اسرائیل کا ایران میں تخریبی کارروائیوں کا اعتراف

دبئی، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے چیف آف آرمی اسٹاف نے مبینہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ ان کے خفیہ ادارے ایران میں تخریبی کارروائیوں اور ایٹمی سائنسدانوں کے قتل میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ اسرائیل کے کسی اعلیٰ عہدیدار کا یہ اولین اعتراف ہے۔ ماضی میں ایران کی جانب سے مختلف تخریبی کارروائیوں اور ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کے الزامات اسرا

لیبیا میں ایرپورٹ کے رن وے پر راکٹ حملے، پروازیں معطل

طرابلس ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ایرپورٹ کے رن وے پر آج دو راکٹ گر پڑے جس کے نتیجہ میں طیاروں کی پروازیں روک دی گئیں۔ ذرائع نے کہا کہ ایرپورٹ کے اصل رن وے پر دو راکٹ پھٹ پڑے جس سے رن وے کو شدید نقصان پہنچا۔ سلامتی وجوہات کی پروازیں تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے۔ بیان کیا جاتا ہیکہ صبح 5 بجے یہ دھ

خواتین کے کہنہ امراض کا مفت تشخیصی کیمپ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام نواز ہیلت کیر سنٹر کے تعاون سے خواتین کے کہنہ امراض کا ایک ہفتہ مفت تشخیصی کیمپ کا بروز چہارشنبہ 26 تا 31 مارچ تک 10 بجے دن سے 3 بجے دن تک بمقام نواز کیر سنٹر روبرو ٹولی چوکی بس اسٹانڈ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر ام

سعودی عرب میں دہشت گردی کے 15 مجرمین کو سزاء

ریاض ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک عدالت نے گذشتہ روز بشمول 14 سعودی اور ایک اردنی شہری 15 افراد کو دہشت گرد سرگرمیوں میں حصہ لینے کے جرم پر 16 سال کی سزائے قید دی ہے۔ یہ 15 افراد ان 30 افراد کے گروپ میں شامل ہے جو تکثیری نظریات پر عمل پیرا تھا۔ اسکولوں میں طلبہ کے داخلوں کو روک رہا تھا۔ علاوہ ازیں ان کے پاس ایسے فائلس پائے گئے جن

گوانتانامو کے قیدیوں کو پناہ دینا انسانیت : یوروگوائے

مونٹے ویڈیو، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکی ملک یوروگوائے نے امریکی جیل خانے گوانتانامو کے چند قیدی لینے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔ یوروگوائے کے صدر خوصے مخیکا نے گوانتاناموکے قیدیوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کو انسانی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ان قیدیوں کو پناہ ضرور دے گا۔ تاہم انہوں نے ان قیدیوں کی ق

کریمیا بحران : امریکہ اور روس کی ایک دوسرے کیخلاف نئی پابندیاں

واشنگٹن؍ ماسکو، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے روس کے خلاف کریمیا میں جاری بحران کی بنا پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو وسعت دیتے ہوئے مزید بیس روسی شخصیات اور ان کے زیراستعمال ایک بینک پر پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ روس نے بھی اس کے ردعمل میں بعض امریکی شخصیات کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ صدر اوباما نے

محفل درس قرآن مجید و تفسیر

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام ہفتہ واری محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی بمقام جامع مسجد ابراہیمی محلہ قادر باغ رنگ روڈ بروز شنبہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ آغاز مولانا محمد پذیر الدین اشرفی کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مو