برطانیہ کے تین دولتمند خاندانوں میں ہندوجہ شامل

لندن ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کے تجزیہ کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہندوجہ برادران اس ملک کا تیسرا دولتمند ترین خاندان ہیں۔چاریٹی آکسفام کی طرف سے شائع شدہ تحقیقی مقالہ آج منظرعام پر آیا۔ دولتمند افراد سے متعلق فوربس میگزینس کے مطابق لندن میں مقیم سری چند اور گوپی چند ہندوجہ برادران کی مشتر

گمشدہ طیارہ کی تلاشی مہم میں آسٹریلیا بھی شامل

ملبورن ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیائی ایرلائینس کے لاپتہ طیارہ کی بحرہند کے ایک بڑے حصہ میں تلاشی کی آسٹریلیا نے آج قیادت سنبھال لیا۔ قبل ازیں کوالالمپور نے اس سے اپیل کی تھی کہ جنوبی راہداری میں جاری تلاشی مہم کی وہ قیادت کرے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبوٹ نے ملائیشیائی طیارہ کی گمشدگی کو ایک ’’ناقابل یقین اور پراسرار م

شامی فورسز کا یبرود پر مکمل کنٹرول، باغیوں کی پسپائی

بیروت ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شامی فورسز نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے تعاون سے لبنانی سرحد سے ملحق ایک اہم علاقے سے باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔ دمشق حکومت کے مطابق اتوار کو اس کی افواج تاریخی شہر یبرود کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ شامی فورسز کی طرف سے جنگی نقطہ نظر سے انتہائی اہم شہر یبرود پر کنٹرول حاصل کرلینے کو صدر بشار

امریکہ و اتحادیوں کو فوری افغانستان چھوڑنیکا حکم

کابل، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدر حامد کرزئی نے امریکہ و دیگر مغربی اتحادیوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ افعان فورسز کو ملکی دفاع و سلامتی کیلئے امریکہ سمیت کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے خبردار کیا کہ نیٹو ممالک افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت چھوڑ دیں

اوباما کا روسی صدر پوتن کو پابندیوں کا انتباہ

واشنگٹن، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے کریمیا کے ریفرنڈم کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے روس کیخلاف ممکنہ اضافی پابندیوں کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں یہ انتباہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے دیا ہے۔ صدر اوباما نے کریمیا کے ریفرنڈم کو یوکرینی دستور کے منافی اور روسی فوج کی ناجائز مداخلت کا نتیجہ قرار

بگٹی قتل کیس میں مشرف کے ضامن کیخلاف گرفتاری وارنٹ جاری

کوئٹہ ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وزرائے داخلہ آفتاب شیرپائو اور شعیب نوشیروانی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس میں مرکزی ملزم پرویز مشرف کے ضامن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے قتل کیس کی

سندھ کے ہندو علاقوں میں سخت سیکوریٹی

کراچی ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے پولیس سربراہ نے ایک مقدس کتاب کی مبینہ بے حرمتی کے بعد پیدا شدہ کشیدگی کے پیش نظر ہندو اقلیتی طبقہ کے محلہ جات میں سیکوریٹی انتظامات کو مزید سخت ترین بنادینے کا حکم دیا ہے۔ لاڑکانہ شہر میں ایک ہندو مندر اور دھرمشالہ کو ہفتہ کی شب جنونی ہجوم نے نذرآتش کردیا تھا۔ مقدس کی مبینہ

شمالی کوریا کے راکٹ تجربے ’اشتعال انگیزی‘ : جنوبی کوریا

سیول ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے پیانگ یانگ کی طرف سے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 25 راکٹ داغے جانے پر شمالی کوریا کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے ’ا شتعال انگیز رویہ‘ قرار دیا ہے۔ سیول میں حکام کے مطابق راکٹ شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے اتوار کو فائر کئے گئے جو 70 کلومیڑ دور جاپان کے سمندر میں جا گرے۔ وزارت دفاع کے ت

لبنان میں خود کش بم دھماکہ، چار افراد ہلاک

بیروت، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے شام کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے وادی بقاع میں ایک پٹرول اسٹیشن پر خود کش کار بم حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ لبنانی میڈیا ذرائع کے مطابق شام کی سرحد کے نزدیک واقع قصبہ النبی عثمان میں خودکش حملہ آور نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اپنی بارود سے بھری کار کو دھماک

امریکی بحریہ نے قزاقوں سے تیل بردار جہاز کو چھڑا لیا

واشنگٹن ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ نے لیبیا سے لاپتہ ہونے والے تیل بردار بحری جہاز ’مارننگ گلوری‘ کو عملے سمیت قزاقوں سے چھڑا کر لیبیا واپس بھجوا دیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق امریکی نیوی سیلز نے بحیرۂ روم میں کارروائی کرتے ہوئے 3 لیبیائی باشندوں کے اغوا کردہ مارننگ گلوری کو چھڑا کر دوبارہ لیبیا بھجوا دیا ہے، اس ک

نائجیریا میں دیہات پر حملے، 100 افراد ہلاک

لندن ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کی وسطی ریاست میں مسلح افراد کے تین مختلف دیہات پر حملوں اور قتل و غارت کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تشدد کا یہ واقعات کدونا ریاست میں جمعہ اور ہفتہ کو پیش آئے تھے جہاں زمین پر قبضے اور مذہبی اور نسلی اختلاف کی بنیاد پر قتل و غارت گری معمول کی بات ہے۔ پولیس حک

نیوکلیئر پلانٹ پر سبوتاج کی کوشش ناکام بنانے ایران کا دعویٰ

تہران ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دانستہ طورپر پُرنقص اور ناکارہ پمپس فروحت کئے گئے تھے لیکن سائنسدانوں نے ان پمپس کو نیوکلیئر پلانٹ میں نصب کرنے سے قبل خامیوں اور نقائص کا پتہ چلالیا۔ ایرانی ایٹمی توانائی ادارہ میں نیوکلیئر سکیورٹی کے انچارج اصغر زریان نے سرکاری ٹیلی

بندی پورہ میں تیسرے روز بھی کرفیو

سرینگر۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے بندی پورہ ڈسٹرکٹ میں آج تیسرے دن بھی کچھ حصوں میں کرفیو کا نفاذ رہا، جہاں جمعہ کے روز مبینہ طور پر پولیس فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔ دوسری طرف وادی کے دیگر علاقوں میں دو روزہ ہڑتال کے بعد حالات معمول پر آ گئے۔ پولیس ترجمان نے بھی بندی پورہ کے کچھ علاقوں میں تیسرے دن بھی کرفیو ک

لالو اور نتیش کا ہولی کھیلنے سے گریز

پٹنہ ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریاست بہار میں آج ہولی کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہاں کے مشہور علاقے ڈاک بنگلہ کے قریب ہولی منانے والے نوجوان آج صبح سے ہی ’’تھنڈائی‘‘ اور ’’پان‘‘ کے لئے جمع ہوگئے تھے جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کے ایک واٹر پارک میں ہولی مناتے دیکھی گئی۔ ایک دوسرے پر ٹماٹر بھی پھینکے گئے او

’انتخابات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے راہول گاندھی کی کوشش‘

نئی دہلی ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے 2002ء فسادات سے نمٹنے نریندر مودی حکومت کے طریقہ کار سے متعلق راہول گاندھی کے ریمارکس پر تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے بی جے نے آج الزام عائد کیا کہ راہول گاندھی آئندہ انتخابات پر نظر رکھتے ہوئے ملک کی سیاست کو فرقہ پرست اور یکطرفہ صف بندی پر مرکوز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کانگریس نے اپوزیشن پ