اسلامی حجاب پر الجیریا کے وزیر مذہبی اُمور کے تبصروں کی مذمت

الجیئرس 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا میں وزیر مذہبی اُمور ابو عبداللہ غلام اللہ کے تبصروں پر خواتین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ابو عبداللہ نے کہا تھا کہ خواتین کو اپنی ملازمت کے مقامات پر قوانین کی پابندی کرنا چاہئے جہاں اسلامی حجاب پر ممانعت ہے۔ الجیریائی خواتین کی کئی تنظیموں نے ابو عبداللہ کے تبصرہ پر سخت برہمی اور مایوسی

بنکاک اور ملحقہ علاقوں سے ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان

بنکاک ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تھائی حکومت نے دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں سے ہنگامی حالت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی سلامتی ادارہ کے سربراہ نے بتایا کہ اب 30 اپریل تک داخلی حفاظت کے قانون کے تحت حالات کی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کی جانب سے بار بار ایمرجنسی ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ حکام نے حکوم

روس G8 سے معطل، جاپان کی پابندیاں عائد

پیرس ؍ ٹوکیو ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 8 عالمی طاقتوں کے گروپ کے قائدین نے اس کلب میں روس کی شرکت معطل کردی ہے جبکہ کریمیا میں روس کی دراندازی اور یوکرین کے بارے میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ اس گروپ کے دیگر 7 ارکان پہلے ہی G8 سمٹ کی تیاریاں معطل کرچکے ہیں جو طئے شدہ پروگرام کے مطابق روس کو جون میں سوچی میں منع

ہند ، چین کے کلیدی معاشی مذاکرات کا تیسرا دور

بیجنگ ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین نے اپنے کلیدی معاشی مذاکرات کے تیسرے دور کا آج یہاں انعقاد کیا جس میں متعدد شعبوں بشمول ریلوے اور انفارمیشن ٹکنالوجی میں اشتراک پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ اس بات چیت میں ہندوستانی ٹیم کی سربراہی نائب صدر نشین منصوبہ بندی کمیشن مونٹیک سنگھ اہلوالیہ نے کی جبکہ زو شاؤ شی چیرمین نیشنل ریفارمس

بن غازی میں بم دھماکہ، کم از کم سات افراد ہلاک

طرابلس ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں گزشتہ روز ایک کار بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بن غازی میں ایک عسکری اکیڈمی کو نشانہ بنایا۔ تمام مہلوکین فوجی ہیں۔ اسپتال ذرائع نے زخمیوں کی تعداد بارہ بتائی ہے جن میں چھ کی حالت نازک ہے۔ لیبیا ئی حکومت نے حملے کی شدید مذمت کی اور اسے دہشت گردان

ایرانی نیوکلیر پروگرام پر مذاکرات کا تازہ دور

ویانا ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین ایران کے متنازعہ نیوکلیر پروگرام کے طویل المدتی حل کیلئے مذاکرات کا تازہ دور آج یہاں آسٹریائی دارالحکومت میں شروع ہو رہا ہے۔ مذاکرات میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کررہے ہیں۔ ظریف نے اس بارے میں کہا ہے کہ فروری کے وسط میں مذاکرات کے پچھلے دور کے مقاب

’الجزیرہ‘ کا اخوان المسلمون سے تعلق کا انکار

دبئی، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں قائم الجزیرہ نیوز نیٹ ورک نے اخوان المسلمون سے اپنے کسی قسم بھی تعلق سے انکار کیا ہے اور اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے مصر سے تعلق رکھنے والی اس مذہبی سیاسی جماعت کے ساتھ مل کر عرب دنیا کے طلبہ کو ان کی حکومت کے خلاف کھڑا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ لاکھوں غیر رجسٹرڈ سِمس بلاک

اسلام آباد ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں لاکھوں غیر رجسٹرڈ موبائل فون سِمس بلاک کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں غیر رجسٹرڈ سموں کے استعمال کی شکایات کے بعد ان کی روک تھام کا حکم دیا گیا۔ چنانچہ پی ٹی اے نے محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں کم و بیش 40 لاکھ ایسی سمس فوری طور پر بلاک کردی ہیں ج

