پون کلیان کی نریندر مودی سے ملاقات

احمد آباد 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلگو اداکار و جنا سینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے ‘ جو کانگریس لیڈر چرنجیوی کے بھائی ہیں ‘ آج چیف منسٹر گجرات نریندر مودی سے ملاقات کی اور وزارت عظمی امیدوار کیلئے ان کی تائید کا اعلان کیا ۔ پون کلیان نے حال ہی میں جنا سینا پارٹی قائم کی ہے ۔ تاہم انہوں نے سیما آندھرا میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے تعلق س

کریمیا کے انضمام کو روس کے ایوان بالا کی توثیق

ماسکور ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے آج متفقہ طور پر اس میثاق کی توثیق کردی جو کریمیا کے روسی علاقہ میں انضمام سے متعلق ہے، اور اس ضمن میں بین الاقوامی برادری کے اصرار کو نظرانداز کردیا کہ اس جزیرہ نما کو یوکرین کا ہی حصہ برقرار رکھا جائے۔ تمام موجود 155 سینیٹرز نے رائے دہی میں حصہ لیا جسے کا ٹیلی ویژن پر ٹیل

شامی فوج کا صلیبی دور کے قلعہ پر قبضہ، 40 باغی ہلاک

دمشق، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شامی فوج نے باغیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد لبنان کی سرحد کے نزدیک واقع صلیبی دور کے مشہور قلعہ پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ لڑائی میں کم سے کم 40 باغی جنگجو مارے گئے ہیں۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے ایک نشریہ میں بتایا ہے کہ شامی عرب فوج نے صوبہ حمص میں واقع کراک دیس شیویلئیرز کے قلعہ پر قومی پرچم لہرا دیا ہے اور وہاں

بحرہند میں گمشدہ طیارہ کی تلاش دوبارہ شروع

سڈنی، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بحرِ ہند میں ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارہ کے ممکنہ ملبے کی تلاش کی عالمی مہم دوسرے دن دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ اس مہم میں چار فوجی طیاروں سمیت آسٹریلیائی فضائیہ کے دو پی تھری اوریئن طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم تلاش کے کام میں خلل پیدا کر رہا ہے کہ جس کی وجہ سے عارضی طور پ

تلنگانہ کانگریس کے 17 ترجمان : کوئی مسلمان شامل نہیں

حیدرآباد 21 مارچ ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پنالہ لکشمیا نے آج پردیش کانگریس کے 17 ترجمانوں کا تقرر عمل میں لایا ۔ جن قائدین کو پردیش کانگریس کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر ملو روی ‘ بی کملاکر راؤ ‘ بی مہیش کمار گوڑ ‘ چٹی اومیش راؤ ‘ پی رمیش ‘ جی نارائن ریڈی ‘ کے مرتینجم ‘ ایس ایس راؤ ‘ بی نرسا گوڑ ‘ جی

تھائی لینڈ کے انتخابات کالعدم ، عدالتی رولنگ

بنکاک، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی ایک آئینی عدالت نے گزشتہ ماہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کیوں کہ ملک بھر میں ایک ہی دن میں انتخابات نہیں ہوئے اس لئے یہ عمل قانون کے منافی ہے۔ آج سنائے گئے فیصلے سے ملک میں حکومت سازی کا عمل مزید تاخیر کا شکار ہو گا۔ وزیراعظم ینگ لک شی

پاکستان بحرین یا سعودی عرب کو فوج نہیں بھیج رہا: نواز شریف

اسلام آباد، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے کہ پاکستان بحرین یا سعودی عرب کیلئے اپنی فوج بھیج رہا ہے۔ نواز شریف نے یہ بات کل صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں ایم ایم عالم ایئربیس پر منعقدہ تقریب کے دوران کہی۔ اخباری نمائندوں کے ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نہ تو ان د

