خواتین کی بااختیاری پر راہول گاندھی کا زور

مینڈی پاتھر (میگھالیہ) 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے شمال مشرقی ہند میں اپنی انتخابی مہم کی دوسری منزل کے دوران خواتین کی بااختیاری پر زور دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں خواتین پر مرکوز زندگی والے میگھالیہ کے سماج سے خواتین کے ساتھ کس طرح سلوک کیا جائے، اِس کا سبق لینا چاہئے۔ وہ ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہ

مظفر نگر میں سنگباری سے 3 زخمی

مظفر نگر 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنستھ قصبہ کے قریب گرینیڈ کے ذریعہ پانی کے اخراج پر دو گروپس کے درمیان جھڑپ ہوئی اور سنگباری میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے بموجب ایک گروپ کے ارکان نے ڈرینج بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں گروہ واری جھڑپ شروع ہوگئی تھی اور دونوں جانب سے سنگباری میں کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ازہاگری کے حامیوں کیخلاف کارروائی کی ڈی ایم کے کی دھمکی

چینائی ؍ مدورائی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپنے کارکنوں کو متحد رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈی ایم کے نے آج کارکنوں کو انتباہ دیا کہ اگر وہ معطل قائد ایم کے ازہاگری سے قربت پیدا کریں گے تو اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کے امباس دان نے ازہاگری پر الزام عائد کیاکہ وہ اُن کے حامیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کرتے ہوئ

بھٹکل کی رہائی کیلئے انڈین مجاہدین کے کسی سیاستداں کو اغواء کرنے کا امکان

نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین کے معاون بانی یٰسین بھٹکل کے قریبی ساتھی نئی دہلی میں کسی سیاستداں کے اغواء کا منصوبہ بنارہے ہیں تاکہ یٰسین بھٹکل کو رہا کرواسکیں۔ آج موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے بموجب عام انتخابات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں کیونکہ نئی دہلی میں کئی سیاستداں کسی صیانتی انتظامات کے ب

راہول گاندھی کیخلاف آر ایس ایس کا مقدمہ

تھانے 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج مہاراشٹرا کی ایک عدالت میں راہول گاندھی کے خلاف بھگوا تنظیم کو مہاتما گاندھی کے قتل میں ملوث کرنے والے تبصرہ کی بنیاد پر مقدمہ دائر کرلیا۔ راجیش کنٹے سکریٹری آر ایس ایس بھیونڈی یونٹ نے راہول گاندھی کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں اُنھوں نے کہاکہ یہ تبصرے بدنام کرنے والے ہیں اور کانگری

مودی کیلئے نشست خالی کرنے پر خوشی ہوگی : وڈودرا رکن پارلیمنٹ

وڈودرا 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وڈودرا سے بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ بال کرشنا شکلا نے کہاکہ اُنھیں نریندر مودی کے لئے اپنی نشست چھوڑ کر خوشی ہوگی اگر پارٹی اُنھیں اِس انتخابی حلقہ سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کرے۔ کیونکہ مودی اُن کے سیاسی گرو ہیں۔ اُنھوں نے 2009 ء کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے اُن کی حوصلہ افزائی کی تھی جبکہ وہ شہ

بودھن بلدی حلقوں میں 181امیدواروں کی قسمت آزمائی

بودھن ۔ 19مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ بودھنکے عام انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی ریٹرنگ آفیسر مسٹر پرساد راؤ نے کل رات قطعی فہرست جاری کردی اور ساتھ میں انہیں انتخابی نشان بھی الاٹ کردیا ۔ بودھن شہر کے 35 بلدی حلقوں سے جملہ 181 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں جن میں کانگریس پارٹی کے 34‘ ٹی آر ایس کے 35اور ان کے علاوہ تل

سوشل جسٹس کی بنیاد پر تلنگانہ کا قیام

محبوب نگر ۔ 19مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس ایک قدیم اور مضبوط پارٹی ہے جس کی بنیاد سیکولر اور مساوات پر رکھی گئی ہے کسی کے اس پارٹی میں شامل ہونے سے یا پھر چھوڑ کر چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ان خیالات کا اظہار مسٹر جئے رام رمیش مرکزی وزیر نے ضلع کانگریس کے دفتر میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزی

ایم پی ٹی سیز وزیڈ پی ٹی سیز انتخابات

مکتھل۔19مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکتھل میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد کے انتخابات کے سلسلہ میںمختلف حلقوں سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے اور مکتھل منڈل کے جملہ 22ایم پی ٹی سی حلقوں کیلئے پرچہ جات نامزدگی کیلئے آج یعنی 20مارچ آخری تاریخ ہے جبکہ زیڈ پی ٹی سی کیلئے بھی تمام س

Categories زمرے کے بغیر

اردو طلبہ کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم پر زور

احمدنگر (مہاراشٹرا) ۔19مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستانی آزادی میں انقلاب زندہ باد کا نعرہ عوام تک پہنچانے کا کام اردو زبان نے ہی کیا ہے ۔ اردو زبان صرف سماج کو جوڑنے کا کام نہیں کرتی بلکہ افس کی مٹھاس دل کو چھولینے کا کام کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی صدر عبدالسلام نے کیا ۔ وہ بھنگار عالمگیر کے سرسید ا

