سربیا میںاسلام تیسرا بڑا مذہب
بلغراط 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سربیائی فوج نے بلغراط میں واقع اپنے ہیڈکوارٹرس میں مسلم سپاہیوں کے لئے اپنی پہلی مسجد قائم کی ہے۔ چیف آف جنرل اسٹاف لوبیسا دیکووچ کے علاوہ سربیائی اسلامی برادری کے سربراہ آدم زلکچ اور مفتی بلغراط محمد یوسف اسپاہچ نے جنرل اسٹاف بلڈنگ میں تعمیر شدہ مسجد کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