شمالی کوریا کے 24گھنٹے میں درجنوں میزائل تجربے

پیانگ پانگ ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کے درجنوں تجربے کئے ہیں جسے جنوبی کوریا نے عوام کے خلاف غصے کا اظہار قرار دیا ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ راکٹوں کے یہ تجربے شمالی کوریا کا جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف احتجاج ہے ۔ آج سمندر میں تقریباً 16

کانگریس تاناشاہی انداز کی وجہ سے کمزور ترین جماعت : ملائم سنگھ

لکھنو۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ ’تاناشاہی انداز‘ میں کام کرنے کی وجہ سے آج یہ کمزور ترین جماعت بن چکی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں تیسرا محاذ کامیاب بن کر ابھرے گا اور آئندہ حکومت تشکیل دے گا ۔

ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ خوشدلی سے قبول کیا جائے

نئی دہلی۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جسونت سنگھ کی جانب سے بحیثیت آزاد امیدوار لوک سبھا حلقہ بارمر سے مقابلہ کے فیصلہ پر بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی نے کہا کہ انہیں پارٹی کے ٹکٹ نہ دینے کے فیصلے کو خوشدلی کے ساتھ قبول کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی سے کافی مراعات اور عہدے حاصل ہونے کے بعد وفاداری جانچنے کا مرحلہ آتا ہے تو اُس وقت کامی

مودی کو خطرہ نہیں ‘ سیکیورٹی میں اضافہ

ممبئی ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے بی جے پی کی تشویش کو دور کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی وزارت عظمی امیدوار کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور اُن کی سیکیورٹی پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے۔ شنڈے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قائدین کے وفد نے اُن سے ملاقات کی ۔

عوام دو مرتبہ ووٹ دیں‘شردپوار کا متنازعہ ریمارک

نوی ممبئی۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اور این سی پی سربراہ شردپوار نے آج متنازعہ ریمارک کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ مرحلہ وار انتخابات کا فائدہ اٹھائیں اور دو مرتبہ حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ پہلے وہ اپنے آبائی مقام اور اس کے بعد دوسری مرتبہ کام کے مقام پر رائے دہی میں حصہ لیں ۔ مغربی مہاراشٹرا کے ضلع سے تعلق

ملالہ اور مصباح الحق کو پاکستان کے سیول ایوارڈس

اسلام آباد۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کمسن حقوق انسانی کارکن ملالہ یوسف زئی اور قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اُن 103افراد میں شامل ہیں جنہیں ملک کے لئے نمایاں خدمات پر پاکستان کا سیول ایوارڈ دیا جارہا ہے ۔ صدر مامون حسین نے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے ۔ ملالہ اور مہلوک پاکستانی طالب علم اعتزاز حسن کو بہادری پر ’’ستارہ شجاع ‘‘ایوارڈ دی

پاکستان کی سنسنی خیز میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 16 رن سے کامیابی

میرپور 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں اپنے امکانات کو برقرار رکھتے ہوئے طاقتور سمجھی جانے والی آسٹریلیا کے خلاف ایک دلچسپ اور اہم مقابلے میں 16 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ پاکستان نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اکمل برادران کی بہترین بلے بازی کی بدولت 20 اوورس میں پانچ وکٹس کے نقصان سے 191 رنز

میامی ماسٹرس ٹورنمنٹ : نڈال اور جوکووچ کی شاندار کامیابیاں

میامی 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے سابق عالمی نمبر ایک لیٹن ہیوٹ کو ڈبلیو ٹی اے میامی ماسٹرس ٹورنمنٹ کے تیسرے راونڈ میں 6 – 1, 6 – 3 سے شکست دیدی ۔ اسپینی اسٹار نڈال نے ڈھائی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئے میچ میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ہیوٹ کو بہت پیچھے چھوڑ دیا تھا ۔ ہیوٹ پورے میچ میں اپنے روایتی انداز میں ن

کرس گیل ‘ جون میں کیرئیر کا 100 واں ٹسٹ کھیلیں گے

پورٹ آف اسپین 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دھماکو بلے باز کرس گیل جون کے مہینے میں اپنا 100 واں ٹسٹ میچ اپنے ہوم گراونڈ پر کھیلیں گے ۔ جون میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر جانے والی ہے اور کرس گیل جمائیکا میں اپنے کیرئیر کا 100 واں ٹسٹ میچ کھیلیں گے ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز میں تین ٹسٹ اور

جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈو پلیسی زخمی ‘ آج شمولیت مشکل

میر پور 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈو پلیسی ‘ کل نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہونے والے ایک اہم مقابلہ سے قبل زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی کل کے میچ میں شمولیت کا امکان بہت کم ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ڈو پلیسی ٹوئنٹی 20 فارمٹ میں جنوبی افریقہ کی قیادت کرتے ہیں اور ان کی پیر کی تکلیف سے عدم دستیابی کے نتی

