سنگاپور سے ایک ہندوستانی کا اخراج ، دوسرے کے شامی روابط کی تحقیقات

سنگاپور 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کے عہدیداروں نے ایک ہندوستانی نژاد شہری کو بنیاد پرستی کو فروغ دینے اور اپنے ساتھی کو خانہ جنگی سے متاثر شام کا سفر کرنے میں مدد دینے کے الزام میں ملک سے خارج کردیا۔ جبکہ دوسرے ہندوستانی نژاد شہری کے شام کے سفر کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا جو اُس نے مبینہ طور پر تشدد بھڑکانے کے ارادہ سے کی

امریکہ ،پاکستان سے گہرے تعلقات کا پابند : وزیر خارجہ امریکہ جان کیری

واشنگٹن 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے آج کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات برقرار رکھنے کا پابند ہے کیونکہ دونوں ممالک کے مفادات ایک دوسرے کی کامیابی سے وابستہ ہیں اور اِن کے ذریعہ ہی علاقائی امن و خوشحالی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ صدر بارک اوباما اور امریکی عوام کی جانب سے وزیر خارجہ نے پاکستان کی حکومت

مشل ،چین میں تعلیمی راؤنڈ ٹیبل کی میزبان

بیجنگ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خاتون اوّل امریکہ مشل اوباما نے چینی پروفیسرس، طلبہ اور اُن کے والدین سے آج کہاکہ اگر اُن کے والدین نے اُنھیں اچھی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور نہ کیا ہوتا تو وہ آج اِس اونچے مقام پر نہ ہوتیں۔ مشل اوباما نے اپنے دورہ کے تیسرے دن چین میں تعلیم کے موضوع پر ایک مباحثے کا اہتمام کیا۔ جس کا مقصد امریکہ اور چین کے

مالدیپ کے صدرکی پارٹی مخلوط حکومت کے قیام کیلئے تیار

مالے 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر مالدیپ عبداللہ یامین کی پارٹی پارلیمنٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے اپنے کلیدی حلیف کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنے تیار ہے۔ صدر یامین کی پروگریسیو پارٹی آف مالدیپ 34 نشستوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ جبکہ 85 انتخابی حلقوں کے نتائج کا کل اعلان ہوچکا ہے۔ اِس کی انتخابی حلیف جمہوریہ پارٹی 15 نشستوں پر سبقت رکھ

پانی اور برقی توانائی کی بچت کی کوششوں پر قطری وزیر کا زور

دوحہ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے وزیر برقی توانائی و صنعت ڈاکٹر محمد بن صالح الصدا نے کل کہا کہ قطر پائیدار آبی وسائل کی فراہمی کے اقدامات اور سرگرمیوں کا پابند ہے۔ قطر 22 مارچ 2014ء کو عالمی برادری کے ساتھ شامل ہو رہا ہے۔ جبکہ تایخی دن عالمی یوم آب دنیا بھر میں منایا جائے گا۔ عالمی یوم آب 2014ء کرۂ عرض پر زندگی کے تسلسل کے لئے پانی کی اہ

کولمبیا میں بم حملہ، 4 افراد ہلاک

بوگوٹا 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے منشیات کی لت سے چھٹکارا دلانے والے ایک مرکز پر جو حال ہی میں کھولا گیا ہے، بم حملے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے خیال میں یہ ایک منظم جرم تھا۔ ابتدائی خبروں کے بموجب کل کے اِس حملہ میں تقریباً ایک کیلو گرام دھماکو اشیاء استعمال کی گئی تھیں اور یہ دھماکو مادے سنٹر میں وہ

ملک میں کوئی مودی لہر نہیں: برنداکرت

لدھیانہ ؍ بھوپال 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے آج کہاکہ ملک میں نریندر مودی کی کوئی لہر نہیں ہے اور تیسرے محاذ کو غیراہم سمجھنے کی غلطی نہیں کی جانی چاہئے۔ پارٹی نے دعویٰ کیاکہ مرکز میں تیسرا محاذ اپنے بل بوتے پر حکومت قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سی پی آئی (ایم) پولیٹ بیورو کی رکن برندا کرت نے ایک جلسہ

سینئر قائدین کو نظراندازکرنے کی وینکیا نائیڈو کی تردید

چینائی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے نامور قائدین لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ سے محروم کردیئے جانے پر ناراض ہیں جبکہ بی جے پی قائد وینکیا نائیڈو نے پرزور انداز میں کہاکہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اور کسی سینئر قائد کو نظرانداز کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

جماعت اسلامی انتخابات سے بے تعلق

سری نگر 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جماعت اسلامی جموں و کشمیر نے آج اعلان کیاکہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ جماعت اسلامی راست یا بالواسطہ طور پر پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیا کرتی۔ سماجی ۔ مذہبی پارٹی نے اپنے ایک بیان میں جو امیر جماعت محمد عبداللہ وانی کی زیرقیادت منعقدہ اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، کہاکہ انتخا

