوں کے چناؤ میں کانگریس پارٹی نے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے اس کا جائزہ لیا جائے تو مسلمانوں کے ساتھ کافی ناانصافی ہوئی ہے۔ بالخصوص کریم نگر مستقر میں 50 ڈیویژنوں میں صرف 4ڈیویژنس میں مسلم طبقات کو اتارا گیا ہے۔ حالانکہ 10تا 15 ڈیویِژنس میں مسلم امیدوار کی

افغانستان میں دو غیرملکی خاتون صحافیوں پر حملہ، ایک ہلاک

کابل ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست میں ایک غیرملکی خاتون صحافی کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں ایک اور غیر ملکی خاتون جرنلسٹ زخمی بھی ہوئی ہے۔ خوست کی صوبائی حکومت کے ترجمان موباریز محمد زردان نے فرانسیسی خبررساں ادارہ اے ایف پی کو بتایا، ’’دو خاتون صحافیوں پر آ

’’امریکی فوجی اڈہ پرفائرنگ کرنے والا بندوق بردار ذہنی مریض تھا‘‘

ٹیکساس ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی اڈہ پرفائرنگ کرنے والا فوجی ذہنی مریض تھا۔ فوجی اڈہ فورٹ ہوڈ کے بیس کمانڈر لیفٹننٹ جنرل مارک میلی نے میڈیاکوبتایا کہ شواہد ملے ہیں کہ مرنے والا 34 سالہ فوجی آئیون لوپیز ذہنی مریض تھا اورفائرنگ سے پہلے اس کی دوسرے فوجی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔ لوپیز کا تعلق پورٹو ریکو س

اسرائیل نے 26 فلسطینی قیدیوں کی رہائی منسوخ کر دی

یروشلم ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے 26 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔ اس سے فریقین کے درمیان امن مذاکرات ایک مرتبہ پھر خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی دونوں ہی جانب سے بعض ایسے اقدامات کئے گئے جو امن بات چیت کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں اور امریکہ نے انھیں ’غیرمددگار‘ قرار دیا ہے۔ فرانسیسی خبر ر

شام کا صدارتی الیکشن جمہوریت کا مذاق ہو گا : فرینڈز آف سیریا

بیروت ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی اور خلیجی ملکوں پر مشتمل فرینڈز آف سیریا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ خانہ جنگی کے دوران شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی پیروڈی ہے۔ اسد حکومت رواں برس جولائی کے مہینے میں صدارتی الیکشن کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بشار الاسد کے اس الیکشن میں تیسری مدتِ صدارت کیلئے امیدوار ہونے کے یق

طالبان نے فائر بندی میں 10 اپریل تک توسیع کر دی

اسلام آباد ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طالبان نے فائر بندی میں 10 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ بظاہر یہ فیصلہ حکومت کی طرف سے غیر عسکری قیدیوں کے ایک گروپ کی رہائی کے بعد کیا گیا۔ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کی تنظیم نے ذمہ دارانہ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی جواب کے انتظار میں 10 اپ

یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کے بل پر اوباما کے دستخط

واشنگٹن ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کے بل پر دستخط کر دیئے۔ اس قانون میں روس پر نئی پابندیوں کی شق بھی شامل ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر کے دستخط کے ساتھ ہی یوکرین کی امداد کا بل قانون بن گیا ہے جس کے تحت امریکہ یوکرین کو ایک ارب ڈالر قرض کی ضمانت دے گا۔ اس قانون کے ذریعہ یوکرین ک

دمشق پر شامی فوج کے ’کیمیائی حملے‘ کی ویڈیو جاری

بیروت ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شامی اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر صدر بشار الاسد نواز شامی فوج پر شہریوں کے خلاف زہریلی گیس استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ دمشق کی جوبر کالونی میں اپوزیشن کے نمائندہ میڈیا سیل کے رضاکاروں نے زہریلی گیس کے استعمال کے بارے میں ثبوت کے طور پر ایک ایسے شامی شہری کی ویڈیو جاری کی ہے کہ جو اپنے حواس کھو بیٹھا

جنوبی سوڈان کے اہم حکومتی و سیاسی افراد پر ممکنہ امریکی پابندیوں کا عمل

واشنگٹن ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے جنوبی سوڈان کے بعض سیاسی و سابقہ حکومتی اہلکاروں پر پابندیوں کے اطلاق کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اس طرح اب اُن افراد پر پابندیوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جو خانہ جنگی اور اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملوں میں ملوث سمجھے جا رہے ہیں۔ یورپی یونین اور امریکہ جنوبی سوڈان کے

پاکستان میں مغویہ ایرانی گارڈس کی رہائی

تہران ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں سرگرم شدت پسند سنی عسکری تنظیم بلوچ عدل آرمی نے یرغمال بنائے گئے ایرانی سرحدی محافظین کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔ ایک خفیہ مقام سے تنظیم کے تعلقات عامہ کے سربراہ عبدالرؤف ریگی نے اسکائپ کے ذریعہ بتایا کہ یرغمال بنائے گئے بارڈر گارڈز کی رہائی صوبہ بلوچستان کے اہم قبائل

پاکستان میں مغویہ ایرانی گارڈس کی رہائی

تہران ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں سرگرم شدت پسند سنی عسکری تنظیم بلوچ عدل آرمی نے یرغمال بنائے گئے ایرانی سرحدی محافظین کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔ ایک خفیہ مقام سے تنظیم کے تعلقات عامہ کے سربراہ عبدالرؤف ریگی نے اسکائپ کے ذریعہ بتایا کہ یرغمال بنائے گئے بارڈر گارڈز کی رہائی صوبہ بلوچستان کے اہم قبائل

حفاظتی انتظامات کے بہانے سونیا گاندھی نے خواتین کو گمراہ کیا

چندراپور 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 16 ڈسمبر کے اجتماعی عصمت ریزی اور بدنام زمانہ تنور قتل کیس کی یاد دہانی کرتے ہوئے نریندر مودی نے آج خواتین کے تحفظ کے مسئلہ پر سونیا گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ کانگریس کے دور حکومت میں خواتین تک محفوظ نہیں ہیں۔ 10 میں سے 7 ریاستوں میں اعداد و شمار کے بموجب جو قومی جرائم ریکارڈ بیورو سے حاص