مہلک دہشت گرد حملہ اسلامی عسکریت پسندوں کی کارستانی، حکومت چین کا بیان

بیجنگ۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین نے آج اسلامی عسکریت پسندوں پر کن منگ شہر کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی کے ذریعہ کم از کم 33 افراد کو ہلاک اور 130 کو زخمی کردینے کا الزام عائد کیا ہے۔ جنوب مشرقی چین کے صوبہ یونان میں کل رات سیاہ لباس میں ملبوس چاقو اور تلواریں لہراتے ہوئے حملہ آوروں نے ریلوے اسٹیشن پر موجود عوام پر اندھادھند حملے کئے ت

اپوزیشن کے مستحکم گڑھ میں تھائی لینڈ کے انتخابات کا انعقاد

بنکاک۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ تھائی لینڈ کے 5 صوبوں میں آج انتخابات کی پُرامن رائے دہی منعقد کی گئی جہاں اپوزیشن نے گزشتہ ماہ قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کو روک دیا تھا۔ آج کی رائے دہی کے ذریعہ متنازعہ انتخابات کے پہلے مرحلہ کی تکمیل ہوگئی جس سے نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ رائے دہی تمام صوبوں میں پ

ایرانی نیوکلیئر سائنسدانوں کو نشانہ بنانا ترک کرنے کے لئے اسرائیل پر امریکی دباؤ

یروشلم۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکہ مبینہ طور پر اسرائیل پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اعلیٰ سطحی ایرانی نیوکلیئر سائنسدانوں کو چن چن کر ہلاک کرنا ترک کردے۔ کئی ایسے سائنسداں جو ایرانی کی جانب سے سیاسی مذاکرات کے لئے بیرون ملک گئے تھے، پُراسرار حالات میں ہلاک کردیئے گئے۔ یہ مسئلہ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کی صدر امریکہ بارک ا

نائیجیریا میں کار بموں سے 51 ہلاک

مائیدوگوری۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ نائیجیریا کے شہر مائیدوگوری کے ایک بازار میں دو مسلسل کار بم دھماکوں سے کم از کم 51 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں بچے بھی شامل ہیں جو شادی کی ایک تقریب میں شرکت کررہے تھے اور دیگر افراد آؤٹ ڈور ٹی وی اسکرین پر فٹبال میچ دیکھ رہے تھے۔ جھلکیوں میں ایک مشتبہ شخص کو زدوکوب کا منظر بھی دکھایا گیا ہے۔

امریکی بحریہ کا جیٹ لڑاکا طیارہ تربیت کے دوران حادثہ کا شکار

لاس اینجلس۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکی بحریہ کا جنگجو طیارہ ہارنیٹ جیٹ تربیت کے دوران مغربی ریاست میواڈا میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ بحریہ کے ایک بیان کے بموجب فوری طور پر پائلٹ کے حشر کا علم نہیں ہوسکا۔ لڑاکا طیارہ بحریہ کی تربیتی مشق پر تھا اور فالون کے فضائی اور بحری جنگوں کی تربیتی مشق میں شامل تھا۔ مغربی علاقہ میواڈا میں یہ حا

آئی آئی ٹی داخلہ ٹسٹ میں مسلم طلبہ سے شرکت کی اپیل

مونگیر۔ 2؍مارچ (پریس نوٹ)۔ مسلم طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی میدان میں کامیابی کے لئے رحمانی فاؤنڈیشن کے تحت رحمانی 30 نے ڈیجی پی بہار جناب ابھیانندجی کی نگرانی میں جو شاندار تعلیمی سفر شروع کیا ہے، اس میں روز بروز ترقی ہوتی جارہی ہے اور رحمانی 30 کے روح روح رواں مفکر اسلام مولانا محمد ولی رحمانی کی اونچی سوچ اور بلند فکر کے نتیجہ میں اس ادار

طیارہ انجینئرنگ سودے میں رشوت خوری کے الزامات

نئی دہلی۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی نے اِنجن تیار کرنے والی عالمی کمپنی کی جانب سے ہندوستانی دفاعی عہدیداروں کو 2007ء سے 2011ء تک کے کنٹراکٹ حاصل کرنے کے لئے 10 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیتی کنٹراکٹس کے لئے رشوت دینے کے الزامات کی سی بی آئی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ کو حال ہی میں ایک مکت

وزیراعظم کی بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے آج روانگی

نئی دہلی۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم منموہن سنگھ کل بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے میانمار روانہ ہوجائیں گے۔ یہ ہندوستان کی ’مشرق کی جانب دیکھو‘ پالیسی کا ایک حصہ ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں روابط، ٹرانسپورٹ، تجارت، سیاحت اور شمال مغربی ممالک کے درمیان دیگر روابط میں اضافہ کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس چوٹی کانفرنس م

