ملائم سنگھ یادو کے حق میں مہم چلانے تیار ہوں : امرسنگھ

فتح پور سیکری۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لوک دل امیدوار امر سنگھ جو اترپردیش کے فتح پور سیکری سے انتخابی میدان میں ہیں، نے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کیلئے اعظم گڑھ میں انتخابی مہم چلانے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ (امرسنگھ) نہیں چاہتے کہ اعظم گڑھ حلقہ انتخاب سے بی جے پی کام

عام آدمی پارٹی 100 نشستیں جیتے گی : سنجے سنگھ

سلطان پور 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ پارٹی کو سماجی جہد کار انا ہزارے کی کمی محسوس ہو رہی ہے عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ نے آج کہا کہ اگر انا پارٹی سے جڑے ہوتے تو پارٹی اپنے نشانہ آسانی سے حاصل کرلیتی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پارٹی کو انا کی کمی محسوس ہو رہی ہے ۔ اگر وہ ہمارے ساتھ ہوتے تو ہم آسانی سے اپنا نشا

مودی انتخابی اخراجات کی وضاحت کریں ‘ ترقی کے دعوے حقائق سے بعید

نئی دہلی 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی پر تازہ تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر راج موہن گاندھی نے کہا کہ بی جے پی لیڈر کو چاہئے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات کی وضاحت کریں اور خود کو اپنی خود ساختہ کامیابیوں کی تشریح کیلئے میڈیا میں پیش کریں۔ راج موہن گاندھی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی ک

بی جے پی یوتھ لیڈر کا قتل

لکھنؤ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے یوتھ ونگ لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے واقعہ کے بعد الہ آباد شہر میں کشیدگی پھیل گئی۔ کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ لیڈر ویمل پانڈے کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ جیسے ہی ان کے قتل کی خبرعام ہوئی، برہم پارٹی ورکرس، حامی اور ارکان خاندان کی بڑی تعداد نے ڈائگناسٹک سنٹر میں توڑپھ

مغربی بنگال میں راہول کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا الزام

کولکتہ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر آدھیر چودھری نے آج برسر اقتدار ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس نے ریاست میں راہول گاندھی کے جلسوں کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ راہول گاندھی 25 مارچ کو یہاں آئیں۔ راہول بھی اس کیلئے تیار تھے ۔ ہم چاہتے تھے کہ نیتاجی انڈور اسٹیڈیم می

سردار پٹیل نے آر ایس ایس کو زہریلی تنظیم قرار دیا تھا : راہول

دھرم شالہ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس اور نریندر مودی پر اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ وہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی وراثت کا استحصال کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ سردار پٹیل کانگریس سے وابستہ تھے اور انہوں نے آر ایس ایس کو ایک ایسی زہریلی تنظیم قرار دیا تھا جو ملک کو ختم ک

اظہر الدین کو راجستھان سے ٹکٹ پر مسلم قائدین ناراض

جئے پور 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کو کانگریس کی جانب سے راجستھان میں ٹونک ۔ سوائے مادھوپور حلقہ سے ٹکٹ دئے جانے پر یہاں کچھ مسلم تنظیموں اور قائدین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اظہر الدین کا راجستھان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ سابق کانگریس رکن اسمبلی مقبول منڈیلیا نے اظہر الدین کو ٹکٹ دینے پارٹی

نامور صحافی و ادیب خشونت سنگھ کا انتقال‘ صدر و وزیر اعظم کا خراج

نئی دہلی ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے نامور صحافی و ادیب خشونت سنگھ کا 99 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ آنجہانی سنگھ طویل عرصہ سے علیل تھے اور عوامی زندگی سے دور ہوگئے تھے۔ ان کے صحافی بیٹے راہول سنگھ نے بتایا کہ ان کی موت انتہائی پرسکون طور پر واقع ہوئی۔ خشونت سنگھ سوجان سنگھ پارک میں رہا کرتے تھے جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ را

کانگریس امیدوار نیلاکنی کے اثاثے7,700 کروڑ روپئے

بنگلور۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدرنشین یو آئی ڈی اور بنگلور ساؤتھ لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار نندن نیلاکنی امکان ہے کہ دولت مند ترین امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے آج اپنے اور اہلیہ روہنی کے اثاثہ جات کا اعلان کیا جو 7,700 کروڑ روپئے ہیں۔ نیلاکنی نے بتایا کہ ’’میں نے جب آئی آئی ٹی سے گریجویشن کیا ، اس وقت میری جیب میں 200 روپئے تھے ،

چدمبرم انتخابی مقابلہ سے باہر ، فرزند کو ٹکٹ

نئی دہلی۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر پی چدمبرم لوک سبھا انتخابی مقابلہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے آج رات ان کے فرزند کارتی کو ٹاملناڈو میں سیوا گنگا حلقہ سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کو جموں و کشمیر میں ادھم پور سے اُمیدوار مقرر کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے فوری بعد کارتی نے کہا کہ ان کے وال

