لوک ستہ کی انتخابی مہم کا آغاز ، کوکٹ پلی میں جلسہ عام سے جئے پرکاش نارائن کا خطاب

حیدرآباد 16 مارچ( پی ٹی آئی)لوک ستہ پارٹی نے لوک سبھا اور آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے آج سے اپنی مہم کا آغاز کردیا۔ لوک ستہ کے صدر اور رکن اسمبلی جئے پرکاش نارائن نے کوکٹ ہاوزنگ بورڈ کالونی کے رمیا گراونڈس پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہوں نے متعدد ترقیاتی کاموں کی تکمیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوکٹ پلی کے عوام

ہائی ٹیک طریقہ سے تلگودیشم امیدواروں کا انتخاب

حیدرآباد 16 مارچ( این ایس ایس) تلگودیشم پارٹی نے آنے والے عام انتخابات میں اپنے قائدین اور کارکنوں امیدواروں کی حیثیت سے منتخب کرنے کیلئے ہائی ٹیک طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس طریقہ کا عملی مظاہرہ کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی ان

ہولی کے موقع پر گورنر کی مبارکباد

حیدرآباد۔16مارچ ( آئی این این ) گورنر آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن آندھراپردیش کی عوام کو ہولی تہوار کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے رنگوں کے اس مسرت بخش تہوار کے موقع پر عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رنگوں کا یہ تہوار ہمیں دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور رنگوں کا تہوار ہو

طوفان ہیلن و لہر کے نقصانات کے تخمینہ کیلئے مرکزی ٹیم کا دورہ

حیدرآباد 16 مارچ( سیاست نیوز ) ریاست میں گذشتہ عرصہ کے دوران طوفان ’’ہیلن اور لہر ‘‘ سے پیش آئے نقصانات کا اندازہ (تخمینہ) کرنے کیلئے انٹر منسٹرئیل سنٹرل ٹیم 18 تا 22 مارچ آندھرا پردیش کا سہ روزہ دورہ کرے گی اور یہ ٹیم 18 مارچ کو ایر پورٹ شمس آباد پہونچنے کے بعد وہیں پر متعلقہ صدور محکمہ جات سے ملاقات کر کے تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد

ورزش کے دوران نوجوان فوت ،ناگول میں جم کی تالا بندی

حیدرآباد 16 مارچ( پی ٹی آئی) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) حکام نے آج ناگول میں ایک جم کو بند کردیا جہاں اتوار کو ورزش کے دوران ایک 22 سالہ نوجوان فوت ہوگیا ۔ جے ایچ ایم سی کے زونل کمشنر ( مشرقی زون) این رگھو پرساد نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ناگول میں واقع ’الڈو سالڈ فٹنس‘ جم کا معائنہ کیا جہاں پتہ چلا کہ یہ جم جائز تجا

مانصاحب ٹینک کے قریب نوجوان پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) مانصاحب ٹینک چاچا نہرو پارک کے قریب آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نوجوان پر اچانک ہتھیاروں سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ہمایوں نگر پولیس نے بتایا کہ 26سالہ شیخ فیاض اپنی گاڑی ریپیر کیلئے وہاں پہنچا تھا کہ اچانک رحمن اور اس کے ساتھیوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے اس پر حملہ کردیا۔ اس حادثہ میں فیاض شدید زخمی ہوگ

خودسوزی کرنے والی خاتون فوت

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) مزید جہیز کیلئے ہراسانی کے باعث ایک خاتون جس نے اقدام خودسوزی کیا تھا آج دوران علاج فوت ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب 30سالہ آفرین بیگم جو ناظم کی بیوی تھی 8مارچ کو اپنے مکان بنتاورم ضلع رنگاریڈی میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی۔ آفرین بیگم کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج صبح زخموں سے جا

ماں باپ کی ڈانٹ ڈپٹ 12 سالہ طالبعلم کی خوسوزی

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ طالب علم نے خودسوزی کرلی۔ پرگی پولیس کے بموجب 12سالہ کیتھاوت راجیش جو آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا، وہ اکثر اسکول سے غیر حاضر رہتا تھا۔ راجیش کے والدین نے اس کے رویہ پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر اس نے اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی۔ طالب علم کو دواخانہ عثمانیہ میں

چھتری ناکہ میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود میں سرقہ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں سارقین نے خانگی سیکوریٹی کمپنی کے ایک ایجنٹ کے مکان سے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ 53سالہ دیانند ساکن بھوئی گوڑہ کے مکان میں 15مارچ کو سارقین قفل شکنی کے ذریعہ داخل ہوکر وہاں پر موجود 20تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ نقد رق

مزدور کی خودکشی

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) معاشی پریشانی سے دلبرداشتہ مزدور نے علاقہ ایل بی نگر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 33سالہ آر کرشنا کمار ساکن ناگول گذشتہ چند دنوں سے تنگدستی کا شکار تھا، ہفتہ کی شب کرشنا کمار کے بیوی اور بچے اس کے سسرال گئے ہوئے تھے کہ اس نے یہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرل

اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے سنسنی

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) ماریڈ پلی علاقہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اچانک آگ لگ جانے سے سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ونیلا منشن اپارٹمنٹ واقع ماریڈ پلی کی پانچویں منزل میں آج دوپہر اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں پولیس نے فائر انجن کو طلب کیا اور دو فائر انجنوں نے فوری آگ پر قابو پالیا۔

انتقال

شمس آباد 16 مارچ (سیاست نیوز) اے ایشوریا رجسٹرار ہائی کورٹ ریٹائرڈ کے بڑے بھائی اور ڈاکٹر پریم راج کے والد اے بالیا یادو 89 سالہ کا کل رات انتقال ہوگیا۔ اہل خاندان سے تعزیت کرنے والوں میں افتخار احمد، گنیش گپتا، رندھیر ریڈی ، محمد عبدالقادر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔ آنجہانی اے بالیا یادو روزنامہ سیاست کا گزشتہ 45 سال سے مطالعہ

وزیراعظم نے ہولی منائی عوام کو مبارکباد

نئی دہلی۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج ہولی منائی اور عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے یو پی اے II میعاد کے دوران پہلی مرتبہ اسٹاف کے ساتھ ہولی منائی۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ یہ تہوار ملک کے تہذیبی و ثقافتی ورثہ کی یاد تازہ کرتا ہے اور اس کے مختلف رنگ ہم میں جینے کی اُمنگ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ تہوار س