گجرات میں قتل و عارت گری کے بعد پھر مسلمان یاد آئے

الٰہ آباد۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج بی جے پی کو شدید ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 2002ء میں قتل و غارت گری کے بعد اب مسلمانوں کو راغب کرنے کے لئے وہ معذرت خواہی کی بات کررہی ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر گجرات کے ترقی کے دعویٰ کو بے بنیاد پروپگنڈہ قرار دیا۔ نریندر مودی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ملائم

بہار کو خصوصی موقف دینے کا مرکز سے مطالبہ

پٹنہ ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کے بہار کے ساتھ امتیازی رویہ کے خلاف بطور احتجاج اور خصوصی ریاست کا موقف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج جنتادل (یو) نے ریاست گیر بند منایا ۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے گاندھی میدان پر گاندھی جی کے مجسمہ کے روبرو ستیہ گرہ کی سینئر وزراء اور جنتادل (یو) قائدین کے ساتھ انہوں نے سرکاری رہائش گاہ سے ایک بجے دن مار

لوک سبھا انتخابات اپریل کے دوسرے ہفتہ میں 7 مراحل پر مشتمل متوقع

نئی دہلی۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات امکان ہے کہ اپریل کے دوسرے ہفتہ سے 7 مراحل پر مشتمل شروع ہوجائیں گے۔ باوثوق ذرائع کے بموجب امکانی تواریخ کا اعلان 7 تا 10 اپریل کے درمیان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے بموجب رائے دہی کا پروگرام ہنوز زیر غور ہے۔ فی الحال 81 کروڑ سے زیادہ رائے دہندے 6 یا 7 مرحلوں میں ووٹ دیں

پاکستان کے نئے ہائی کمشنر کی آمد

نئی دہلی 2 ؍ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نئے ہائی کمشنر بائے ہندوستان عبدالباسط آج نئی دہلی پہنچے ۔ موجودہ ہائی کمشنر سلمان بشیر سے جائزہ حاصل کریں گے ۔ دو سال کی مدت کے بعد وہ سبکدوش ہوئے ہیں ۔ وزارت داخلہ عہدیداروں اور ڈپٹی ہائی کمشنر منصور خان نے عبدالباسط کا ایرپورٹ پر خیرمقدم کیا ۔

کانگریس ارکان پارلیمنٹ کے لئے آج سونیاگاندھی کا عشائیہ

نئی دہلی ۔ 2 ؍ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیاگاندھی اس ہفتہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل کل پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے لئے عشائیہ کا اہتمام کریں گی ‘ جس میں کئی مرکزی وزراء اور پارٹی کے عہدیدار شرکت کریں گے ۔

حرم شریف میں جمعہ کے خطبہ کا اردو اور انگلش ترجمہ

مکہ معظمہ 2 ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حرم شریف میں اب غیر عرب مصلیوں اور عازمین کے لئے جمعہ کے خطبہ کا راست ترجمہ پیش کیا جائیگا ۔ شاہ عبداللہ پروجیکٹ کے حصہ کے طور پر امام کعبہ کے خطبہ کا ترجمہ انگلش اور اردو میں ماہر مترجمین کی خدمات کے ذریعہ پیش کیا جائیگا ۔ مصلیوں کو حرم شریف کے حکام کی جانب سے نماز سے قبل اردو اور انگلش کے ہیڈ سیٹس او

اروند کجریوال، مودی کے خلاف امیدوار ہوں گے

کانپور 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال وارناسی سے نریندر مودی کے خلاف امیدوار ہوں گے۔ اگر چیف منسٹر گجرات نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کا وارناسی سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تو اروند کجریوال ان سے ٹکر لیں گے۔ کجریوال کی تقریر سے قبل ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی لیڈرسنجے سنگھ نے کجریوال

تیسرے محاذ کا تجربہ ملک کیلئے انتہائی مہنگا ثابت ہوگا

نئی دہلی ۔ /2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی نے تیسرے محاذ کے ابھرنے کے امکانات کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ ملک کے لئے مہنگا ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو فیصلے کرسکے اور عوامی توقعات پر پوری اترسکے ۔ نریندر مودی نے ہندی روزنامہ ’’دینک جاگرن‘‘ کو دیئے

خود سوزی کی کوشش کرنے والی طالبہ دوران علاج فوت

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) خرابی صحت سے دلبرداشتہ طالبہ جس نے خودسوزی کی کوشش کی تھی آج دواخانہ عثمانیہ میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ کے منگماں ساکن دوما ویلیج رنگاریڈی چند دنوں سے علیل تھی اور اسے خانگی ہاسپٹل میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا ۔ بیماری سے دلبرداشتہ منگماں نے یکم مارچ کو خود پر کیروسین چھڑک