لاپتہ طیارہ کی تلاش میں کامیابی کے امکانات میں اضافہ

کوالالمپور ؍ پرتھ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج کہاکہ لاپتہ ملائیشیائی جیٹ طیارہ کا پتہ چلانے کی کوششوں میں کامیابی کی توقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ طیارہ میں لدے ہوئے مال کا ایک لکڑی کا صندوق جنوبی بحر ہند کے دور افتادہ علاقہ میں دیکھا گیا ہے۔ ایک دن قبل چینی مصنوعی سیاروں نے کثیر تعداد میں اِس علاقہ میں بڑی بڑی اشیاء ت

’’ہر ہر مودی‘‘نعرے پر دوارکا کے سنت کی برہمی

احمدآباد ؍ فرخ آباد 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دوارکا پیٹھ کے سروپانند سرسوتی نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کی تائید میں ’’ہرہر مودی‘‘ نعرے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے شدید احتجاج کیا اور اُن سے مطالبہ کیا ہے کہ اِس قسم کے ’’ویکتی پوجا‘‘ (شخصیت پرستی) کے نعروں پر امتناع عائد کیا جائ

مودی تنگ نظر، مہاراشٹرا کی مدد پر اپنے ہی عوام کیخلاف ایف آئی آر

نوی ممبئی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر تنگ نظر ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے این سی پی سربراہ شردپوار نے کہاکہ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار کی زیرقیادت گجرات انتظامیہ نے گزشتہ سال مہاراشٹرا میں خشک سالی سے متاثرین کو راحت فراہم کرنے پر اپنے ہی عوام کے خلاف ایف آئی آر درج کئے۔ مرکزی وزیر زراعت نے بتایا کہ گزشتہ سال خشک سالی

نیل نتن مکیش بنیں گے سلمان خان کے چھوٹے بھائی

ودیوت جام وال کی جانب سے سورج برجاٹیہ کی راجشری پروڈکشن کے بینر پر بنائی جانے والی فلم بڑے بھیا کو مسترد کردینے کے بعد اب اس فلم میں سلمان خان کے چھوٹے بھائی کے رول میں سورج نے نیل نتن مکیش کو سائن کر لیا ہے نیل جو کافی دنوں سے اپنے پاس ناکے برابر فلمیں ہونے کی وجہ سے فکر مند تھے اس فلم کے ملنے کے بعد کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ناگیشور راو کی زندگی کی آخری فلم ’’ منم ‘‘ اُگادی کو ریلیز

تلگو فلموں کے سدا بہار اداکار اکی نینی ناگیشورراو کی زندگی کی آخری فلم ’’ منم ‘‘ 31 مارچ کو ریلیز کی جائیگی لیجنڈری اداکار ناگیشور راو جن کا پچھلے دنوں کینسر کے عارضہ کی وجہ انتقال ہوا نے اپنی موت سے قبل اور بیماری کے دوران اپنے بیٹے اکی نینی ناگرجنا اور پوتے اکی نینی ناگا جیتانیہ کے ساتھ یہ فلم کی تھی اور انہوں نے خرابی صحت کے باوج

ملک کی پہلی انٹرنیشنل فلم ’’ کوچے دایان ‘‘11 اپریل کو ریلیز

اب تک کی سب سے بڑی فلم ’’ کوچے دایان دا لیجنڈ ‘‘ کے اہم ہیرو ہندوستانی فلموں کے میگا اسٹار یعنی رجنی کانت اور ہندی فلموں کی کامیاب اداکارہ دیپیکاپدوکون اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئینگے۔ یہ فنکار اب اپنی فنکاری سے سب کو حیرت میں ڈالنے کیلئے تیار ہے فلمی دنیا میںجدید استعمال ہونے والی تکنیکوں کا اس فلم میں استعمال کیا گیا ہے جس میں کٹ

رنگے ہوئے بال شخصیت میں اضافہ کا باعث!

رنگے ہوئے بال آج کل فیشن میں ہے۔ اب ہیئر کلر کا استعمال صرف گرے بالوں کو چھپانے کیلئے نہیں کیا جاتا بلکہ یہ آج کا جدید اسٹائل ہے۔ نوجوان لڑکیوں کیلئے رنگے ہوئے بال اب بالوں کی سجاوٹ کے لوازمات کا ایک لازمی حصہ ہیں۔بالوں کو رنگنے کیلئے مختلف اقسام کے ہیئر کلرنگ پراڈکٹس کی وسیع ورائٹی بہ آسانی دستیاب ہے اور بالوں کو مختلف رنگوانے

آنکھیں

ہماری آنکھیں روزانہ اپنے کام کی انجام دہی کرتے ہوئے آلودگی اور دیگر خرابیوں کا شکار ہوتی ہیں ۔ اس کے ارد گرد جلد کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے ۔ اس کے ارد گرد کی کھال ڈھلتی عمر، تھکن اور ذہنی دباؤ کو جھریوں کی صورت میں عیاں کرتی ہے ۔ آنکھوں کے ا رد گرد کا حصہ بہت اہم ہوتا ہے اور سب سے زیادہ متاثر بھی آنکھوں کے عضلات ایک دن میں کم از کم آنکھ