کیرالا کے ووٹروں کیلئے ہندوستانی تنظیم کی خصوصی پروازوں کا پروگرام

دبئی ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دبئی نشین ہندوستانی تنظیم نے کیرالا کے ان ووٹروں کیلئے خصوصی فلائیٹس چلانے کامنصوبہ بنایا ہے جو آئندہ ماہ کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے خواہشمند ہیں۔ کیرالا مسلم کلچرل سنٹر جس کے یو اے ای میں 50,300 ارکان ہیں جن میں سے 20,500 دبئی میں رہتے ہیں ، 7 اپریل کو کیرالا کیلئے پرواز کریں گے تاکہ اپنے حق رائے دہ

فریاب میں خود کش حملہ، 16افراد ہلاک

کابل ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی علاقے میں ایک بم حملے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ خود کْش حملہ تھا۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ حملہ منگل کو صوبہ

کراچی: رینجرز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کراچی کے علاقہ لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے ممنوعہ تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ اورنگی ٹاون میں عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اہل سنت کے رہنماؤں کے گھروں کے باہر دستی اور کریکر بموں سے حملے کئے گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نیاآباد میں ممنوعہ تنظیم

امن مذاکرات کیلئے طالبان کی جانب سے تین امکانی مقامات کے ناموں کی پیشکشی

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن نے اس ممنوعہ گروپ اور حکومت پاکستان کے درمیان دوبدو امن بات چیت کیلئے قبائیلی علاقوں میں تین امکانی مقامات کی سفارش کی ہے۔ جماعت اسلامی کے لیڈر ابراہیم خان نے کہا کہ لاڈھا، میراںشاہ اور ماکین امن مذاکرات کے تین امکانی مقامات کی حیثیت سے پیش کئے گئے ہیں۔ میراں شا

تائید جٹانے عام آدمی پارٹی کی آن لائن مساعی

واشنگٹن ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے یو ایس چیاپٹر نے ایک منفرد آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا ہے جس سے اُسے توقع ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں کافی فرق پڑے گا ، کیونکہ پارٹی کو اندرون اور بیرون ہندوستان سے عوامی تائید حاصل ہوگی ۔ پارٹی کے والینٹر اور my.aamadmiparty.org کے معمار روی شرما نے کہا کہ آج ہم ٹکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہ

فلسطینی صدر امن کیلئے خطرات مول لیں: اوباما

واشنگٹن، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کیلئے سخت فیصلے کریں اور خطرات مول لیں۔ وہ یہاں وائٹ ہاؤس میں پیر کو فلسطینی صدر سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری مذاکرات میں آئندہ ہ

ملائیشیائی طیارہ افغانستان یا پاکستان میں ہوسکتا ہے ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا کا لاپتہ مسافر طیارہ طالبان کے زیر کنٹرول پاکستان اور افغانستان کے علاقوں میں ہو سکتا ہے۔ اخبار ’دی انڈیپنڈنٹ‘ نے ماہرین کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طیارہ ملائیشیا کے شمال مغربی علاقے سے اڑا اور اس کے آخری سگنل بھی وہیں سے ملے، جس سے ثابت ہوتا ہے ک

بحرین کے شاہ حمد کی پاکستان میں آمد، 6 سجھوتوں پر دستخط

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور بحرین نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے آج چھ سمجھوتوں پر دستخط کئے جن میں سیکوریٹی اور اقتصادی تعاون بھی شامل ہے۔ بحرین کے شاہ کی اسلام آباد میں آمد کے بعد یہ سمجھوتے کئے گئے۔ گذشتہ 40 سال کے دوران بحرین کے کسی باداشہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے چھوٹی سی خلیجی ممل

ہندوستان کا آج انگلینڈ کے خلاف وارم اپ مقابلہ

میر پور ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پست حوصلوں سے پریشان ہندوستانی ٹیم کل آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ مقابلہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی اور وہ اس مقابلہ میں کامیابی کے ذریعہ اپنے ناقص مظاہروں کو پیچھے چھوڑنے کی خواہاں ہوگی۔ انگلینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹیم کیلئے کامیابی اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ جمعہ کے دن ہند

پیٹرسن دہلی کے کپتان اور کارتک ان کے نائب

نئی دہلی ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس نے آج انگلینڈ کے متنازعہ بیٹسمین کیون پیٹرسن کو آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتک ان کے نائب ہو ںگے۔ دہلی ڈیر ڈیولس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ کیون پیٹرسن آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں مکمل طور پر نئی دکھائی