مجلس بلدیہ کریم نگر کے انتخابات کی سرگرمیاں

کریم نگر ۔ 19مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن میں 179 افراد نامزدگی واپس لے لینے کے بعد جملہ 50ڈیویژنوںمیں 370 امیدوار چناؤ میدان میں اپنی قسمت آزمائی کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ۔ رام گنڈم کارپوریشن می 170 نام واپس لینے کے بعد 519 افراد چناؤ میدان میں ہیں ۔ اسی طرح سرسلہ 33وارڈس میں 191 ‘ جگتیال 30وارڈس میں 156 ‘ مٹ پلی 149 ‘ ویمل

بلدیہ کلواکرتی میں 87امیدواروں میں مقابلہ

کلواکرتی۔17مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی بلدیہ الیکشن میں یہاں کے 20وارڈس کیلئے 87امیدوار میدان میں اپنی اپنی قسمت آزمائی کیلئے کود پڑے ہیں ۔ آج جب کہ اپنی نامزدگی واپس لینے کا دن تھا مختلف وارڈس سے 26امیدواروں نے اپنے پرچے واپس لے لئے ہیں جبکہ کل 113امیدواروں نے اپنے اپنے پرچے داخل کئے تھے جس میں سے کانگریس کی جانب سے 20امیدوار ‘ و

جگتیال میں بلدی انتخابات کی سرگرمیاں

جگتیال /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ انتخابات کے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ کے اختتام تک 37 امیدواران نے اپنے پرچہ نامزدگیاں واپس لے لئے ۔ بلدیہ جگتیال کے 38 وارڈس کیلئے جملہ 199 امیدوار ہیں جملہ 397 پرچہ نازمدگیاں داخل کئے تھے جس میں تین امیدواروں کے پرچہ نامزدگیاں ر گئی تھی ۔ 196 میں 37 امیدوار اپنے پرچہ نامزدگی فارم واپس لے لئ

نارائن پیٹ بلدیہ کے انتخابات میں 20 مسلم امیدوار

نارائن پیٹ /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ نارائن پیٹ کے انتخابات میں 23 وارڈوں کیلئے 108 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ سب سے زیادہ امیدوار وارڈ نمبر 23 سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ یعنی اس وارڈ سے 8 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے ۔جبکہ وارڈ نمبر 13 سے صرف 2 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ 20 مسلم امیدوار بھی اس مرتبہ انتخابات کا سامنا

بلدیہ ظہیرآباد میں 143 امیدواروں کے درمیان مقابلے

ظہیرآباد /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ ظہیرآباد کا انتخابی منظر نامہ 62 امیدواروں کی جانب سے انتخابی مقابلے سے دستبرداری کے ساتھ ہی بالکل صاف ہوگیا ہے ۔ 24 رکنی بلدیہ کے انتخابات میں جملہ 143 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے ۔جن میں کانگریس کے 24 تلگودیشم کے 23 ٹی آر ایس کے 14 بی جے پی کے 10 سی پی آئی ( ایم ) کے 3 سی پی آئی کے 3 ایم آئی ایم ک

تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے طلبہ پر زور

ورنگل /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کا طلبہ ہی ملک کا مستقبل اور اثاثہ ہیں ۔ طلبہ کی سائنسی اور عصری ٹکنالوجی کے میدان میں تخلیق صلاحتوں اور مسابقت کے جذبہ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ طلبہ سخت محنت سے اپنا مستقبل تابناک بناتے ہوئے والدین اور ملک کا نام روشن کریں ۔ ان خیاڈت کا اظہار بارو وجئے کمال چیرمین بارو چیرٹیبل ٹرسٹ نے آئیڈی

یو پی اے تیسری بار بھی حکومت تشکیل دے گی : کھرگے

گلبرگہ :/19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی وزیر ریلوے ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے ایک صحافتی بیان میں بڑے پر اعتماد لہجہ میں اور پورے یقین کے ساتھ کہا ہے کہ کانگریس کی زیر قیادت یو پی اے تیسری بار بھی مرکز میں حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیگی ۔نہایت کامیابی کے ساتھ بحیثیت لیڈر، رکن اسمبلی ، تمام ریاستی کانگریسی وزارتوں میں شامل وزی

ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج

ہمنا آباد /19 مارچ ( ذریعہ ای میل ) تعلقہ ہمناآباد اطراف و اکناف کی تمام عوام بلخصوص مسلمانوںسے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنا اور اپنے تمام رشتہ دار دوست و احباب جن کا نام ووٹر فہرستوںمیں موجود نہیںہے وہ اپنا نام ووٹرفہرست میں ڈلوا لیں اورجن کا نام ووٹرفہرست میں پہلے سے ہی غلط ہے وہ حضرات بھی اپنا نام دُرست کروالیں۔جہاں آنگن واڑی م

حدیث شریف

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یمن روانہ کرتے ہوئے یہ نصیحت فرمائی کہ ’’اپنے آپ کو عیش و آرام سے بچاو ‘ اس لئے کہ اللہ کے صالح بندے عیش و آرام حاصل نہیں کرتے ‘‘ ۔(مسند امام احمد(

لاپتہ طیارہ کی تلاش ہنوز جاری، مسافرین کے عزیز و اقارب کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

کوالالمپور / بیجنگ ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے تبت اور زنجیانگ علاقوں میں لاپتہ ملایشیائی طیارے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ 11 دن گزرجانے کے باوجود اس کا پتہ چلانے کی بین الاقوامی کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔ چین کے سفیر برائے ملایشیا ہوانگ ہوئیکانگ نے کوالالمپور میں کہا کہ چین نے شمالی راہداری کے اپنے ہی علاقہ میں تلاشی مہم