یاچارم میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ یاچارم میں ایک خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ پاروتماں جو پیشہ سے لیبر تھی گولہ گورہ یاچارم کے ساکن ستایا کی بیوی تھی 6 اپریل کے دن اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ن

چولہے میں گرنے سے کمسن کی موت

حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں 2 سالہ کمسن فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 سالہ سری شاہ جو بھرت نگر علاقہ کے ساکن کرشنم راجو کی بیٹی تھی ۔ 31 مارچ کے دن کھیل کے دوران لکڑی کے چولہے میں گرکر شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ صنعت نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف ت

رمضان شاپنگ فیسٹیول 2014

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : رمضان شاپنگ فیسٹیول کا حیدرآباد میں یکم جولائی تا 29 جولائی 2014 ایگزیبیشن گراونڈ نامپلی پر انعقاد ہوگا ۔ حیدرآباد میں رمضان شاپنگ فیسٹیول جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹیول ہے کا بڑے پیمانہ پر انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ فیسٹیول کا ماہ رمضان کے دوران اے آئی آئی ای کے تعاون سے انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ رمضان

بی جے پی کے پاس دستور اور قانون کی کوئی اہمیت نہیں

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : بلی تھیلے سے باہر آگئی اور بھیانک بدنما ، چہرے پر پڑی ہوئی نقاب اتر گئی ۔ بی جے پی کے منشور پر جناب عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت نے اس ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ انتخابی منشور میں بابری مسجد کی جگہ پر رام جنم بھومی مندر تعمیر کرنے کی کوشش کو شامل کرنے سے یہ صاف واضح ہے کہ بی جے پی کے پاس

تلگودیشم پارٹی کو باغی امیدواروں کا سامنا

حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) تلگودیشم پارٹی کو علاقہ تلنگانہ میں کئی باغی امیدواروں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ تلگودیشم بی جے پی اتحاد کے سبب اپنی نشستوں سے محروم قائدین میں بیشتر قائدین نے بحیثیت آزاد امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے اور یہی صورتحال بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین کی بھی ہے ۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحا

نامپلی کو ترقی یافتہ حلقہ میں تبدیل کرنا میری اولین ترجیح:فیروز خاں

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل (سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی نامپلی سے تلگو دیشم پارٹی کے امیدوار محمد فیروز خاں نے واضح کردیا کہ وہ صرف اور صرف عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کسی عہدہ کے بغیر بھی گزشتہ 10 برسوں سے حلقہ اسمبلی نامپلی کے عوام کی بلا لحاظ مذہب و ملت خدمت کی ہے۔ حلقہ نامپلی کے سلم بستیوں اور غریبوں نے ان ک

مہیشورم حلقہ اسمبلی میں درپیش عوامی مسائل کو حل کرنے کا تیقن

حیدرآباد۔9اپریل(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی قومی عاملہ کے رکن وسابقہ رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سید عزیزپاشاہ نے آج مہیشورم اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیااس موقع پر بالا پور چوراہے تامہیشورم منڈل دفتر ایک عظیم الشان ریالی بھی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میںکمیونسٹ کارکنوں نے حصہ لیا رکن قانو ن ساز

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے گرمائی کلاسیس ، درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : اردو دانی ، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع ک

مختلف طبقات کے کارپوریشن اور دیگر ادارہ جات کی تنظیم جدید

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ریاست میں مختلف طبقات کی بھلائی سے متعلق کارپوریشنوں اور دیگر اداروں کی تنظیم جدید کے سلسلہ میں اعلیٰ سطح پر سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکومت نے ابتداء میں فلاحی اداروں سے متعلق گزشتہ دو برسوں کی فائلوں کو علحدہ کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن اب گزشتہ پانچ برسوں کی تمام فائلوں کو علحدہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ای

دونوں شہروں میں کانگریس قائدین کا ادخال پرچہ نامزدگی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد سکندرآباد میں کانگریس کے قائدین وی ہنمنت راو ، ڈی ناگیندر ، ایم مکیش گوڑ ، وشنووردھن ریڈی ، انجن کمار یادو کے علاوہ دوسرے قائدین نے اپنے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں ۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہونے کی وجہ سے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں کانگریس کے تمام قائدین نے

اسلام آباد میں طاقتور بم دھماکہ، 23 ہلاک

اسلام آبا ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فروٹ اور ویجیٹیبل مارکٹ میں آج ایک طاقتور بم دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت کے مضافات میں واقع سیکٹر I-11 میں یہ حملہ کیا گیا جو فوجی شہر راولپنڈی سے متصل واقع ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جبکہ حکومت نے طالبان کے ساتھ

امریکی اسکول میں طالب علم کا چاقو سے حملہ، 20 زخمی

مریسوئل (امریکہ) ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک طالب علم نے جو چاقو سے مسلح تھا، ہائی اسکول میں طلبہ پر اچانک حملہ آور ہوگیا اور کئی افراد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں تقریباً 20 زخمی ہوگئے جبکہ 4کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ مشتبہ طالب علم کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

اقتدار ’قاتل‘ کے حوالے نہ کریں

نئی دہلی ؍ غازی آباد ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے اس ریمارک پر آج ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا کہ کارگل کی جنگ دراصل مسلم سپاہیوں نے جیتی تھی۔ سیاسی جماعتوں نے اس ریمارک پر شدید تنقید کی اور الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ چنانچہ الیکشن کمیشن نے سماج وادی پارٹی لیڈر اور اترپردیش کے وزیر اعظم خان کو کارگ