آج حج درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ

حیدرآباد /21 مارچ ( پریس نوٹ ) حج 2014 کیلئے درخواست فارم داخل کرنے کی کل ہفتہ 22 مارچ کو آخری تاریخ ہے ۔ قبل ازیں یہ تاریخ 15 مارچ تھی ۔ مرکزی حج کمیٹی نے عازمین حج کی سہولت کی خاطر درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کی تھی ۔ اس مدت کے دوران پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر سے

ن300 نشستیں حاصل کرنا بی جے پی کا نشانہ : وینکیا نائیڈو

وجئے واڑہ 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) سینئر بی جے پی لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ان کی پارٹی لوک سبھا انتخابات میں اپنے طور پر 300 نشستیں حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے سیما آندھرا بی جے پی یونٹ سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ علاقائی جماعتیں اپنے طور پر مرکز میں حکومت نہیں بنا سکتیں اس لئے انہیں قومی جماعتوںکی تائید کرنی ہوگی ۔ انہو

سیما آندھرا میں کانگریس کے عوامی رابطہ پروگرام کا آغاز

سریکا کلم 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) سیما آندھرا میں کانگریس کے امکانات کو بہتر بنانے کیلئے مرکزی وزیر چرنجیوی اور دوسرے پارٹی قائدین نے آج عوامی رابطہ پروگرام شروع کیا ۔ چرنجیوی کو پارٹی نے سیما آندھرا میں تشہیری مہم کا صدر نشین نامزد کیا ہے ۔ دوسرے سیما آندھرا قائدین اور خود چرنجیوی اس پروگرام کے حصے کے طور پر پارٹی قائدین اور کارکنوں سے

بی جے پی کو غیر کانگریسی طاقتوں سے اتحاد کی امید : جاوڈیکر

وجئے واڑہ 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم اور بی جے پی کے درمیان بات چیت کی اطلاعات کے درمیان بی جے پی ترجمان پرکاش جاوڈیکر نے آج اس امید کا اظہار کیا کہ کانگریس کی مخالف جماعتیں بہت جلد اتحادکرلیں گی ۔ تلگودیشم کے ساتھ نشستوں کی تقسیم پر بات چیت کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی مفاہمت کیلئے وقت نکلتا جا رہا ہے ۔ جلد ا

تروملا میں جنگلات کی آگ پر قابو پالیا گیا : عہدیداروں کا بیان

حیدرآباد 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) تروملا کے جنگلاتی علاقہ میں لگنے والی آگ پر آج شام قابو پالیا گیا ہے جبکہ اسی علاقہ میں ایک اور مقام پر بھی ہلکی سے آگ لگنے کی اطلاع ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ آگ لگنے کے تازہ واقعہ کے پیش نظر تروملا تروپتی دیواستھانم نے انڈین ائر فورس کے ہیلی کاپٹرس واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو کل صبح سے آگ بجھان

ایران عبوری نیوکلیائی معاملت پر عمل پیرا : اقوام متحدہ

ویانا ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایران جنوری میں طئے شدہ ابتدائی معاملت کی مطابقت میں اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو محدود کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ تہران نے یورانیم کی اپنی سابقہ افزودگی کا احیاء نہیں کیا ہے جبکہ نیوکلیر ہتھیار کیلئے اس سطح سے محض ایک تکنیکی اقدام درکار ہے، نیز وہ یورانیم کی مقدار گھٹا رہا

امریکی خاتون اول چین کے دورے پر

بیجنگ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی خاتون اول میشل اوباما نے چین کے پانچ روزہ دورے کے پہلے روز اپنی چینی ہم منصب پینگ لیایون کے ہمراہ ایک اسکول کا دورہ کیا۔ دونوں خواتین نے جمعہ کو خطاطی کی ایک نمائش میں شرکت کے بعد بیجنگ کے ’’شہر ممنوعہ‘‘ کا دورہ بھی کیا۔ اس دورے میں امریکی خاتون اول کے ہمراہ ان کی والدہ اور دونوں بیٹیاں بھی ہی