ہندوستانی آبی حدود میں چین کو داخلے کی اجازت سے انکار

نئی دہلی۔ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے لاپتہ ملائیشیائی طیارہ کی تلاش کیلئے آبی حدودمیں چار جنگی جہاز بھیجنے کی اجازت دینے کیلئے چین کی درخواست کو آج مسترد کردیا۔ چین نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ ہے کہ طیارہ کا ملبہ انڈومان سمندری علاقہ میں ہوسکتا ہے چنانچہ اس نے تلاش کیلئے چار جنگی جہاز کو اجازت دینے کی کل درخواست کی تھی۔ ذرائع نے ب

انتقال

حیدرآباد۔ 20۔ مارچ (راست) جناب محمد عبدالحنان عرف فہیم ولد جناب محمد عبدالرزاق ساکن زیبا باغ آصف نگر کا 19مارچ چہارشنبہ کو جدہ (سعودی عرب) میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین 20مارچ کو جدہ میں ہی عمل میں آئی۔ مرحوم‘ جاپان کی مزدا موٹر کمپنی میں ملازم تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان محمد عبدالحیٔ فرقان‘ محمد ہمدان

کانگریس انتخابی منشور کی اجرائی ملتوی

نئی دہلی۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور کی اجرائی میں ایک ہفتہ کی تاخیر کی جارہی ہے۔ پہلے طئے شدہ پروگرام کے مطابق مجوزہ لوک سبھا انتخابات کیلئے انتخابی منشور صدر کانگریس سونیا گاندھی کل جاری کرنے والی تھیں لیکن سمجھا جاتا ہے کہ ملک کی ترقی کے سلسلے میں مختلف زاویوں سے دستاویزات حاصل کرنے کا عمل ہنوز جاری ہے

ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت ملتوی

احمد آباد 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات ہائیکورٹ نے سابق کانگریس ایم پی احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی ایک درخواست پر سماعت کو ملتوی کردیا ہے جس میں ذکیہ جعفری نے احمد آباد میٹرو پولیٹن عدالت کی جانب سے ایس آئی ٹی کی مودی کو کلین چٹ کے فیصلے کو برقرا رکھنے کو چیلنج کیا تھا ۔ ۔ جسٹس ایس جی شاہ نے اس کیس کی آئندہ سماعت 11 اپریل کو مقرر

ٹوئٹر کا صفایا کردیا جائے گا : اُردگان

انقرہ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اُردگان نے خبردار کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر کا صفایا کردیں گے ۔ سوشیل میڈیا پر اُن کے قریبی حلقوں میں کرپشن کو بے نقاب کئے جانے سے متعلق بے شمار آڈیو ریکارڈنگ پوسٹ کئے جانے پر انہوں نے یہ بات کہی۔اُردگان نے ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹوئٹر کا صفایا کردیں گے اور انہیں ا

ٹوئٹر کا صفایا کردیا جائے گا : اُردگان

انقرہ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اُردگان نے خبردار کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر کا صفایا کردیں گے ۔ سوشیل میڈیا پر اُن کے قریبی حلقوں میں کرپشن کو بے نقاب کئے جانے سے متعلق بے شمار آڈیو ریکارڈنگ پوسٹ کئے جانے پر انہوں نے یہ بات کہی۔اُردگان نے ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹوئٹر کا صفایا کردیں گے اور انہیں ا

روس پر مزید امریکی تحدیدات ، روس کی بھی جوابی کارروائی

واشنگٹن۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)صدر امریکہ بارک اوباما نے روس کے خلاف مزید نئی تحدیدات کا اعلان کیا ہے۔ وائیٹ ہاؤز روز گارڈن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کریمیا میں مداخلت کے بعد روس کی مزید انفرادی شخصیتوں اور اس عمل میں شامل ہونے والے بینک پر تحدیدات عائد کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے امریکہ نے یوکرین کے خلاف کریملن میں ملوث رہنے و

یوکرین کے بحری اڈہ پر روس کی حامی فورس کا قبضہ

کیئف ؍ واشنگٹن ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کریمیا کے تنازعہ پر ایک طرف روس اورعالمی طاقتوں میں ٹھن گئی تو دوسری طرف یوکرین کے بحری اڈے پر روسی حامی فورس نے قبضہ کرلیا ہے۔ نیٹو اور امریکہ کی جانب سے روسی اقدام پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ روس کی حامی فورسز نے کریمیا کے شہر سواسٹوپل میں واقع یوکرین کے بحری اڈے پر قبضہ کر کے وہاں روسی جھنڈا ل