سونی اوپن : بھوپتی ۔ اینڈرسن جوڑی کو شکست

میامی 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سونی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے مہیش بھوپتی اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کی جوڑی آسٹریا کے الیگزینڈر پیا اور برازیل کے برونو سواریس کے خلاف تین سیٹوں کے میچ میں سخت جدوجہد کے بعد شکست سے دو چار ہوگئی ۔ بھوپتی اور اینڈرسن کی جوڑی کو 4 – 6, 6 – 4, 6 10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پہلے راونڈ کا یہ میچ بہت

وومنس ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ

سلہٹ 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وومنس ورلڈ ٹونٹی 20 میں ہندوستانی ٹیم کا کل سری لنکا سے مقابلہ ہونے والا ہے ۔ سری لنکا نے اس میچ سے قبل اچھا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں جبکہ ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے اس ٹورنمنٹ کیلئے اچھی تیاریاں نہیں کی ہیں۔ حالیہ وقتوں میں ہندوستانی وومنس ٹیم کا بڑی ٹیموں سے کوئی مقابلہ نہیں ہوا ہے اور ٹیم ک

شیکھر لتھرا دہلی اسپورٹس جرنلسٹس اسوسی ایشن کے صدر منتخب

نئی دہلی 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسپورٹس جرنلسٹس اسوسی ایشن کے انتخابات کا اسوسی ایشن کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ پر انعقاد عمل میں آیا ۔ مسٹر سی شیکھر لتھرا ( ڈی این اے ) کو اسوسی ایشن کا صدر اور مسٹر دھرمیندر پنت ( پی ٹی آئی ۔ بھاشا ) کو سکریٹری منتخب کرلیا گیا ہے ۔ مسٹر امیت چودھری ( پایونئیر ) خازن منتخب

شکیرہ نے فٹبال ورلڈ کپ کا نیا گیت ریکارڈ کیا

لندن 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کولمبیا کی پاپ اسٹار شکیرہ نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے اس بار بھی ترانہ ریکارڈ کیا ہے ۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ میں ہوئے ورلڈ کپ کیلئے ان کا گیت ’’ واکا ‘ واکا ‘‘ بہت مشہور ہوا تھا اور اس بار انہوں نے ’’ لا ‘ لا ‘ لا ‘‘ کے ساتھ نیا ترانہ ریکارڈ کیا ہے ۔ شکیرہ اسپین کے ڈیفینڈر گیرارڈ پک کی محبوبہ ہیں۔ اس بار ور

گزشتہ سال قطر میں ٹی بی کے 496 واقعات

دوحہ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں ٹی بی کے غلبہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ سال صرف 496 افراد کے اس مرض میں مبتلا ہونے کی خبر ہے۔ سپریم کونسل برائے صحت کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا کہ 216 مریضوں کو پھیھپڑوں کی ٹی بی ہونے کی تشخیص کی گئی جن میں سے صرف 9 قطری تھے۔ ڈاکٹر عبدالطیف الخال ڈائرکٹر قومی پروگرام برائے انسداد ٹی بی نے ایک سمینار سے

ہندوستانی خاتون کارکنوں کو ہڑتال کیخلاف انتباہ

ریاض 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی نژاد خاتون کارکنوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ ہڑتال پر جانے سے گریز کریں۔ ہندوستانی سفارت خانہ برائے سعودی عرب کے جاری کردہ ایک بیان میں غیر سماجی عناصر اور غیر قانونی ایجنٹ ہندوستان اور سعودی عرب کے خوشگوار تعلقات کو ایسی کارروائیوں کے ذریعہ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ سف

پراجکٹ قطر کے تحت دو نئی کانفرنسوں کا انعقاد

دوحہ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لائٹنگ ٹیک قطر اور ایچ وی اے سی ٹیک قطر (جو گرم کرنے اور ہوا اور ایرکنڈیشن مصنوعات تیار کرتی ہے) دو نئی کمپنیاں ہیں جنہوں نے ایسی مہارت کی کانفرنسیں منعقد کی ہیں جن میں فی الحال پراجکٹ قطر 2014ء کے ساتھ ساتھ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ مستقبل کی بین الاقوامی تعمیری ٹکنالوجی اور تعمیراتی اشیاء کی 11 ویں نمائش 12

ہندوستانی سفارت خانہ پر 2008 ء کا حملہ آئی ایس آئی کے حکم پر

واشنگٹن 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سفارت خانہ کابل پر 2008 ء کا مہلک دہشت گرد حملہ آئی ایس آئی پاکستان کے سینئر عہدیداروں کی منظوری سے اور اُن کی زیرنگرانی کیا گیا تھا۔ ایک نئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 جولائی 2008 ء کو ہندوستانی سفارت خانہ کابل پر جو خودکش کار بم دھماکہ کیا گیا تھا، جس میں 58 افراد بشمول دو اعلیٰ ہندوستانی س

امریکی طیارہ حادثہ کا شکار، کسی کے زندہ بچنے کا امکان نہیں

مونٹروز 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں کا خیال ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ امریکہ کے ایک ذخیرۂ آب سے ٹکرا گیا اور اِس میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔ کرے کاؤنٹی کی ترجمان مارٹی وٹمور کے بموجب طیارہ میں 5 افراد سوار تھے اور یہ ایک انجن والا طیارہ تھا۔ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی انتظامیہ کے ترجمان ایان بریگر نے کہاکہ طیارہ کل دوپہر پ